کوئٹہ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قلت کیوں ہوئی؟ وجہ سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2026 GMT
کوئٹہ(نیوز ڈیسک)کوئٹہ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قلت بدستور برقرار ہے، شہر کے اکثر پٹرول پمپس بند ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ کھلے پمپس پر صارفین کا رش بڑھ گیا اور لمبی لمبی قطار لگ گئیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ایرانی پیٹرول پر پابندی ہے اور ملکی پیٹرول کی عدم دستیابی نے پریشان کر دیا ہے، گھنٹوں لائن میں کھڑے رہنے کے بعد بھی پیٹرول نہیں مل رہا۔
صدر پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قلت کی وجہ عید کی تعطیلات کے باعث ملکی پیٹرولیم کمپنیوں کا اسٹاک پہنچنے میں تاخیر ہے۔
انہوں ںے بتایا کہ شکارپور میں ڈپوؤں سے پیٹرول اور ڈیزل کی وافر مقدار میں لوڈنگ ہوگئی ہے، پیٹرول کی دستیابی کی صورتحال کو معمول پر آنے میں دو دن لگ سکتے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ نے ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کرکے تمام پیٹرول پمپس کی مانیٹرنگ شروع کر دی۔
ڈپٹی کمشنر مہر اللہ بادینی کے مطابق پیٹرول پمپ کو 5 ہزار لیٹر تک سپلائی جاری ہے، کسی بھی رجسٹرڈ پیٹرول پمپ کی بندش برداشت نہیں کی جائے گی۔
مزید پڑھیں۔پاکستان کے کروڑوں غریب موبائل صارفین کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
5 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل اوسطاً 54 روپے بڑھا دیا گیا: تیمور جھگڑا
تیمور جھگڑا - فوٹو: فائلاپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ 5 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل اوسطاً 54 روپے بڑھایا گیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمت بڑھانے پر وزیراعظم کی بجائے وزیر پیٹرولیم قیمت بتاتے رہے ہیں، جب وفاقی وزرا تھک گئے تو اوگرا کو کہا کہ آپ خود قیمتیں ایڈجسٹ کریں گے۔
پٹرول کی قیمتیں روزانہ بڑھائی جا رہی ہے، گزشتہ 5 دنوں میں پیٹرول اور ڈیزل اوسطاً 54 روپے بڑھایا گیا ہے۔
پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے: نوٹیفکیشن
انہوں نے کہا کہ بھارت میں پیٹرول 293 روپے، ڈیزل 274 روپے لیٹر تھا جو تبدیل نہیں کیا گیا۔
اس دوران سابق گورنر سندھ محمد زبیر عمر کا کہنا تھا کہ ہمیں تحفظات ہیں، آئی ایم کے ساتھ جو معاہدہ کیا جارہا ہے وہ کیا ہے؟
انہوں نے کہا کہ امریکا سے 10 بلین ڈالر ملیں گے تو بتایا جائے کہ کیا بات ہوئی، بتایا جائے یہ کس مد میں پاکستان کو ملیں گے؟