اب سڑکوں اور چوراہوں پر کچرا پھینکنے والے ہوجائیں خبردار
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT
ویب ڈیسک : ہمارے ہاں کچرا سڑکوں اور چوراہوں پر پھینکنے کا چلن عام ہے مگر اب ایسا کرنا بہت مہنگا پڑ سکتا ہے۔ ستھرا پنجاب اتھارٹی نے لاہور میں اینٹی لیٹرنگ فورس متعارف کرا دی ہے، جو شہر بھر میں کوڑا کرکٹ پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کرے گی۔
اب سڑکوں اور چوراہوں پر کسی نے کچرا پھینکا تو اسے بڑی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ایسا کرنے والے کے خلاف پرچہ بھی کٹے گا اور بھاری جرمانہ بھی ہوگا۔ اس حوالے سے ستھرا پنجاب اتھارٹی نے لاہور میں اینٹی لیٹرنگ فورس متعارف کرا دی ہے، جو شہر بھر میں کوڑا کرکٹ پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کرے گی۔
شہر میں 255 ٹریفک حادثات رپورٹ, 295 افراد زخمی
پہلے مرحلے میں اینٹی لیٹرنگ اسکواڈ کو 25 موٹر سائیکلوں پر مشتمل دستہ فراہم کیا گیا ہے، جبکہ 12 خصوصی ٹیموں نے فیلڈ سرویلنس کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ ابتدائی طور پر کوڑا پھینکنے یا جلانے والوں کو وارننگ دی جا رہی ہے، تاہم 15 روز بعد باقاعدہ جرمانوں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔
دکانوں کے باہر کچرا رکھنے والے دکانداروں کو بھی پہلے نوٹس جاری کیے جائیں گے، اور پھر جرمانے بھی عائد ہوں گے۔ مسلسل خلاف ورزی کی صورت میں ایف آئی آر درج کی جائے گی۔
خبردار! اب مین ہول، اسٹریٹ لائٹس و دیگر تنصیبات کو نقصان پہنچانے پر قید اور جرمانہ ہوگا
ستھرا پنجاب اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ فورس کا مقصد صفائی ستھرائی کے نظام کو موثر بنانا اور شہریوں میں ذمہ داری کا احساس پیدا کرنا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
جاپان نے شدید گرمی میں کام کرنے والے افراد کے لیے ایک منفرد ٹھنڈا کرنے والا کیبن متعارف کرا دیا ہے جسے ‘انسانی ریفریجریٹر’ کہا جا رہا ہے۔
یہ آلہ چند منٹ میں جسم کا درجہ حرارت کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور خاص طور پر تعمیراتی شعبے، فیکٹریوں اور کھلے مقامات پر کام کرنے والے افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں بڑھتی گرمی انسانی دماغ پر کیا اثر ڈال رہی ہے؟
جاپانی کمپنیوں کی تیار کردہ اس مشین کو ‘دو ہائیمون باکس’ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ایک چھوٹے کمرے یا کیبن کی طرح ہے جس میں ایک شخص داخل ہوکر گرمی سے فوری راحت حاصل کرسکتا ہے۔ اس کے اندر درجہ حرارت تقریباً 15 ڈگری سینٹی گریڈ رکھا جاتا ہے جبکہ ٹھنڈی ہوا سر، گردن، کندھوں اور کمر کی جانب پھینکی جاتی ہے۔
کمپنی کے مطابق چند منٹ کے استعمال سے جسم کو ٹھنڈک کا احساس ہونا شروع ہوجاتا ہے، جبکہ تقریباً 10 منٹ تک اس میں رہنے سے شدید گرمی کے اثرات کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ نظام پورے کمرے کو ٹھنڈا کرنے کے بجائے صرف انسان کے جسم کو ٹھنڈا کرنے پر توجہ دیتا ہے، جس سے توانائی کی بچت بھی ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریفریجریٹر سے پہلے پانی ٹھنڈا کرنے کی سعودی صحرائی ایجاد کیا تھی؟
یہ ایجاد ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب جاپان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں شدید گرمی کی لہریں بڑھ رہی ہیں اور بیرونی کام کرنے والے افراد کو گرمی سے متعلق مسائل کا سامنا ہے۔
‘دو ہائیمون باکس’ کو کاروباری اداروں کے لیے فروخت کیا جا رہا ہے اور اسے فیکٹریوں، تعمیراتی مقامات اور دیگر گرم ماحول والی جگہوں پر استعمال کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news انسانی فریج جاپان گرمی