جو مذاکرات نہیں کرنا چاہتے آپ نے ان کو درخواستیں دی ہوئی ہیں: رانا ثناء اللّٰہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT
جمہوریت مذاکرات سے آگے بڑھتی ہے، ڈیڈلاک سے نہیں: رانا ثناء اللّٰہ - فوٹو: فائل
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ جو آپ سے بات کرنا چاہتے ہیں آپ ان سے مذاکرات نہیں کرتے، جو مذاکرات نہیں کرنا چاہتے آپ نے ان کو درخواستیں دی ہوئی ہیں۔
سینیٹ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ ہم معاملات کو جمہوری انداز سے بڑھانے کے لیے تیار ہیں۔ جمہوریت مذاکرات سے آگے بڑھتی ہے، ڈیڈلاک سے نہیں۔
وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور نے کہا کہ آپ میثاق جمہوریت کی مضبوطی کے لیے ہمارا ساتھ دیں، آپ سیاسی عمل کا حصہ بننے سے مسلسل انکاری ہیں۔ آپ بھی اس کمیٹی کا حصہ تھے جس میں سب سینئرز موجود تھے۔ آپ نے دوسری کمیٹی میں کیا جواب دیا تھا کہ ہمیں حکم آگیا ہے۔
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے پی ٹی آئی سے ڈیل کی خبروں کی تردید کردی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اتحادی حکومت نے اس وقت بھی کوشش کی جب آپ اقتدار میں تھے، ہم اس ملک کی بہتری کے لیے آپ کے ساتھ بیٹھنے کے لیے تیار ہیں۔ ہم چاہتے ہیں آپ پارلیمنٹ کا حصہ بنیں کمیٹیوں میں شرکت کریں۔
رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ کیسز کے معاملے پر آپ کہتے ہیں ٹھیک نہیں، مگر ہمارا خیال مختلف ہے، آپ نے بھی کیسز پر عدالتوں سے ریلیف لینا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو آپ سے بات کرنا چاہتے ہیں آپ ان سے مذاکرات نہیں کرتے، جو مذاکرات نہیں کرنا چاہتے آپ نے ان کو درخواستیں دی ہوئی ہیں۔
ماہرین کے بجائے الشفاء سے ڈاکٹر ندیم قریشی کو بھیجا گیا، جن کے ساتھ پمز کے ڈاکٹر عارف بھی موجود تھے۔
بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے پر بات کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ میری معلومات کے مطابق ندیم قریشی کو ان کے مطالبے پر شامل کیا گیا، ڈاکٹرز نے بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا، بیرسٹر گوہر خان کو شرکت کی درخواست کی گئی مگر انہوں نے انکار کردیا۔
ن لیگی سینیٹر نے کہا کہ آپ نے ایک معائنہ کروایا اور ڈاکٹر نے ٹریٹمنٹ کو درست قرار دیا۔ اس کی بنیاد پر کہا جاتا ہے اس معاملے پر سیاست نہ کی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ میں مزید ڈیمانڈ نہیں کی گئی یا وہ تسلیم نہیں کی گئیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: رانا ثناء الل مذاکرات نہیں کرنا چاہتے انہوں نے کے لیے تھا کہ کہا کہ
پڑھیں:
ٹرمپ کی خام خیالی تھی وہ ہمیں مذاکرات میں لگاکر حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے، ایرانی سفیر
ایرانی سفیر رضا امیری مقدم(فائل فوٹو)۔پاکستان میں متعین ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ ٹرمپ کی خام خیالی تھی کہ وہ ہمیں مذاکرات میں مشغول کرکے حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ میناب میں اسکول اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، امریکا اور اسرائیل کو 40 روزہ جنگ کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے مزید کہا کہ مذاکرات کے حوالے پاکستان ثالث کے طور پر ابھرا، ہم مذاکرات میں اس لیے آئے کہ ہماری نیت ہے، ٹرمپ کہتے ہیں کہ ہمارے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں۔
ایرانی سفیر نے کہا ہمارے رہبر اعلیٰ نے فتویٰ دیا ہوا ہے کہ ہم ایٹمی ہتھیاروں کو حرام سمجھتے ہیں، مذاکرات کی میز پر امریکی کہتے ہیں آپ یورینیم بھی افزودہ نہیں کرسکتے۔
رضا امیری مقدم نے کہا کہ ایٹمی ہتھیاروں اور پرامن مقاصد کیلئے یورینیم افزودہ کرنا الگ ہے، امریکا اور مغرب کے سامنے ایران کبھی نہیں جھکے گا۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ ٹرمپ صبح سے شام تک دیوانوں کی طرح باتیں کرتے رہتے ہیں، ان کی خام خیالی تھی کہ وہ ہمیں مذاکرات میں مشغول کرکے حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے۔