2026-07-24@16:21:29 GMT
تلاش کی گنتی: 46760
«بہوجن سماج»:
(نئی خبر)
اسلام آباد: بجلی کی قیمت میں اضافہ ایک بار پھر زیر غور آ گیا ہے، کیونکہ اپریل 2026 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 73 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی گئی ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں ہونے والی سماعت کے دوران سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کے حکام نے بتایا کہ اپریل کے دوران خطے میں جاری کشیدگی اور جنگی صورتحال کے باعث توانائی کے شعبے کو متعدد چیلنجز کا سامنا رہا، جس کے اثرات بجلی کی پیداوار پر بھی مرتب ہوئے۔ سی پی پی اے کے مطابق اپریل میں درآمدی ایل این جی کی دستیابی نہ ہونے کے برابر تھی، تاہم مئی...
بھارتی شہر کولکتہ کے علاقے لیک ٹاؤن میں نصب فٹبال لیجنڈ لیونل میسی کا 70 فٹ بلند مجسمہ مقامی رہائشیوں کی شکایات کے بعد ہٹا دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہریوں کا کہنا تھا کہ تیز ہواؤں کے دوران یہ دیوقامت ڈھانچہ ہلتا محسوس ہوتا تھا جس سے حفاظتی خطرات پیدا ہو رہے تھے۔ میسی کا یہ مجسمہ گزشتہ سال دسمبر میں نصب کیا گیا تھا اور اسے 2022 فیفا ورلڈ کپ کے فاتح کپتان کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے تیار کیا گیا تھا۔ مجسمے میں ارجنٹائن کے سپر اسٹار کو ورلڈ کپ ٹرافی تھامے ہوئے دکھایا گیا تھا جو ان کی تاریخی کامیابی کی یادگار کے طور پر بنایا گیا تھا۔ یہ یادگار...
لاہور میں نجی کوریئر کمپنی کی وین کے ڈرائیور سے بدتمیزی کرنے پر ٹریفک وارڈن کو معطل کر دیا گیا۔ سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایس پی صدر کو انکوائری کا حکم دے دیا۔ ٹریفک پولیس افسر کا کہنا تھا کہ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں مزید کارروائی ہوگی، شہریوں سے حسنِ سلوک پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ سی ٹی او لاہور نے ٹریفک پولیس میں نظم و ضبط اور عوامی احترام اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ اختیارات کے ناجائز استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی، انکوائری مکمل ہونے پر حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں گے۔ شہری کے مطابق ٹریفک وارڈن نے...
کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا شدید بحران ختم نہ ہو سکا۔اتوار کو دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کے جبری شٹ ڈاؤن سے کراچی کو پانی کی فراہمی معطل ہوئی جبکہ پیر کو کے الیکٹرک کی مین کیبل میں فالٹ کے باعث حب پمپنگ اسٹیشن کی بجلی معطل ہونے سے پانی کی فراہمی مزید کم ہوگئی۔موجودہ صورتحال میں بوند بوند کو ترستے شہری ٹینکرز مافیا کے ہاتھوں مہنگا پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔کراچی واٹر کارپوریشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حب سے کراچی کو یومیہ 85 ملین گیلن پانی کی فراہمی متاثر ہے۔دوسری جانب کے الیکٹرک کے ترجمان مطابق حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی فراہمی متبادل ذرائع سے جاری ہے۔
سیالکوٹ(نیوز ڈیسک) ٹک ٹاکر حکیم بابر سے متعلق مبینہ زہر خوری کیس میں نامزد ملزم صفدر کے بھائی ملک سلیم کھوکھر کا ویڈیو بیان منظر عام پر آگیا جس میں انہوں نے تمام الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ ویڈیو بیان میں ملک سلیم کھوکھر نے دعویٰ کیا کہ محمد افضل عرف حکیم بابر نے سوشل میڈیا پر ویوز حاصل کرنے کیلئے خود کو زہر خورانی کا شکار ظاہر کرنے کا ڈرامہ رچایا، اسپتال کی رپورٹ میں بھی یہ بات سامنے آئی ہے کہ حکیم بابر کو کسی قسم کا زہر نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکیم بابر نشے کے عادی ہیں اور کسی مبینہ اوور ڈوز کے واقعے کو ان کے خاندان پر ڈالنے کی کوشش کی...
راولپنڈی( نیوز ڈیسک)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی میں آئندہ 2 سے 4 گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج راولپنڈی میں شیڈل ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اب تک 111 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جاچکے ہیں، مجموعی طور پر پاکستان نے 36 ون ڈے میچز جبکہ آسٹریلیا نے 71 ون ڈےمیچز میں کامیابی حاصل کی۔ مزید پڑھیں۔اگرمذاکرات ناکام ہوگئے تو ایران پر دوبارہ حملےکے لیےتیارہیں، امریکی وزیر جنگ
دشمن کے آگے سرینڈر! ہم ایسا کچھ نہیں جانتے، اپنی سرزمین کی خلاف ورزی ناقابل برداشت ہے: ایرانی وزارت خارجہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ دشمن کے آگے سرینڈر ہم ایسا کچھ نہیں جانتے، اپنی سرزمین کی خلاف ورزی قبول نہیں کریں گے۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق تہران میں پریس بریفنگ میں اسمعایل بقائی کا کہنا تھا کہ حق دفاع استعمال کرتے ہوئے کسی بھی جارحیت کے خلاف ردعمل دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایران کوطویل اور تھکا دینے والے مذاکرات سےکوئی فائدہ نہیں، کسی بھی ایٹمی معاہدے کے لیے ایرانی قوم کےمفادات سرخ لکیر ہیں۔اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ خطے میں یورپی فوجی دستوں کو دہشت گرد سمجھا جائے گا، محدود حملوں سمیت کوئی بھی امریکی کارروائی جارحیت سمجھی جائے گی۔دوسری جانب ایرانی صدر مسعودپزشکیان نے کہا ہے کہ...
اسلام ٹائمز: پسِ پردہ ایک نئی تجویز پر بھی دونوں جانب غور ہو رہا ہے، جو فوجی تصادم سے بچنے کا راستہ فراہم کرسکتی ہے: ایران کو محدود پیمانے پر صرف طبی تحقیق اور علاج کے لیے یورینیم افزودگی کی اجازت دی جائے۔ یہ واضح نہیں کہ دونوں میں سے کوئی فریق اس تجویز سے اتفاق کرے گا یا نہیں۔ ترتیب و تدوین: ایل اے انجم تمام تر دباؤ اور دھمکیاں بے سود ہونے پر امریکی صدر کے حیرت زدہ ہونے کی خبر ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ مذاکرات کرنے والے سٹیو ویٹکوف نے دی، جنہوں ںے گزشتہ روز امریکی ٹی وی چینل فاکس نیوز کو انٹرویو دیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر...
حکومت نے بانی پی ٹی آئی کی فیملی کو ملاقات کی دعوت دی ، معاملات کو سنجیدگی سے دیکھا جا رہا ہے، شیر افضل مروت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں الزامات کی سیاست مناسب نہیں۔ہم نیوز کے پروگرام” ہم دیکھیں گے” میں گفتگو کرتے ہوئے شیرافضل مروت نے واضح کیا کہ انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اب وہ علیمہ خان کوکسی بھی بیان کا جواب نہیں دیں گے اوران کے لیے اب “اوپن فیلڈ” ہے کہ وہ جو چاہیں الزامات عائد کریں۔ شیرافضل مروت کا کہنا تھا کہ عدالت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کو جو ریلیف ملا ہے اس پرپارٹی کو شکرگزار ہونا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت کے معاملے پرسیاست نہیں ہونی چاہیے اوراس حساس مسئلے کو سیاسی...
منجھے ہوئے اداکار اور معروف میزبان فیصل قریشی نے ایک ایسے سماجی ایشو پر آواز اُٹھائی ہے جس پر لوگ کم ہی بات کرتے ہیں۔ اداکار فیصل قریشی نے اپنے رمضان پروگرام میں شادی کے سیزن پر ہلکی پھلکی تنقید کی جب ایک ساتھ متعدد دعوت نامے موصول ہوتے ہیں۔ اداکار کے بقول اتنی شادیوں میں شرکت کرنا نہ صرف قلت وقت کے باعث ناممکن ہوجاتا ہے بلکہ یہ جیب پر بھی بھاری پڑتا ہے۔ فیصل قریشی نے اپنے مخصوص انداز میں شوبز ساتھیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’بس کرو شادیاں!‘ بہت ہوگیا۔ فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ اب شوبز ستاروں کو کچھ عرصے کے لیے شادیاں کا سلسلہ روک دینا چاہیے۔ انھوں نے مہمان اداکارہ مومنہ اقبال سے بھی مذاقاً کہا کہ سال...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی سیکرٹ سروس نے ریاست فلوریڈا میں واقع امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ذاتی رہائش گاہ مار اے لاگو میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کرنے والے ایک مسلح شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سیکرٹ سروس کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص شاٹ گن اور ایک فیول کین اٹھائے ہوئے تھا۔ حکام کے مطابق واقعہ پیش آنے پر سیکرٹ سروس کے دو اہلکاروں اور پام بیچ کاؤنٹی کے ایک ڈپٹی شیرف نے اسے روک کر ہتھیار اور فیول کین زمین پر رکھنے کا حکم دیا۔پام بیچ کاؤنٹی کے شیرف رِک بریڈشا نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ مشتبہ شخص نے پیٹرول کا کین تو زمین پر رکھ دیا، تاہم...
ن لیگ عمران خان سے معاملات ٹھیک کرے وعدہ کرتا ہوں حکومت گرانے نہیں دینگے، راجا ناصر عباس WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2026 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر راجا ناصر عباس نے کہا ہے کہ ن لیگ عمران خان سے معاملات ٹھیک کرے وعدہ کرتا ہوں حکومت گرانے نہیں دیں گے۔سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ توبہ کرنے کا ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آنکھ کا معاملہ زیر بحث رہا ہے ہمیں تشویش تھی ہم نے پارلیمنٹ ہاس میں احتجاجی دھرنا دیا پارلیمنٹ ہاس کے دروازے تالے لگا کر بند کردیے گئے مثبت احتجاج کرنے کی روایت ڈالنے دیں پارلیمنٹ...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)سینیٹ کے اپوزیشن لیڈر علامہ راجا ناصر عباس نے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ توبہ اور اصلاح کا ہے اس موقع پر انہوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے معاملے پر تشویش کا اظہار کیا۔ سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے راجا ناصرعباس کہا کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں احتجاجی دھرنے کے دوران دروازے تالے لگا کر بند کردیئے گئے، جس سے پارلیمنٹ کو بند کرنا اورپارلیمنٹرینزکومحدود کرنا ایک منفی روایت بن رہی ہے اور یہ پارلیمنٹ کی توہین کے مترادف ہے۔ سینیٹ کے اپوزیشن لیڈرنے کہا کہ ہم عمران خان کے علاج کا مطالبہ کر رہے ہیں، جیل میں انہوں نے قرآن شریف کی تفسیرات اور ترجمے پڑھے ہیں۔ ان پر جعلی مقدمات درج...
سیالکوٹ: (نیوز ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شامل ہونے والی نئی ٹیم سیالکوٹ اسٹالینز کے مالک کامل خان نے ٹیم سے علیحدگی اختیار کرنے کا باقاعدہ طور پر اعلان کر دیا۔ کامل خان نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ پاکستان کرکٹ سے محبت کی وجہ سے انہوں نے سیالکوٹ اسٹالینز کی قیادت سنبھالی اور خلوصِ نیت کے ساتھ ذمہ داریاں نبھائیں۔ بیان میں انہوں نے کہا کہ مختصر وقت میں ہم نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں جن میں اسٹیو اسمتھ سے معاہدہ، ٹم پین کی بطور کوچ تقرری اور نیو بیلنس کے ساتھ شراکت داری شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ٹیم سے علیحدہ ہونے...
بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ آج بی جے پی کے لوگ سماج میں نفرت بڑھانے کا کام کر رہے ہیں، بی جے پی ملک کو کمزور کرنے والے کاموں میں مصروف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے کارگزار صدر اور بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے اتوار کو حکمراں جماعت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اقتدار قابض لوگ بھیم راؤ امبیڈکر کے آئین کو تباہ کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس کے خلاف ہوشیار رہیں۔ تیجسوی یادو نے کہا کہ آر جے ڈی نے ہمیشہ اپنے آباؤ اجداد کا احترام کیا ہے۔ تیجسوی یادو نے کہا کہ ریاست کے سابق وزیراعلیٰ...
اب صرف جنازے نہیں اٹھائیں گے، ہر حملے کا جواب دیا جائیگا، حکومت کا دہشتگردوں کیخلاف اعلان جنگ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2026 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے افغانستان میں حالیہ کارروائیوں کے حوالے سے حکومت کا موقف واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اب صرف لاشیں نہیں اٹھائے گا بلکہ ہر حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور ایک ایک شہید کے خون کا بدلہ لیا جائے گا۔سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہاکہ پاکستان نے افغانستان کے 3 صوبوں میں مختلف مقامات کو نشانہ بنایا، جس کے پیچھے واضح پس منظر موجود ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بار بار افغانستان کو سرحد...
اسلام آباد وزیرِاعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اگر کوئی فریق ہٹ دھرمی پر قائم رہے اور بات ماننے کو تیار نہ ہو تو معاملات آگے بڑھانا مشکل ہو جاتا ہے حالانکہ سیاست دان ماضی میں میثاقِ جمہوریت جیسے معاہدوں پر متفق ہو چکے ہیں۔ ایوانِ بالا میں اظہارِ خیال کرتے ہوئےرانا ثنا نے کہا کہ سیاست میں برداشت اور مفاہمت بنیادی اصول ہیں مگر بعض رہنما مسلسل محاذ آرائی کی روش اپناتے رہے، اپوزیشن قیادت نے کئی برس تک سخت مؤقف اختیار کیے رکھا جس سے سیاسی ماحول میں تناؤ بڑھا اور مکالمے کی فضا متاثر ہوئی۔ سابق وزیرِاعظم عمران خان کی صحت سے متعلق معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا...
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی فریق ہٹ دھرمی پر قائم رہے اور بات ماننے کو تیار نہ ہو تو پھر معاملات آگے بڑھانا مشکل ہو جاتا ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ سیاست دانوں نے ماضی میں میثاقِ جمہوریت کیا تھا، مگر بعض قیادتوں نے برسوں تک مفاہمت کے بجائے محاذ آرائی کی سیاست کو ترجیح دی، کہا گیا کہ میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا۔ عمران خان کی صحت سے متعلق معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ان کی معلومات کے مطابق ڈاکٹر ندیم قریشی کو مطالبے پر شامل کیا گیا، طبی ماہرین نے معائنہ کیا اور علاج...
بالی ووڈ کے معروف فلم ساز اور اداکار انوراگ کشیپ نے متنازع فلم ’’دی کیرالہ اسٹوری 2‘‘ پر کھل کر تنقید کرتے ہوئے اسے محض پروپیگنڈا قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلم بنانے والوں نے سنجیدہ موضوع اور مضبوط کہانی کے بجائے منافع کو ترجیح دی ہے۔ کیرالہ اسٹوری 2، پہلی فلم کے تقریباً تین سال بعد ریلیز کی جا رہی ہے، ایک بار پھر بحث و تنازع کا باعث بن گئی ہے۔ اس منصوبے کو ویپول امرت لال شاہ نے پروڈیوس جبکہ ہدایت کاری کماکھیا نارائن سنگھ نے کی ہے۔ کوچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کشیپ نے کہا کہ فلم کا مقصد ناظرین کو تقسیم کرنا ہے اور اس میں کوئی بامعنی...
نامور پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال نے پنجاب کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہاں حالات بہت اچھے ہوگئے ہیں، کاش مریم نواز کراچی آجائیں تو یہاں بھی بہتری ہوسکے۔ پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کا کراچی سے متعلق ایک کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس میں وہ کراچی کی بہتری کے لیے مریم نواز کے شہر قائد میں موجودگی کی خواہش ظاہر کررہی ہیں۔ وائرل کلپ میں مومنہ اقبال نے کہا کہ پنجاب میں اس وقت بہت اچھا کام ہورہا ہے اور وہاں کی صورتحال بہت بہتر ہے جس پر میزبان فیصل قریشی نے کہا کہ کراچی والوں کے لیے بھی کچھ کہہ دیں؟ ادکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے تو اس حوالے سے باقاعدہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی سیاست اور میڈیا کے تعلقات میں ایک نئی کشیدگی اس وقت سامنے آئی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسٹریمنگ کمپنی نیٹ فلکس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی بورڈ ممبر سوسن رائس کو فوری طور پر عہدے سے ہٹا دے، بصورت دیگر سنگین نتائج کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق تنازع اس وقت شروع ہوا جب سوسن رائس نے ایک انٹرویو میں کہا کہ کچھ کمپنیاں جو ریپبلکن دباؤ کے سامنے جھک گئیں، اگر ڈیموکریٹس دوبارہ اقتدار میں آئے تو انہیں نرمی کی توقع نہیں رکھنی چاہیے، یہ معاملہ “معاف کرو اور بھول جاؤ” کا نہیں بلکہ قومی مفاد سے جڑا سنجیدہ مسئلہ ہے، بعض کارپوریٹ فیصلے امریکی...
آپ بانی پی ٹی آئی سے معاملات ٹھیک کریں، وعدہ کرتا ہوں آپ کی حکومت گرانے نہیں دیں گے، علامہ راجہ ناصر عباس
اپوزیشن لیڈر نے سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ مثبت احتجاج کرنے کی روایت ڈالنے دیں، پارلیمنٹ کو تالے لگا کر پارلیمنٹرینز کو بند کر دیا گیا، کیا یہ پارلیمنٹ کی توہین نہیں؟ بانی پی ٹی آئی کے علاج کا مطالبہ کر رہے ہیں، اِن پر جعلی پرچے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے حکومت کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ بانی پی ٹی آئی سے معاملات ٹھیک کریں، وعدہ کرتا ہوں آپ کی حکومت گرانے نہیں دیں گے۔ سینیٹ کے اجلاس کے دوران علامہ راجہ ناصر عباس نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ توبہ کرنے کا ہے،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بہار:بھارت کا معاشرہ فلمی طرز کا معاشرہ بن گیا ہے جہاں فلمی سین روزانہ کی بنیاد پر حقیقت میں سامنے آتے ہیں،تازہ واقعے میں دلہن کو رخصت ہوکر شوہرکے گھر جاتے ہوئے راستے سے اغوا کرلیا گیا ہے۔بھارتی ریاست بہار کے ضلع سون پور میں بندوق کی نوک پر دلہن کے اغوا کا معاملہ سامنے آیا ہے، ایک نوجوان نے الزام لگایا ہے کہ وہ گزشتہ روز کو شادی کے بعد اپنی دلہن کے ساتھ گھر واپس جا رہا تھا کہ اس کی دلہن کو بندوق کی نوک پر اغوا کر لیا گیا۔ شکایت کے بعد تربھا پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔ ماہ قبل بالانگیر ضلع کے کامکھیا نگر کے ریکو پٹیل کی منگنی بودھ ضلع کے...
وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے افغانستان میں حالیہ کارروائیوں کے حوالے سے حکومت کا مؤقف واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اب صرف لاشیں نہیں اٹھائے گا بلکہ ہر حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور ایک ایک شہید کے خون کا بدلہ لیا جائے گا۔ مزید پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھارتی حمایت یافتہ 4 دہشتگرد ہلاک سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہاکہ پاکستان نے افغانستان کے 3 صوبوں میں مختلف مقامات کو نشانہ بنایا، جس کے پیچھے واضح پس منظر موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بار بار افغانستان کو سرحد پار سے ہونے والی دراندازی کے بارے میں آگاہ کیا گیا، تاہم دہشتگردی...
ہم بانی پی ٹی آئی اور ان کی پارٹی کو کہتے ہیں کہ آپ ریاست کے ساتھ کھڑے ہوں، رانا ثناءاللہ - فوٹو: فائل وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متلعق حکومت کے پاس نہ کوئی ڈھیل ہے نہ ڈیل۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے بھی جن کے کیسز بنے تھے انہیں عدالتوں سے ریلیف ملا۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا جو بہترین علاج ہوسکتا ہے وہ ہوا ہے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھی اسے ریگولیٹ کیا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی اور ان کی پارٹی...
فائل فوٹو پنجاب کے شہر سرگودھا میں سرکاری افسر کے گھر پر گھریلو ملازمہ سے مبینہ زیادتی کے کیس میں مدعی مقدمہ نے الزام واپس لے لیا۔سرگودھا کی سیشن کورٹ میں 16 سال کی گھریلو ملازمہ سے مبینہ زیادتی کے کیس کی سماعت کے دوران مدعی نےعدالت میں جمع کروائے گئے بیان حلفی میں زیادتی کا الزام واپس لے لیا۔ سرگودھا: سرکاری افسر کے گھر میں کام کرنے والی لڑکی سے مبینہ زیادتیمتاثرہ لڑکی کے والد اور مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔ ملازمہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ زیادتی کا مقدمہ غلط فہمی کی بیناد پر درج کروایا تھا، بیٹی کے ساتھ کوئی زیادتی...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)ایف آئی اے نے سردار تنویر الیاس کے خلاف ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے مبینہ غلط استعمال کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ ڈسٹرکٹ کورٹ اسلام آباد میں سردار تنویر الیاس کےخلاف ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے مبینہ غلط استعمال کے کیس کی سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے سابق وزیراعظم آزادکشمیر کے وارنٹ گرفتاری سرنڈر کرنے پر منسوخ کر دیئے ۔ سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس اپنے وکیل الیاس صدیقی کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے ۔ عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست بھی منظور کر لی ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے سردار تنویر الیاس کی بریت کی درخواست پر دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت سات اپریل تک ملتوی کر...
اپنے بیان میں شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ حکومت کا 40 ارب روپے کا سوشل میڈیا فائر وال منصوبہ ناکام ہو چکا ہے، ایک طرف قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا دوسری جانب عوام مہنگائی اور بے روزگاری سے بے حال ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا سوشل میڈیا فائر وال منصوبے کی ناکامی پر ردعمل سامنے آگیا۔ اپنے بیان میں شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ حکومت کا 40 ارب روپے کا سوشل میڈیا فائر وال منصوبہ ناکام ہو چکا ہے، ایک طرف قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا دوسری جانب عوام مہنگائی اور بے روزگاری سے بے حال ہے۔ شیخ وقاص اکرم نے...
بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ صلاح الدین احمد نے کہا ہے کہ کسی بھی فرد یا گروہ کو پولیس کی کارروائیوں میں غیر قانونی مداخلت یا رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش: لیفٹیننٹ جنرل مشفیق الرحمان نے بطور پرنسپل اسٹاف آفیسر عہدے کا چارج سنبھال لیا بنگلہ دیش سیکریٹریٹ میں وزارتِ داخلہ کے ماتحت محکموں اور اداروں کے سربراہان کے ساتھ اجلاس کے بعد صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس کے قانونی فرائض کی انجام دہی میں کوئی سیاسی دباؤ یا مداخلت نہیں ہونی چاہیے تاہم فورس کے اندر شفافیت اور جوابدہی کو بھی مضبوط بنایا جائے گا تاکہ عوام کو ہراسانی سے بچایا جا سکے۔ وزیر داخلہ نے کہا...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شامل ہونے والی نئی ٹیم سیالکوٹ اسٹالینز کے مالک کامل خان نے ٹیم سے علیحدگی اختیار کرنے کا باقاعدہ طور پر اعلان کر دیا۔ کامل خان نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں کہا کہ پاکستان کرکٹ سے محبت کی وجہ سے انہوں نے سیالکوٹ اسٹالینز کی قیادت سنبھالی اور خلوصِ نیت کے ساتھ ذمہ داریاں نبھائیں۔ بیان میں انہوں نے کہا کہ مختصر وقت میں ہم نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں جن میں اسٹیو اسمتھ سے معاہدہ، ٹم پین کی بطور کوچ تقرری اور نیو بیلنس کے ساتھ شراکت داری شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ٹیم سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ انتظامیہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان سپر لیگ میں حال ہی میں شامل ہونے والی فرنچائز سیالکوٹ اسٹالینز کو ایک بڑی انتظامی تبدیلی کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے، جہاں ٹیم کے مالک کامل خان نے باضابطہ طور پر علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے، اس فیصلے نے نہ صرف کرکٹ حلقوں میں توجہ حاصل کی بلکہ پی ایس ایل کے انتظامی ڈھانچے میں بھی ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کامل خان نے کہا کہ انہوں نے پاکستان کرکٹ سے گہری وابستگی اور محبت کے تحت سیالکوٹ اسٹالینز کی قیادت سنبھالی تھی اور مختصر مدت میں بھرپور محنت اور خلوص کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔ان کا کہنا تھا...
نگراں صوبائی وزیر داخلہ ساجد علی بیگ نے گلگت بلتستان میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی، جس میں ہوم سیکریٹری، کمشنر گلگت، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیکیورٹی صورتحال اور حالیہ واقعات کا جائزہ لے کر متعلقہ اداروں کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ نگراں صوبائی وزیر داخلہ ساجد علی بیگ نے گلگت بلتستان میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی، جس میں ہوم سیکریٹری، کمشنر گلگت، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیکیورٹی صورتحال اور حالیہ واقعات کا...
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب کے تمام سرکاری اسپتالوں میں مفت میت منتقلی سروس کا آغاز کیا جا رہا ہے، میت کی دوسرے شہر منتقلی بھی بلا معاوضہ ممکن ہو سکے گی۔ اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں پرائیویٹ ایمبولینس پر میت کی منتقلی کے لیے بھاری رقوم وصول کی جا رہی تھیں، غم کی گھڑی میں اب کسی کو استحصال کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب کے تمام سرکاری اسپتالوں میں فری میت منتقلی سروس شروع کی جارہی ہے، یہ سسٹم فعال اور مضبوط بنایا گیا ہے تاکہ ایک کال پر حکومت مدد کے لیے شہری تک پہنچ سکے۔ مریم نواز نے...
فائل فوٹو پنجاب اسمبلی میں 2 سال میں 169 بل پیش اور 144 منظور ہوئے، کارکردگی رپورٹ سامنے آگئی۔رپورٹ کے مطابق 2 سال میں پنجاب اسمبلی کے 38 اجلاسوں میں 154 نشستیں ہوئیں، ان میں مجموعی طور 169 بل پیش اور 144 منظور ہوئے ہیں۔اس دوران پنجاب اسمبلی میں 110 حکومتی بل پیش ہوئے، جن میں سے 97 منظور ہوئے جبکہ اراکین کے 59 نجی بل میں سے 47 منظور کیے گئے۔رپورٹ کے مطابق 2 سالوں میں 129 تحریک استحقاق پیش ہوئیں،87 کمیٹی کو بھیجی اور 9 نمٹادی گئیں۔ پنجاب اسمبلی میں اس دوران 1189 تحریک التوا پیش اور 565 نمٹائی گئیں جبکہ 650 قرار دادیں پیش اور124 منظور ہوئیں۔ 2 سال کے دوران پنجاب اسمبلی میں 5 ہزار 924 سوالات پوچھے گئے،...
کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان اتحاد میں گزشتہ روز ہونے والے ٹریفک حادثے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی، تیز رفتار کار بےقابو ہو کر سڑک کے دوسری جانب آگئی۔پولیس حکام کے مطابق تیز رفتار کار کی ٹکر سے رائیڈر جاں بحق ہوگیا، شہری کی میت ورثاء تدفین کے لیےآبائی علاقے ٹھٹہ لے کر روانہ ہوگئے، جبکہ کار سوار شہری تشویشناک حالت میں نجی اسپتال میں زیر علاج ہے۔زخمی ہونے والے کار سوار شہری کی شناخت حسن بنگوار کے نام سے ہوئی ہے۔
تہران (ویب ڈیسک)ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران سرینڈر کا مطلب نہیں جانتا، اپنی سرزمین کی خلاف ورزی قبول نہیں کریں گے۔ تہران میں پریس بریفنگ میں اسمعایل بقائی کا کہنا تھا کہ حق دفاع استعمال کرتے ہوئے کسی بھی جارحیت کے خلاف ردعمل دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کوطویل اور تھکا دینے والے مذاکرات سےکوئی فائدہ نہیں، کسی بھی ایٹمی معاہدے کے لیے ایرانی قوم کےمفادات سرخ لکیر ہیں۔ اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ خطے میں یورپی فوجی دستوں کو دہشت گرد سمجھا جائے گا، محدود حملوں سمیت کوئی بھی امریکی کارروائی جارحیت سمجھی جائے گی۔ دوسری جانب ایرانی صدر مسعودپزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عمران خان کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے آج سپریم کورٹ کے باہر علامتی دھرنا دیا، تاہم تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت اس میں شریک نہ ہوئی۔ مزید پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج: خیبر پختونخوا میں کہاں کہاں مظاہرے ہوں گے، کون سی اہم شاہراہیں متاثر ہوں گی؟ پی ٹی آئی کے مطابق سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا کی قیادت میں ہونے والے دھرنے کا مقصد عمران خان کو آنکھ کے علاج کے لیے شفا اسپتال منتقل کرنا اور عمران خان کے ذاتی معالجین کو ان تک جیل میں رسائی دینا ہے۔ دھرنے میں اراکین قومی اسمبلی، سینیٹرز اور صوبائی اسمبلی کے اراکین نے شرکت کی، جبکہ وکلا بھی شریک ہوئے۔...
اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اگر کوئی ہٹ دھرمی پر اڑا ہو، کوئی بات ماننے کو تیار نہ ہو تو پھر کیا کیا جاسکتا ہے؟ سیاست دانوں نے تو میثاق جمہوریت کیا تھا لیکن ان کے لیڈر نے چھ سات سال زور لگا کر کہا کہ میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا۔ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے عمران خان کی صحت کے معاملے پر رانا ثنا نے کہا کہ میری معلومات کے مطابق ڈاکٹر ندیم قریشی کو ان کے مطالبے پر شامل کیا گیا ہے، ڈاکٹرز نے معائنہ کیا، گوہر خان کو شرکت کی درخواست کی گئی مگر انہوں نے انکار کر دیا، سپریم کورٹ میں مزید ڈیمانڈ...
ہم مذاکرات چاہتے ہیں مگر کوئی ہٹ دھرمی پر اڑا ہو تو پھر کیا کرسکتے ہیں، رانا ثنا اللہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2026 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اگر کوئی ہٹ دھرمی پر اڑا ہو، کوئی بات ماننے کو تیار نہ ہو تو پھر کیا کیا جاسکتا ہے؟ سیاست دانوں نے تو میثاق جمہوریت کیا تھا لیکن ان کے لیڈر نے چھ سات سال زور لگا کر کہا کہ میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا۔سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے عمران خان کی صحت کے معاملے پر رانا ثنا نے کہا کہ میری معلومات کے مطابق ڈاکٹر ندیم قریشی کو ان کے مطالبے پر شامل کیا...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر صاحبزادہ فرحان نے کہا ہے کہ ٹیم کی بیٹنگ صرف اوپنرز تک محدود نہیں ہونی چاہیے، اگر ابتدائی بلے باز رنز بنانے میں ناکام رہیں تو مڈل اور لوئر آرڈر کو ذمہ داری اٹھانا ہوگی۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سپر ایٹ مرحلے میں انگلینڈ کے خلاف بھرپور مقابلے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فی الحال پوائنٹس ٹیبل کے حساب کتاب پر بات نہیں ہوئی بلکہ پوری توجہ اگلے میچ پر مرکوز ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ٹاپ آرڈر کا کردار اننگز کو استحکام دینا اور اسے لمبا لے کر چلنا ہے، جس پر ٹیم مسلسل کام کر رہی ہے۔ فرحان کے مطابق بولنگ یونٹ اچھی...
کرک (نیوزڈیسک) فیڈرل کانسٹیبلری کے اہلکاروں پر کواڈ کاپٹر کے حملے میں زخمی اہلکاروں کو اسپتال لے جاتے ہوئے دوبارہ حملے کا نشانہ بنا کر 3 اہلکاروں کو شہید کر دیا گیا ۔ ڈی پی او کرک کے مطابق درگہ شہیدان بہادر خیل کے علاقے میں ایف سی قلعہ پر کواڈ کاپٹر سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں فیڈرل کانسٹیبلری کے 5 اہلکار زخمی ہوئے۔ سیکیورٹی فورسز کی پشین میں کارروائی، 5 خارجی دہشت گرد ہلاک پولیس نے بتایا کہ زخمی ایف سی اہلکاروں کو اسپتال لے جانے والی ایمبولینس پر بھی مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں تین اہلکار شہید اور ریسکیو کے 2 اہلکار زخمی ہوئے۔ دیگر زخمیوں کو اسپتال...
بلوچستان اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ اغواء کار اکثر لوکل نمبر سے کال کرکے بھتہ طلب کرتے ہیں، جس سے عوام خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل پارٹی کے رکن اسمبلی رحمت صالح بلوچ کا کہنا ہے کہ بلوچستان کا مکران ڈویژن گزشتہ کئی عرصے سے بدامنی کے لپیٹ میں ہے اور اغواء برائے تاوان کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اغواء کار اکثر لوکل نمبر سے کال کرکے بھتہ طلب کرتے ہیں، جس سے عوام خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔ بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے دوران رحمت صالح بلوچ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے...
افغان بھائیوں کا احترام کرتے ہیں مگر امام بارگاہوں اور دیگر مقامات پر حملے ناقابلِ برداشت ہیں، گورنر سندھ
تقریب سے خطاب میں کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی کی سازشوں کو ناکام بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افواجِ پاکستان اور عوام مل کر ہر قسم کی دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ گورنر ہاؤس میں رمضان المبارک کے موقع پر "امیدِ رمضان" کے عنوان سے چوتھے افطار و ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر ریحان حنیف، کراچی ایڈیٹرز کلب کے صدر مبشر میر، سیکریٹری جنرل منظر نقوی اور دیگر اراکین، گرین وچ یونیورسٹی کی وائس...
ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی سیاسی تاریخ کے ایک اہم موڑ پر ملک کی 13ویں قومی پارلیمنٹ کا پہلا باضابطہ اجلاس 12 مارچ کو منعقد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب سمیت کئی اہم آئینی اور پارلیمانی امور نمٹائے جائیں گے۔ اس اجلاس کو نئی حکومت کے لیے قانون سازی اور پالیسی سازی کے باقاعدہ آغاز کے طور پر غیر معمولی اہمیت حاصل ہو گئی ہے۔ وزیرِ داخلہ صلاح الدین احمد نے اتوار کے روز وزیرِاعظم طارق رحمان سے ملاقات کے بعد پارلیمنٹ سیکریٹریٹ سے روانگی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اجلاس بلانے کے لیے قومی پارلیمنٹ سیکریٹریٹ کی جانب سے ایک سمری وزیرِاعظم کے دفتر کے...
جمہوریت مذاکرات سے آگے بڑھتی ہے، ڈیڈلاک سے نہیں: رانا ثناء اللّٰہ - فوٹو: فائل وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ جو آپ سے بات کرنا چاہتے ہیں آپ ان سے مذاکرات نہیں کرتے، جو مذاکرات نہیں کرنا چاہتے آپ نے ان کو درخواستیں دی ہوئی ہیں۔سینیٹ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ ہم معاملات کو جمہوری انداز سے بڑھانے کے لیے تیار ہیں۔ جمہوریت مذاکرات سے آگے بڑھتی ہے، ڈیڈلاک سے نہیں۔وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور نے کہا کہ آپ میثاق جمہوریت کی مضبوطی کے لیے ہمارا ساتھ دیں، آپ سیاسی عمل کا حصہ بننے سے مسلسل انکاری ہیں۔ آپ بھی اس کمیٹی کا حصہ...
سندھ کو متنازع کردینا آئین اور جمہوریت کے منافی ہے، شیری رحمان - فوٹو: فائل پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ سندھ ہماری طرف سے ایک اٹوٹ حیثیت رکھتا ہے، جو اس کو توڑنے کی بات کرے وہ جمہوریت کے دشمن ہے۔ سندھ کو متنازع کردینا آئین اور جمہوریت کے منافی ہے۔ سینیٹ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے شیری رحمان کا کہنا تھا کہ 21 فروری کو سندھ اسمبلی سے اہم قرارداد منظور کی گئی۔ سندھ کی وحدت کے حوالے سے بات کی گئی۔ ہم سندھ کی عظیم حیثیت کی بات کرتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے سندھ کی وحدت پر اٹھتے سوال اور سندھ اسمبلی کا بھرپور جواب بانی پی پی نے...
اسلام ٹائمز: امریکی مذاکرات کار اسٹیو ویٹکاف کی اس بات پر کہ ٹرمپ کو سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ ایرانی ہتھیار کیوں نہیں ڈالتے، وزیر خارجہ عراقچی نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر سخت جواب دیا ہے۔ وزیر خارجہ عراقچی نے ٹوئیٹ کیا ہے کہ "آپ یہ بات جاننا چاہتے ہیں کہ ہم ہتھیار کیوں نہیں ڈالتے؟ کیونکہ ہم ایرانی ہیں۔" قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر کے خصوصی ایلچی اسٹیو ویٹکاف نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ ٹرمپ کو یہ بات سمجھ میں نہیں آرہی ہے کہ اتنے جنگی جہازوں کو مغربی ایشیاء کی جانب بھیجے جانے اور بھاری تعداد میں فوجیوں کے تعینات ہونے کے باوجود ایران امریکہ کے سامنے پسپائی کیوں اختیار نہیں کرتا۔؟...
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللّٰہ نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ سنجیدہ مذاکرات کے خواہاں ہیں، ان سے بات نہیں کی جارہی، جبکہ جو مذاکرات نہیں کرنا چاہتے، ان کو درخواستیں دی جا رہی ہیں۔ سینیٹ آف پاکستان کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ حکومت جمہوری انداز میں معاملات کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے کیونکہ جمہوریت کا راستہ مذاکرات سے ہوکر گزرتا ہے۔ انہوں نے اپوزیشن پر زور دیا کہ وہ میثاق جمہوریت کی مضبوطی کے لیے حکومت کا ساتھ دے اور سیاسی عمل کا فعال حصہ بنے۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی ملک میں افراتفری اور انتشار پھیلانا چاہتی ہے،...
پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی نے کہا کہ پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم ہم نوالہ ہم پیالہ رہے ہیں، وسائل، اختیارات اور اداروں پر بھی قبضہ ہے، ایس بی سی اے بنایا گیا تو یہی لوگ شامل تھے، کراچی ٹرانسپورٹ کارپوریشن کو جب بند کیا گیا تو ایم کیو ایم کے وزیر تھے۔ اسلام ٹائمز۔ امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر کا کہنا ہے کہ اس بار شہر میں حادثات کا سلسلہ جاری ہے، گل پلازا کے بعد متعدد واقعات ہوئے، حکومت کی نا اہلی ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سانحۂ گل پلازا کو 1 ماہ سے زائد عرصہ ہو چکا، تعین نہیں کیا گیا کہ اس میں کتنے لوگ جاں...
پاکستان کے تین افغان صوبوں میں حملے، سات مراکز تباہ، 80 خوارج ہلاک، مناسب وقت پر ردعمل دینگے، افغان طالبان کی دھمکی
فضائی کارروائی کے دوران ننگرہار میں چار، پکتیکا میں دو اور خوست میں ایک ٹھکانہ تباہ، بہسود میں ایک ہی گھر کے 17 افراد ہلاک ہوئے ہیں،مارے گئے خوارجیوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے، سیکیورٹی ذرائع ان حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، افغان طالبان کی وزارت دفاع کی ننگرہار اور پکتیکا کے اشہری علاقوںمیں پاکستان کی جانب سے حملوں کی شدیدمذمت پاکستان کی افغانستان میں فضائی کارروائی کے دوران ٹی ٹی پی کے سات ٹھکانے تباہ ہوئے جبکہ 80 سے زائد خوارج مارے گئے۔عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان کی جانب سے گزشتہ رات افغانستان میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایٔراسٹرائیک کی گئی ہیں جس میں تین صوبوں ننگر ہار،...
لاہور (نیوزڈیسک)کے علاقے اچھرہ میں دکاندار کی جانب سے مبینہ طور پر 20 کلو سونا خود برد کرنے کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ماڈل ٹاؤن کچہری کی عدالت نے گرفتار ملزم وسیم اختر کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ احمد سعید نے پولیس کی درخواست پر کی۔ تفتیشی افسر نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم سے تفتیش مکمل ہو چکی ہے، لہٰذا اسے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا جائے۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ دے دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا۔ مدعی مقدمہ کی جانب سے...
سپریم کورٹ کا آئین و قانون کی تشریح کا اختیار ختم ہو گیا، وفاقی آئینی عدالت WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2026 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی آئینی عدالت کی جانب سے فیصلہ دیا گیا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری سے سپریم کورٹ کا آئین و قانون کی تشریح کا اختیار ختم ہو گیا۔جسٹس عامر فاروق نے آئینی عدالت کے اختیارات پر اہم فیصلہ میں قرار دیا کہ 27 ترمیم سے قبل قانون و آئین کی تشریح کا اختیار سپریم کورٹ کا تھا، نئی آئینی سکیم کے تحت آئین و قانون کی تشریح کا اختیار آئینی عدالت کا ہے۔وفاقی آئینی عدالت کے فیصلہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آئینی عدالت قانون سازی کی آئینی حیثیت...
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی عمرہ ادائیگی کی اجازت کیلئے درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی۔ عدالت نے سرکاری وکیل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل منگل 24 فروری کو دلائل طلب کر لیے۔ سرکاری وکیل نے دلائل کی تیاری کے لیے مہلت طلب کی مگر عدالت نے کل ہی دلائل دینے کا حکم دیا۔ شیخ رشید احمد نے عدالت میں بتایا کہ وہ ہر سال رمضان میں عمرہ کرتے ہیں اور اس سال بھی انہیں اجازت دی جائے۔ سابق وزیر داخلہ سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں موجود تھے۔
ویب ڈیسک : ہمارے ہاں کچرا سڑکوں اور چوراہوں پر پھینکنے کا چلن عام ہے مگر اب ایسا کرنا بہت مہنگا پڑ سکتا ہے۔ ستھرا پنجاب اتھارٹی نے لاہور میں اینٹی لیٹرنگ فورس متعارف کرا دی ہے، جو شہر بھر میں کوڑا کرکٹ پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کرے گی۔ اب سڑکوں اور چوراہوں پر کسی نے کچرا پھینکا تو اسے بڑی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ایسا کرنے والے کے خلاف پرچہ بھی کٹے گا اور بھاری جرمانہ بھی ہوگا۔ اس حوالے سے ستھرا پنجاب اتھارٹی نے لاہور میں اینٹی لیٹرنگ فورس متعارف کرا دی ہے، جو شہر بھر میں کوڑا کرکٹ پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کرے گی۔ شہر میں 255 ٹریفک حادثات رپورٹ, 295...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیف: روس نے یوکرین پر ایک بار پھر بڑے پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں جس کے نتیجے میں توانائی، ریلوے اور رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔یوکرینی صدر ویلادیمیر زیلنسکی کے مطابق روس نے ایک ہی رات میں تقریباً 50 میزائل اور 300 ڈرون فائر کیے ہیں۔یوکرینی حکام کے مطابق حملوں کا بڑا ہدف توانائی کا شعبہ تھا جس کے باعث مشرقی اور جنوب مشرقی علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔دارالحکومت کیف اور اس کے نواحی علاقوں میں ایک شخص ہلاک جب کہ متعدد افراد زخمی ہوئے جن میں بچے بھی شامل ہیں۔ مغربی شہر لیوو میں دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور کئی افراد زخمی ہوئے۔دوسری جانب روسی حکام...
اقتصادی پالیسی سازی میں چیمبرز کی وسیع تر شمولیت کو یقینی بنایا جائے:صدر آئی سی سی آئی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2026 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کے صدر سردار طاہر محمود نے کاروبار دوست اصلاحات اور پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کے لیے قومی اقتصادی پالیسی سازی میں چیمبرز آف کامرس کی وسیع تر اور ادارہ جاتی شمولیت پر زور دیا ہے۔سوموار کے روز ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ چیمبرز کاروباری برادری کی اجتماعی آواز کی نمائندگی کرتے ہیں اور تجارت اور صنعت کو درپیش چیلنجز کا بخوبی علم رکھتے ہیں لہذا پالیسی سازی میں ان کی بامعنی شرکت ، قابل عمل اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کے لیے قائم کمیشن کے روبرو ایس ایس پی ٹریفک اعجاز شیخ پیش ہوئے اور واقعے سے متعلق تفصیلی بیان ریکارڈ کرایا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ دو بچے ماچس سے کھیل رہے تھے جس کے دوران آگ بھڑک اٹھی۔ بچوں کو بلا کر ان کے بیانات قلمبند کیے گئے جو انکوائری کا حصہ ہیں۔اعجاز شیخ کے مطابق جب وہ موقع پر پہنچے تو مین روڈ کی جانب آگ شدت اختیار کر چکی تھی جبکہ ڈی سی آفس والی سمت پر آگ نسبتاً کم تھی اور لوگ سامان نکال رہے تھے۔پولیس نے 3 اطراف سے نفری تعینات کر کے لوگوں...
خیبرپختونخوا کابینہ کا پیر کو ہونے والا اجلاس وزیر اعلی سہیل آفریدی کی مصروفیت کے باعث موخر کردیا گیا۔ خیبر پختونخوا کابینہ کا اجلاس پیر کو ڈھائی بجے طلب کیا گیا تھاجس کے لئے اٹھارہ نکاتی ایجنڈا بھی جاری کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ سہیل خان کی آئندہ مالی سال کے بجٹ جائزہ اجلاسوں اور دیگر مصروفیات کے باعث اب بدھ پچیس فروری تک ملتوی کردیا گیا ہے ۔
کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیڈی ڈاکٹر مہوش حسنین جاں بحق ہو گئیں۔ لیڈی ڈاکٹر مہوش حسنین ڈیوٹی کے بعد اسپتال سے گھر جا رہی تھی کہ کے ڈی اے میں ڈبل روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس سے وہ جاں بحق ہو گئی۔ پولیس تھانہ کے ڈی اے نے فوری موقع پر لیڈی ڈاکٹر کو اسپتال منتقل کیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی، داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ مزید سخت کر دی گئی ہے۔ ڈی پی او کوہاٹ شہباز الہٰی نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور تفتیشی افسران کو تحقیقات کی ہدایات دیں۔ واقعے کے خلاف ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج شروع کر دیا جس...
(ارشادقریشی)علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست خارج کر دی گئی۔راولپنڈی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کے مقدمے کی سماعت ہوئی،علیمہ خان کے وکیل محمد فیصل ملک عدالت میں پیش ہوئےاورعلیمہ خان کی ایک روز حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکی۔سینئر پراسیکیوٹر ظہیر شاہ پر مشتمل پراسیکیوشن نے استثنیٰ کی درخواست پر مخالفت میں دلائل دیتے ہوئے کہاکہ جان بوجھ کر عدالتی کارروائی میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں،درخواست خارج کی جائے ۔عدالت نے علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست خارج کرتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے اور سماعت کل تک ملتوی کر دی۔ ...
میکسیکو میں فوجی آپریشن کے دوران بدنام زمانہ کارٹیل سربراہ کی ہلاکت کے بعد ہنگاموں نے کھیلوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق ویمنز کلب ٹیموں کے درمیان دوسرے ہاف کا کھیل شروع ہی ہوا تھا کہ اسٹیڈیم کے قریب کارٹیل کے شر پسندوں کی موجودگی سے کھلاڑی خوفزدہ ہوگئیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں کھلاڑیو اور گراؤنڈ اسٹاف کو جان بچانے کے لیے میدان سے بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ Top-flight footballers sprint for their lives from cartel gunmen Mexico host FIFA World Cup in just 4 months https://t.co/qmWPwfygSm pic.twitter.com/Jq1EKtTa5E — RT (@RT_com) February 23, 2026 کارٹیل سربراہ کی ہلاکت کے بعد ملک بھر میں ہونے والے ہنگاموں کے باعث کئی صارفین کی...
وزیرِ داخلہ گلگت بلتستان ساجد علی بیگ نے کہا ہے کہ گستاخِ صحابہ و اہلِ بیت کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج پہلا قدم ہے، ان شاء اللہ گرفتاری بھی ہو گی اور قانون کے مطابق سزا بھی دی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِ داخلہ گلگت بلتستان ساجد علی بیگ نے کہا ہے کہ گستاخِ صحابہ و اہلِ بیت کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج پہلا قدم ہے، ان شاء اللہ گرفتاری بھی ہو گی اور قانون کے مطابق سزا بھی دی جائے گی۔ کسی کو بھی گلگت بلتستان کے پُرامن ماحول کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ جو بھی گلگت بلتستان کے امن کو خراب کرے گا، چاہے اس...
معروف ہدایت کار سریرام راغوان نے اپنی حالیہ فلم ’اکیس‘ میں دکھائے گئے پاکستان مخالف مواد کے حوالے سے پیدا ہونے والے تنازعے پر وضاحت پیش کی ہے۔ فلم میں ایک پاکستانی مخالف نوٹ شامل کیا گیا تھا جس پر ناظرین نے سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کا اظہار کیا جس پر وضاحت پیش کرتے ہوئے سریرام راغوان نے کہا کہ بہت سے لوگوں نے مجھ سے اس بارے میں سوال کیا ہے، لیکن میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اس پر بات نہیں کروں گا۔ کچھ فیصلے میرے اختیار سے باہر تھے۔ یہ بھی پڑھیں: ’پاکستان میری موسی ماں ہے‘، بالی ووڈ کے لیجنڈ دھرمیندر کا پاکستان کے لیے محبت بھرا پیغام وائرل انہوں نے واضح کیا کہ وہ ذاتی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستانی اسٹار بیٹر بابراعظم کی ٹی20 فارمیٹ میں بیٹنگ پوزیشن میں تبدیلی پر جاری بحث میں جنوبی افریقا کے سابق کپتان Faf du Plessis نے کھل کر حمایت کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا فیصلہ ٹیم کی مجموعی حکمت عملی کے مطابق تھا۔ڈو پلیسی کے مطابق ٹی20 کرکٹ میں ابتدائی 6 اوورز نہایت اہم ہوتے ہیں جہاں تیز رفتار اسٹرائیک ریٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کلاسیکل اسٹروکس کھیلنے والے بیٹرز بعض اوقات پاور پلے کے جارحانہ تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے میں وقت لیتے ہیں، اس لیے ٹیم مینجمنٹ مختلف کردار متعین کرتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بابر اعظم کی تکنیکی مہارت اور اننگز کو...
صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کوہاٹ کے مطابق ڈاکٹر مہوش ایوننگ ڈیوٹی کے بعد رکشے میں گھر جا رہی تھیں کہ اسپتال کے قریب مسلح ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئیں۔ اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ اسپتال میں ڈیوٹی مکمل کرکے گھر جانے والی لیڈی ڈاکٹر مہوش کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کوہاٹ کے مطابق ڈاکٹر مہوش ایوننگ ڈیوٹی کے بعد رکشے میں گھر جا رہی تھیں کہ اسپتال کے قریب مسلح ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئیں۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے خدمات انجام دینے والے طبی عملے کو مناسب سکیورٹی...
کیف: روس نے یوکرین پر ایک بار پھر بڑے پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملے کیے جس کے نتیجے میں توانائی، ریلوے اور رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس نے ایک ہی رات میں تقریباً 50 میزائل اور 300 ڈرون فائر کیے۔ یوکرینی حکام کے مطابق حملوں کا بڑا ہدف توانائی کا شعبہ تھا، تاہم کئی رہائشی عمارتیں بھی متاثر ہوئیں۔ دارالحکومت کیف اور اس کے نواحی علاقوں میں ایک شخص ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے، جن میں بچے بھی شامل ہیں۔ مزید پڑھیں روس اور یوکرین کے درمیان 300 قیدیوں کا بڑا تبادلہ، جنگ کے خاتمے پر ڈیڈلاک برقرار روسی جنگ میں 55 ہزار یوکرینی فوجی ہلاک ہوگئے، زیلنسکی...
آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سرحد پار دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان کا صبر اپنی حد کو پہنچ چکا ہے اور ملک اپنے دفاع کے فطری حق کے تحت ضروری اقدامات کر رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تشدد کی منصوبہ بندی کرنے والے عناصر چاہے کہیں بھی ہوں، پاکستان کی دسترس سے باہر نہیں رہیں گے۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی انتباہات کے باوجود دہشت گرد گروہوں کو مسلسل محفوظ پناہ گاہیں ملتی رہیں، جس کے باعث افغانستان کی صورتحال ماضی کے مقابلے میں زیادہ تشویشناک اور غیر یقینی ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوحہ معاہدے کے وعدوں کے برعکس دہشت گرد عناصر کو کارروائی کی کھلی...
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی بڑھنے لگی۔ عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق کچھ دیر پہلے گوجرانوالہ کی فضا میں سب سے زیادہ 658 پارٹیکولیٹ میٹر، رحیم یار خان میں 351، فیصل آباد میں 272 اور لاہور میں 252 پارٹیکولیٹ میٹر آلودگی ریکارڈ کی گئی۔ لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران بوندا باندی کا امکان ہے۔ موٹر وے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم 2 کو لاہور سے کوٹ مومن تک حد نگاہ بہتر ہونے پر ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔ لاہور سیالکوٹ موٹر وے ایم 11 کو حدِ نگاہ بہتر ہونے پر ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ موٹر وے ایم 3 کو فیض پور سے...
اسپیشل کمیونیکیشنز آرگنائزیشن ملک کے دور دراز پہاڑی علاقوں میں مواصلاتی رابطے بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہے۔ ایس سی او کی کاوشوں سے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام جدید مواصلاتی سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں، وادی اشکومن کے علاقے ہاسِس میں ایس سی او کی 4G سروس کی فراہمی نے علاقے کی تقدیر بدل دی۔ مقامی افراد نے ایس سی او کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پہلے فری لانسنگ کا کام کرنے والوں کوگلگت یا راولپنڈی جانا پڑتا تھا، اب وہ یہیں سے اپنا کام کرسکتے ہیں، بیرون ملک کام کرنے والے لوگ بھی 4G سروسز کے باعث اپنے گھر والوں سے جڑے رہتے ہیں۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ ایس سی او کا انٹرنیٹ بہت تیزاور نیٹ...
کراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس نے معروف اداکارہ سجل علی سے دوستی ختم ہونے پر خاموشی توڑ دی۔ حال ہی میں اداکارہ زارا نور عباس نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اشارتاً سجل علی سے تعلقات ختم ہونے پر بات چیت کی۔ میزبان نے سوال کیا ’’سجل کیسی ہے؟ اور آپ کی ان سے کتنے عرصے سے بات نہیں ہوئی؟‘‘ جواب میں زارا نور عباس نے مبہم مسکراتے ہوئے کہا ’’الحمداللہ وہ اچھی ہے اور ہم نے ابھی حال ہی میں بات کی ہے‘‘، جس پر احمد علی بٹ نے ہنستے ہوئے کہا ’’یہ جھوٹ ہے‘‘۔ زارا نور نے کہا ’مجھے نہیں معلوم لوگ ایسا کیوں سوچتے ہیں کہ اگر دو لوگوں نے...
ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے مشہور فٹ بال کلب النصر کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو 30 برس کی عمر کے بعد 500 کلب اور قومی سطح کے گول کرنے والے پہلے فٹبالر بن گئے ہیں۔ یہ سنگ میل سعودی پروفیشنل لیگ کے ایک میچ میں الحزم کے خلاف 4-0 کی شاندار فتح کے دوران حاصل ہوا، جہاں رونالڈو نے اہم کردار ادا کیا۔ اس موقع پر رونالڈو نے سعودی عرب کے یومِ تاسیس کی مناسبت سے روایتی سعودی لباس ”بِشت“ پہن کر فتح کا جشن منایا، بشت یہ لباس سعودی ثقافت میں قیادت اور وقار کی علامت سمجھا جاتا ہے، تاریخی طور پر یہ لباس اس وقت نمایاں ہوا تھا جب پہلی سعودی ریاست کی بنیاد رکھی گئی۔ العظيـمُ...
پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال نے پنجاب کی صورتحال دیکھ کر وزیر اعلیٰ مریم نواز کی تعریف کی ہے۔اداکارہ کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے جس میں وہ صوبہ پنجاب کو سراہ رہی ہیں۔مومنہ اقبال نے دوران شو کہا کہ 'اس وقت ماشاءاللہ پنجاب کی صورتحال کافی اچھی ہے'۔اداکارہ کی بات سُن کر میزبان فیصل قریشی بولے 'تو کراچی والوں کے لیے بھی آپ کوئی ایسی بات کہیں، حکمرانوں سے کوئی اپیل کریں، ہماری تو سُن نہیں رہے ہوسکتا ہے آپ کی سُن لیں'۔مومنہ اقبال نے میزبان کی بات کا جواب دیتے ہوئے کہا 'میں نے تو کہا کہ کراچی والوں کا بھی کوئی ہے؟ بتادے ہمیں، کیونکہ اب میں زیادہ تر کراچی میں رہتی ہوں...
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال نے پنجاب کی صورتحال دیکھ کر وزیر اعلیٰ مریم نواز کی تعریف کی ہے۔ اداکارہ کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے جس میں وہ صوبہ پنجاب کو سراہ رہی ہیں، مومنہ نے کہا کہ اس وقت ماشاءاللہ پنجاب کی صورتحال کافی اچھی ہے۔ مومنہ سے فیصل قریشی نے کہا آپ تو کراچی والوں کے لیے بھی کوئی ایسی بات کہیں، حکمرانوں سے کوئی اپیل کریں، ہماری تو سُن نہیں رہے ہوسکتا ہے آپ کی سُن لیں۔ فیصل قریشی کی بات پر مومنہ اقبال نے کہا کہ میں نے تو کہا کہ کراچی والوں کا بھی کوئی ہے؟ بتادے ہمیں، کیونکہ اب میں زیادہ تر کراچی میں رہتی...
27ویں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے آئینی تشریح، قانون سازی کے جائزے کا اختیار ختم ہو گیا ہے، وفاقی آئینی عدالت
وفاقی آئینی عدالت اور سپریم کورٹ کے اختیارات سے متعلق اہم فیصلہ جاری کیا گیا ہے۔ وفاقی آئینی عدالت کے جسٹس عامر فاروق نے اختیارات پر فیصلہ سیل ٹیکس کے مقدمے میں تحریر کیا۔ فیصلے کے مطابق 27 ویں آئینی ترمیم سے قبل قانون اور آئین کی تشریح کا اختیار سپریم کورٹ کے پاس تھا، تاہم نئی آئینی ترمیم کے تحت یہ اختیار آئینی عدالت کو منتقل ہو گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: وفاقی آئینی عدالت نے خیبر پختونخوا کا تعمیراتی خدمات پر ٹیکس قانونی قراردیدیا فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آئینی عدالت اب قانون سازی کی آئینی حیثیت کا جائزہ بھی لے سکتی ہے اور کسی بھی تشریحی مقدمے کا ریکارڈ طلب کرنے کا اختیار بھی رکھتی ہے۔...
سید منظور احمد شاہ کا رمضان المبارک کی آمد پر خصوصی پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2026 سب نیوز مظفرآباد : سینئر حریت رہنما سید منظور احمد شاہ نے کہا ہے کہ ماہِ رمضان رحمتوں، برکتوں اور مغفرت کا عظیم مہینہ ہے جو ہمیں صبر، تقویٰ، ایثار اور باہمی ہمدردی کا درس دیتا ہے۔ اپنے ایک بیان میں سید منظور شاہ نے کہا کہ رمضان المبارک مسلمانوں کے لیے تزکیۂ نفس اور روحانی تربیت کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔ اس مقدس مہینے میں ہمیں چاہیے کہ ہم زیادہ سے زیادہ عبادات، تلاوتِ قرآن پاک، ذکر و اذکار اور محتاج و مستحق افراد کی مدد کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ روزہ صرف بھوک اور...
امریکا میں تاریخ کا ممکنہ بدترین طوفان، دو کروڑ سے زائد لوگوں کے متاثرہونے کا خدشہ، ہزاروں پروازیں منسوخ
امریکا میں تاریخ کا ممکنہ بدترین طوفان، دو کروڑ سے زائد لوگوں کے متاثرہونے کا خدشہ، ہزاروں پروازیں منسوخ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2026 سب نیوز واشنگٹن:(آئی پی ایس) شمال مشرقی امریکہ کے لاکھوں شہری شدید الرٹ کے تحت ہیں کیونکہ ایک طاقتور بم سائیکلون پورے I-95 کوریڈور میں 18 سے 24 انچ تک برف باری کرنے کے لیے تیار ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق اس برفیلے ہواؤں کی رفتار 70 میل فی گھنٹہ تک پہنچنے کا خدشہ ہے اور طوفان کی شدت کی وجہ سے دو کروڑ سے زائد انسانی زندگیاں خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ اس طوفان نے پہلے ہی فضائی ٹریفک کو تہس نہس کر دیا ہے، 6 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہو گئیں ہیں...
رپورٹ میں ضلع کپواڑہ سے تعلق رکھنے والے 18 سالہ تابش احمد گنائی کے کیس کا حوالہ دیا گیا ہے جس پر بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے علاقے وکاس نگر میں ایک ہندو دکاندار نے لوہے کی سلاخ سے حملہ کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ الجزیرہ کی طرف سے شائع کردہ ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت کی مختلف ریاستوں میں کشمیری شال فروشوں کو نشانہ بنانے کے لئے حملوں، ہراساں کرنے اور ڈرانے دھمکانے کے واقعات میں پریشان کن اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے بہت سے لوگوں کو روزگار کے حوالے سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ذرائع کے مطابق الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے ہزاروں...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی آئینی عدالت کی جانب سے فیصلہ دیا گیا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری سے سپریم کورٹ کا آئین و قانون کی تشریح کا اختیار ختم ہو گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس عامر فاروق نے آئینی عدالت کے اختیارات پر اہم فیصلہ میں قرار دیا کہ 27 ترمیم سے قبل قانون و آئین کی تشریح کا اختیار سپریم کورٹ کا تھا، نئی آئینی سکیم کے تحت آئین و قانون کی تشریح کا اختیار آئینی عدالت کا ہے۔ وفاقی آئینی عدالت کے فیصلہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آئینی عدالت قانون سازی کی آئینی حیثیت کا جائزہ لے سکتی ہے، وفاقی آئینی عدالت کو تشریح کے کسی...