میکسیکو، فوجی آپریشن میں بدنام زمانہ کارٹیل سربراہ ہلاک، ملک بھر میں ہنگامے پھوٹ پڑے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT
MEXICO CITY:
میکسیکو کی وزارت دفاع کے مطابق مغربی ریاست جالسکو میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں بدنام زمانہ کارٹیل کا سربراہ نیمیسیو اوسیگوئرا المعروف ایل مینچو شدید زخمی ہوا جو میکسیکو سٹی منتقل کرتے ہوئے دم توڑ گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایل مینچو طاقتور جیلسکو نیو جنریشن کارٹل (سی جے این جی) کا سربراہ تھا، جس نے مختصر عرصے میں عالمی سطح پر منشیات اسمگلنگ کے بڑے نیٹ ورک کی شکل اختیار کرلی تھی اور حریف سینالوا کارٹل سے مقابلہ کر رہا تھا، جس کی قیادت گرفتار ڈرگ لارڈ جواکین ایل چیپو گزمان کر چکا ہے۔
JUST IN: ???????? CJNG cartel has reportedly stormed the Guadalajara Airport in Mexico after the Mexican army killed its leader El Mencho.
کارروائی کے بعد ملک بھر میں پرتشدد ہنگامے پھوٹ پڑے، متعدد ریاستوں میں گاڑیاں نذرِ آتش کی گئیں اور مسلح افراد نے شاہراہیں بند کردیں۔ جالسکو کے گورنر پابلو لیموس ناورو نے شہریوں کو گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت کی جبکہ امریکی حکام نے بھی احتیاطی الرٹ جاری کیا۔
مزید پڑھیںمیکسیکو کا اولمپک میڈلسٹ ایتھلیٹ منشیات کا اسمگلر بن گیا، میڈلز ضبط
میکسیکو؛ جرائم اور کرپشن کے خلاف جنریشن زی کا احتجاج، صدارتی محل کی حفاظتی دیوار گرا دی
یہ کارروائی میکسیکو کی صدر کلاؤڈیا شین باؤم کی حکومت پر امریکی دباؤ کے تناظر میں کی گئی، جہاں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے منشیات کے خلاف سخت اقدامات کے مطالبات سامنے آئے تھے۔
امریکی نائب وزیر خارجہ کرسٹوفر لینڈاؤ نے ایل مینچو کی ہلاکت کو خطے کے لیے بڑی پیش رفت قرار دیا۔
دوسری جانب تشدد کے خدشات کے باعث ایئر کینیڈا نے ساحلی شہر پوئرٹو ولارٹا کے لیے پروازیں عارضی طور پر معطل کردی ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب آ گیا
لاہور: دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلاب آ گیا ۔ فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق ہیڈ قادر آباد پر پانی کی آمد 2 لاکھ 36 ہزار کیو سک تک پہنچ گئی ہے۔دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی پر درمیانےدرجے کا سیلاب ہے ۔پانی کا بہاؤ بڑھ کر 73 ہزار 635 کیو سک تک پہنچ گیا ۔اس کے علاوہ دریائے کابل میں نوشہرہ میں بدستور نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے جبکہ دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ بیراج پر نچلے درجے کے سیلاب ہیں۔بلوچستان میں سبی ڈویژن کے دریائے لہڑی میں ہیڈگوگی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 95 ہزار 913 کیو سک ریکارڈ کیا گیا ہے۔دوسر ی جانب سیالکوٹ میں دریائے چناب میں پھنسے تمام 5 افراد کو ریسکیوکرلیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق پانچوں افراد کام کے لیے گئے تھے واپسی پر کشتی خراب ہوگئی تھیواضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔