data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)وزیرداخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجارکے احکامات پر رمضان المبارک میں شہریوں کی جانب سے گداگروں کی بڑھتی تعداد کی شکایات پر ایکشن ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ اور ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کا پیشہ ور گداگروں کے خلاف سخت ایکشن، 100 سے زائد گداگر گرفتار*حیدرآباد میں پولیس نے پیشہ ور گداگروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 100 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا پولیس کارروائیاں انچارج وومین اینڈ چائلڈ فیسیلیٹیشن سیل ماریہ ساریو کی قیادت میں مختلف علاقوں میں عمل میں لائی گئی جن میں لطیف آباد، آٹو بھان روڈ اور قاسم چوک سمیت شہر کے مختلف علاقوں بازاروں، شاہراہِوں، مارٹس و مالز کے اطراف سے کارروائیوں میں 100 سے زائد پیشہ ور گداگروں کو پولیس تحویل میں لیا گیا گرفتار افراد میں مرد، خواتین، بچے اور خواجہ سرا افراد کی بڑی تعداد شامل ہے ایسں ایس پی حیدرآباد کی ہدایت پر جاری کارروائی کے دوران انچارج وومین اینڈ چائلڈ فیسیلیٹیشن سیل کا کہنا ہے کہ پیشہ ور گداگروں کے خلاف آپریشن کا مقصد شہریوں کو ہراسانی/پریشانی سے بچانا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شہریوں کی شکایات پر مختلف مقامات پر کارروائیوں کا عمل جاری ہے، اس سے قبل بھی پیشہ ور گداگروں کو حراست میں لے کر سمجھایا گیا، تاہم وہ شہریوں سے زبردستی بھیک مانگنے سے باز نہیں آئے، جس کے بعد اب ان کے خلاف باقاعدہ مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔حیدرآباد پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پیشہ ور گداگروں کے خلاف آپریشن کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پیشہ ور گداگروں کے خلاف

پڑھیں:

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔

        View this post on Instagram                      

قومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔

اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار