پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال نے پنجاب کی صورتحال دیکھ کر وزیر اعلیٰ مریم نواز کی تعریف کی ہے۔اداکارہ کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے جس میں وہ صوبہ پنجاب کو سراہ رہی ہیں۔مومنہ اقبال نے دوران شو کہا کہ 'اس وقت ماشاءاللہ پنجاب کی صورتحال کافی اچھی ہے'۔اداکارہ کی بات سُن کر میزبان فیصل قریشی بولے 'تو کراچی والوں کے لیے بھی آپ کوئی ایسی بات کہیں، حکمرانوں سے کوئی اپیل کریں، ہماری تو سُن نہیں رہے ہوسکتا ہے آپ کی سُن لیں'۔مومنہ اقبال نے میزبان کی بات کا جواب دیتے ہوئے کہا 'میں نے تو کہا کہ کراچی والوں کا بھی کوئی ہے؟ بتادے ہمیں، کیونکہ اب میں  زیادہ تر کراچی میں رہتی ہوں تو یہ شہر بھی میرا ہی ہوا، پھر مجھے یہاں پر تھوڑے مسئلے ہوجاتے ہیں'۔مومنہ نے ہنستے ہوئے کہا کہ 'ایک مریم نواز یہاں (کراچی) بھی آجائیں'۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مومنہ اقبال

پڑھیں:

نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے

آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • شہرِ دل رُبا۔۔۔۔ راول پنڈی (تیسرا اور آخری حصہ)
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا