بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ صلاح الدین احمد نے کہا ہے کہ کسی بھی فرد یا گروہ کو پولیس کی کارروائیوں میں غیر قانونی مداخلت یا رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش: لیفٹیننٹ جنرل مشفیق الرحمان نے بطور پرنسپل اسٹاف آفیسر عہدے کا چارج سنبھال لیا

بنگلہ دیش سیکریٹریٹ میں وزارتِ داخلہ کے ماتحت محکموں اور اداروں کے سربراہان کے ساتھ اجلاس کے بعد صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس کے قانونی فرائض کی انجام دہی میں کوئی سیاسی دباؤ یا مداخلت نہیں ہونی چاہیے تاہم فورس کے اندر شفافیت اور جوابدہی کو بھی مضبوط بنایا جائے گا تاکہ عوام کو ہراسانی سے بچایا جا سکے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کمانڈ چین برقرار رکھیں۔

حالیہ قبل از انتخاب تقرریوں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے سپرنٹنڈنٹس آف پولیس (ایس پیز) اور افسران انچارج (او سیز) کی قرعہ اندازی کے ذریعے تعیناتیوں پر تنقید کی اور کہا کہ بعض افسران کو ان کے سروس ریکارڈ سے مطابقت نہ رکھنے والے عہدوں پر تعینات کیا گیا۔ انہوں نے قرعہ اندازی کے نظام کی شفافیت پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ آئندہ تقرریوں میں میرٹ اور اہلیت کو ترجیح دی جائے گی۔

صلاح الدین احمد نے کہا کہ ایس پیز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ سیاسی بنیادوں پر قواعد سے ہٹ کر پروٹوکول مراعات نہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح قانون نافذ کرنے والے اداروں کو عوامی توقعات کے مطابق چلانا ہے۔

مزید پڑھیے: بنگلہ دیش میں بڑے پیمانے پر انتظامی ردوبدل کا آغاز، فوج اور سول بیوروکریسی میں اہم تبدیلیاں

وزیر داخلہ نے خالی آسامیوں کو پر کرنے کے لیے 2,701 پولیس کانسٹیبلز کی فوری بھرتی کی ہدایات بھی جاری کرنے کا اعلان کیا۔

5 اگست 2024 کے بعد درج مقدمات کے حوالے سے انہوں نے الزام لگایا کہ موقع پرست عناصر نے بہت سے بے گناہ شہریوں کو مقدمات میں ملوث کیا جس سے انہیں غیر ضروری مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کو ایسے مقدمات کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ بی ڈی آر بغاوت میں ہونے والی ہلاکتوں کا ازسرِ نو اور مکمل جائزہ لینے کے لیے ایک نیا کمیشن تشکیل دیا جائے گا اور کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں انصاف کو یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ وعدہ حکومت کے انتخابی منشور کا حصہ تھا۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش میں انتقال اقتدار کا مرحلہ مکمل، قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس طلب

انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ سابقہ حکومت کے دور میں جاری کیے گئے اسلحہ لائسنسوں کی دوبارہ تصدیق کی جائے گی۔ جو لائسنس غیر مناسب طریقہ کار یا سیاسی بنیادوں پر جاری کیے گئے ہوں گے انہیں منسوخ کر دیا جائے گا اور ان کے تحت رکھا گیا اسلحہ بھی ضبط کیا جائے گا۔

پاسپورٹ خدمات کے حوالے سے وزیر داخلہ نے عوامی شکایات کا اعتراف کیا۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے شہری آن لائن پاسپورٹ درخواست کے طریقہ کار سے ناواقف ہیں اور اکثر پاسپورٹ دفاتر کے قریب موجود درمیانی افراد پر انحصار کرتے ہیں جس سے استحصال اور ملی بھگت کے امکانات پیدا ہوتے ہیں۔ اس مسئلے کے حل کے لیے حکومت ایسے سروس فراہم کنندگان کو باضابطہ فریم ورک کے تحت رجسٹر کرنے پر غور کر رہی ہے جیسا کہ رجسٹری دفاتر میں ڈیڈ رائٹرز کا نظام ہے، جہاں مقررہ فیس اور جوابدہی کا نظام موجود ہوتا ہے۔ اس سلسلے میں ڈھاکا اور دیگر ڈویژنل شہروں میں پائلٹ پروگرام شروع کیا جا سکتا ہے، جس کے بعد اسے ملک بھر میں نافذ کیا جائے گا۔

سنہ2006  میں سب انسپکٹرز (ایس آئیز) کی مبینہ طور پر روکی گئی بھرتیوں کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ پہلے چیف ایڈوائزر کے دفتر کو بھیجا گیا تھا لیکن اس وقت منظوری نہیں مل سکی۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے کی تحقیقات کر کے عدالتی ہدایات کے مطابق حل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: بنگلہ دیش پولیس چیف کا نوٹس، انتہا پسندی، بھتہ خوری اور منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن

اجلاس میں قائم مقام سیکریٹری داخلہ ایم ڈی دلور حسین اور متعلقہ اداروں کے سربراہان بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بنگلہ دیش بنگلہ دیش پولیس بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ صلاح الدین احمد.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بنگلہ دیش بنگلہ دیش پولیس بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ صلاح الدین احمد انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ نے بنگلہ دیش جائے گا جائے گی کے لیے

پڑھیں:

پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز

راولپنڈی (آئی پی ایس )فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز میں 20ویں قومی ورکشاپ کے دوران بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی کوششیں اور عوامی حمایت بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کا باعث بنیں گی، جبکہ امن و استحکام کے لیے فورسز اور عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، انہوں نے دہشتگردی کے بنیادی ڈھانچے کے خاتمے اور پاکستان کے خلاف سرگرم عناصر کے مکمل سدباب کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سرپرستی میں سرگرم پراکسیز بلوچستان کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، تاہم مسلح افواج عوامی حمایت کے ساتھ دشمن کے تمام مذموم عزائم ناکام بنائیں گی۔ فیلڈ مارشل نے دہشتگردی کے خلاف جاری اقدامات اور قومی سلامتی کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر ورکشاپ کے شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبرصدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ اگلی خبرپاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار