امریکا میں تاریخ کا ممکنہ بدترین طوفان، دو کروڑ سے زائد لوگوں کے متاثرہونے کا خدشہ، ہزاروں پروازیں منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT
امریکا میں تاریخ کا ممکنہ بدترین طوفان، دو کروڑ سے زائد لوگوں کے متاثرہونے کا خدشہ، ہزاروں پروازیں منسوخ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2026 سب نیوز
واشنگٹن:(آئی پی ایس) شمال مشرقی امریکہ کے لاکھوں شہری شدید الرٹ کے تحت ہیں کیونکہ ایک طاقتور بم سائیکلون پورے I-95 کوریڈور میں 18 سے 24 انچ تک برف باری کرنے کے لیے تیار ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق اس برفیلے ہواؤں کی رفتار 70 میل فی گھنٹہ تک پہنچنے کا خدشہ ہے اور طوفان کی شدت کی وجہ سے دو کروڑ سے زائد انسانی زندگیاں خطرے میں پڑ سکتی ہے۔
اس طوفان نے پہلے ہی فضائی ٹریفک کو تہس نہس کر دیا ہے، 6 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہو گئیں ہیں جبکہ سیکڑوں پروزایں تاخیر کا شکار ہیں، مجموعی طور پر اب تک 7 ہزار پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔
سب سے زیادہ متاثرہ ہوائی اڈوں میں نیویارک، بوسٹن، نیو جرسی، فلاڈیلفیا، بالٹی مور اور واشنگٹن ڈی سی کے ایئرپورٹس شامل ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق 6 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نیو یارک، بوسٹن اور فلاڈیلفیا میں برفباری 18 تا 24 انچ تک متوقع ہے، جبکہ واشنگٹن ڈی سی اور بالٹیمور میں 5 تا 8 انچ کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔ جرسے شور میں 2 فٹ سے زائد برف باری کی توقع ہے۔
طوفان سے متاثرہ ساحلی علاقے 600 میل سے زیادہ پھیلے ہیں اور 29 ملین سے زائد امریکی شدید وارننگ کے تحت ہیں۔ ہزاروں پروازیں منسوخ اور زمینی و فضائی سفر بری طرح متاثر ہونے کا امکان ہے۔
یہ تاریخی طوفان شمال مشرقی ساحل پر زندگی کو تقریباً مفلوج کرنے والا ہے، اور شہریوں کو سخت احتیاط کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق یہ طوفان ناقابل فراموش ہو سکتا ہے، اور پوری دنیا کی نظریں اس کی تازہ ترین صورتحال پر مرکوز ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکی سفیر کا اشتعال انگیز بیان، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب امریکی سفیر کا اشتعال انگیز بیان، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب طالبان حکومت نے 9/11 سے پہلے جیسے حالات پیدا کر دیے ہیں: صدر مملکت پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مزید بڑھنے لگے، علیمہ خان کے انٹرویو پر شاندانہ گلزار کا سخت ردعمل صومالیہ کی پاکستان سے 24 جے ایف 17 طیاروں کی خریداری کیلئے اہم پیشرفت سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود ٹرمپ کا بڑا اعلان، عالمی ٹیرف 15 فیصد کر دیا پاکستان سمیت 14 اسلامی ممالک کی اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کی مذمتCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پروازیں منسوخ گئی ہے
پڑھیں:
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
اسلام آباد: مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں برینٹ کروڈ پہلی بار 100 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا، جبکہ امریکی خام تیل بھی 90 ڈالر فی بیرل سے اوپر پہنچ گیا۔
تازہ عالمی مارکیٹ رپورٹس کے مطابق خطے میں جاری غیر یقینی صورتحال اور سپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں کے خدشات نے خام تیل کی قیمتوں کو نئی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا ہے۔
ماہرین توانائی کا کہنا ہے کہ اگر مشرق وسطیٰ کی صورتحال مزید کشیدہ ہوئی اور تیل کی ترسیل متاثر ہوئی تو برینٹ کروڈ کی قیمت 120 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے۔
تیل کی قیمتیں کیوں بڑھ رہی ہیں؟
تجزیہ کاروں کے مطابق ایران سے تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات، بحیرہ احمر میں حوثیوں کی جانب سے بحری سرگرمیوں میں رکاوٹ اور اہم تجارتی راستوں پر بڑھتے ہوئے خطرات نے عالمی توانائی مارکیٹ کو شدید دباؤ میں ڈال دیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران کے اہم آئل ٹرمینل جزیرہ خارگ کو کسی بھی ممکنہ نقصان یا تیل کی صنعت میں ہڑتال کی صورت میں عالمی سطح پر سپلائی مزید متاثر ہو سکتی ہے، جس سے قیمتوں میں مزید تیزی آنے کا امکان ہے۔
پاکستان پر کیا اثر پڑ سکتا ہے؟
توانائی ماہرین کے مطابق اگر عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت اسی رفتار سے بڑھتی رہی تو پاکستان میں بھی پیٹرول، ڈیزل اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ ٹرانسپورٹ، بجلی کی پیداوار، صنعتی لاگت اور مہنگائی پر بھی اس کے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ عالمی تیل منڈی میں جاری غیر یقینی صورتحال برقرار رہی تو نہ صرف توانائی کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں بلکہ عالمی معیشت اور سپلائی چین بھی شدید دباؤ کا شکار ہو سکتی ہے۔