نیو یارک سٹی شدید برفانی طوفان کے خطرے کے پیش نظر ہائی الرٹ پر ہے۔  تاریخ کے ممکنہ بدترین برفانی طوفان کے پیش نظر اسکول بند کردیے گئے ہیں جبکہ ہزاروں پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق ماہرینِ موسمیات نے گرج چمک کے ساتھ آنے والے ’بلاک بسٹر بلیزرڈ‘ کو شہر کی تاریخ کے 10 بدترین سرمائی طوفانوں میں سے ایک قرار دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق بعض علاقوں میں 28 انچ (تقریباً 70 سینٹی میٹر) تک برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ شہر کے مختلف حصوں میں کم از کم 14 انچ برف متوقع ہے۔

بعض مقامات پر اس سے بھی زیادہ مقدار کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اتوار کی شب بعض اوقات 2 انچ فی گھنٹہ کی رفتار سے برفباری ریکارڈ کی گئی۔

ماہرین کے مطابق اس طوفان میں گرج چمک کے ساتھ 2 سے 4 انچ فی گھنٹہ تک برف پڑ سکتی ہے۔ برف کے گیلے اور بھاری ہونے کے باعث صفائی اور آمدورفت میں شدید مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔

گرد و نواح میں بھی شدید اثرات

لان آئی لینڈ ، ٹرائی اسٹیٹ ایریا، ساؤتھ ایسٹ نیو انگلینڈ اور ساؤتھرن نیو جرسی میں شدید برفباری اور حدِ نگاہ کم ہونے کے خدشات ظاہر کیے گئے ہیں۔ ہوا کی رفتار 40 سے 60 میل فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے، جس سے بجلی کی بندش کا خطرہ بھی موجود ہے۔

ٹرانسپورٹ سروس متاثر، پروازیں منسوخ

شہر کی ٹرانسپورٹ سروس شدید متاثر ہوئی ہے۔ سب وے محدود سروس پر چل رہی ہیں جبکہ جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ، لاگارڈیا ایئرپورٹ اور نیویارک لبرٹی ایئرپورٹ پر سینکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

میٹروپولیٹن ٹرانسپورٹیشن اتھارٹی (ایم ٹی اے) کے مطابق ایکسپریس ٹرینیں بنیادی طور پر لوکل ٹریک پر چلیں گی، راک اویز میں شٹل سروس جبکہ اسٹیٹن آئی لینڈ ریلوے ویک اینڈ شیڈول کے مطابق کام کرے گی۔ بس سروس بھی محدود رہے گی اور فیری سروس جزوی طور پر معطل کی جا سکتی ہے۔

طوفان سے نمٹنے کے لیے 2,200 سے زائد برف صاف کرنے والی مشینیں متحرک کر دی گئی ہیں۔ برف ہٹانے والے کارکنوں کی تعداد بڑھا کر 1,400 کر دی گئی ہے جبکہ اضافی 300 اہلکار رات کے اوقات میں تعینات ہوں گے۔ ٹاؤ ٹرک اور گرنے والے درختوں کو ہٹانے والی ٹیمیں بھی تیار رکھی گئی ہیں۔

تاریخی ریکارڈ کا امکان

یکم دسمبر سے اب تک سنٹرل پارک میں 22.

3 انچ برف ریکارڈ کی جا چکی ہے۔ اگر مزید 28 انچ برف پڑتی ہے تو مجموعی موسمی برفباری 50 انچ سے تجاوز کر سکتی ہے، جو ریکارڈ شدہ نمایاں طوفانوں میں شمار ہوگی۔

ایمرجنسی نافذ، شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت

شہر میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔ نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں میں رہیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ رات 9 بجے سے پیر دوپہر 12 بجے تک سڑکیں، ہائی ویز اور پل عام ٹریفک کے لیے بند رہیں گے، جبکہ صرف ہنگامی یا ضروری سفر کی اجازت ہوگی۔

پیر کے روز اسکول بند رہیں گے اور آن لائن کلاسز بھی نہیں ہوں گی۔ شہر بھر میں وارمنگ سینٹرز کھلے رکھے گئے ہیں تاکہ بے گھر اور ضرورت مند افراد شدید سردی سے محفوظ رہ سکیں۔ متبادل پارکنگ کے قواعد عارضی طور پر معطل کر دیے گئے ہیں تاکہ شہری بغیر جرمانے کے گاڑیاں کھڑی کر سکیں۔

حکام نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ بھاری اور گیلی برف صاف کرتے وقت احتیاط کریں، کیونکہ یہ دل کے مریضوں اور کمر کی تکالیف میں مبتلا افراد کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

طوفان کے پیش نظر 11 ریاستوں میں الرٹ جاری کیا گیا ہے اور اندازہ ہے کہ 40 ملین سے زائد افراد اس کے اثرات سے متاثر ہو سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پروازیں منسوخ کے مطابق گئے ہیں گئی ہیں سکتی ہے کے لیے

پڑھیں:

انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران

ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔

ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع