میکسیکو کے بدنام ترین منشیات فروش سرغناؤں میں شمار ہونے والے نیمیسيو اوسیگیرا سروینٹس المعروف ’ایل منچو‘ اتوار کو ایک فوجی آپریشن کے دوران ہلاک ہو گیا۔

60 سالہ اوسیگیرا سروینٹس طاقتور جرائم پیشہ تنظیم جالیسکو نیو جنریشن کارٹیل (سی جے این جی) کے سربراہ تھے۔ میکسیکو کی وزارتِ دفاع کے مطابق میکسیکن آرمی کی خصوصی فورسز نے ریاست جالیسکو میں بحرالکاہل کے ساحلی علاقے کے ایک قصبے میں کارروائی کی، جہاں ایل منچو زخمی ہونے کے بعد حراست میں دم توڑ گیا۔

حکام کے مطابق اس کی لاش اتوار کی دوپہر سخت سکیورٹی میں میکسیکو شہر منتقل کی گئی۔ قافلے کے ہمراہ نیشنل گارڈ کے اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات تھی۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اس کارروائی میں امریکی فوج کی قیادت میں قائم ایک نئی ٹاسک فورس نے انٹیلی جنس معاونت فراہم کی، جبکہ زمینی آپریشن میکسیکو کی فورسز نے انجام دیا۔ بعد ازاں وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے سوشل میڈیا پر تصدیق کی کہ امریکا نے خفیہ معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ اس کامیاب کارروائی پر میکسیکو کی فوج کے تعاون اور مؤثر عملدرآمد کو سراہتی ہے۔

جوابی تشدد اور ملک گیر خوف و ہراس

ایل منچو کی ہلاکت کی خبر سامنے آتے ہی کارٹیل کے مسلح افراد نے مختلف علاقوں میں پرتشدد کارروائیاں شروع کر دیں۔ اطلاعات کے مطابق جلتی گاڑیوں کے ذریعے شاہراہیں بند کی گئیں اور نصف درجن سے زائد ریاستوں میں کاروباری مراکز کو نذرِ آتش کیا گیا، جس کے باعث ملک کے کئی حصے عارضی طور پر مفلوج ہو گئے۔ تاہم کسی شہری ہلاکت کی مصدقہ اطلاع سامنے نہیں آئی۔

ریاست جالیسکو کے معروف ساحلی سیاحتی مقام پوریٹو والرٹا میں خوف و ہراس کی فضا دیکھنے میں آئی۔ سوشل میڈیا پر سیاحوں نے علاقے کو ’جنگی زون‘ قرار دیا، جبکہ خلیج کے اطراف سے سیاہ دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے۔

فضائی آپریشنز معطل

صورتحال کے پیش نظر متعدد ایئر لائنز نے علاقے میں اپنی پروازیں عارضی طور پر معطل کر دیں۔

ماہرین کے مطابق ایل منچو کی ہلاکت میکسیکو میں منشیات کے خلاف جنگ میں ایک بڑی پیش رفت قرار دی جا رہی ہے، تاہم اس کے نتیجے میں طاقت کے خلا اور مزید تشدد کے امکانات کو بھی نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایل منچو میکسیکو.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایل منچو میکسیکو کے مطابق ایل منچو

پڑھیں:

کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

کراچی کے ساحلی علاقے کیماڑی میں پولیس نے ایک 6 سالہ بچی کے اغوا اور سفاکانہ قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق یہ پیش رفت جیرکسن  تھانے کی حدود میں پیش آئی، جہاں مبینہ ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس پارٹی نے مبارک مسجد کے قریب چھاپہ مارا۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزم نے اہلکاروں پر براہِ راست فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ اس تبادلے میں ملزم گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا اور بعد میں دم توڑ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کمسن بچی کے قتل کیس میں مجرم کی اپیل مسترد، سزائے موت برقرار

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم تک رسائی مختلف علاقوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی تفصیلی جانچ پڑتال اور دیگر تکنیکی و جغرافیائی شواہد کی مدد سے ممکن ہوئی۔ اس سے قبل، معصوم بچی کی لاش منوہرہ کے قریب جھاڑیوں سے برآمد ہوئی تھی۔

 پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید نے میڈیکو لیگل کا جائزہ لینے کے بعد تصدیق کی کہ بچی کو بدترین جنسی تشدد اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے، جبکہ اس کے پورے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں۔ بچی کی موت کی حتمی وجہ کا تعین فارنسک لیبارٹری کو بھیجے گئے نمونوں کی رپورٹ آنے کے بعد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور: 8 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل، لاش ہمسائے کے صندوق سے برآمد

پولیس کے مطابق جیرکسن تھانے میں پہلے ہی بچی کے اغوا اور قتل کے حوالے سے پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 364-A اور 302 کے تحت مقدمہ (FIR No. 265/2026) درج تھا۔ اب پولیس مقابلے کا ایک الگ کیس بھی اسی تھانے میں درج کیا جا رہا ہے اور کرائم سین کو سیل کر کے تمام سائنسی و فارنسک ثبوت تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔

اس واقعے سے چند ہی دن قبل بھی کراچی میں 6 سالہ بچے کے اغوا، زیادتی اور قتل کے الزام میں ایک 20 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا گیا تھا، جس کی لاش بوری میں بند کر کے ویران پلاٹ پر پھینکی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news پولیس مقابلہ زیادتی قتل کراچی کمسن بچی ملزم ہلاک

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک