میت کی دوسرے شہر منتقلی بھی بلا معاوضہ ممکن ہو سکے گی، وزیر اعلیٰ پنجاب
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب کے تمام سرکاری اسپتالوں میں مفت میت منتقلی سروس کا آغاز کیا جا رہا ہے، میت کی دوسرے شہر منتقلی بھی بلا معاوضہ ممکن ہو سکے گی۔
اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں پرائیویٹ ایمبولینس پر میت کی منتقلی کے لیے بھاری رقوم وصول کی جا رہی تھیں، غم کی گھڑی میں اب کسی کو استحصال کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب کے تمام سرکاری اسپتالوں میں فری میت منتقلی سروس شروع کی جارہی ہے، یہ سسٹم فعال اور مضبوط بنایا گیا ہے تاکہ ایک کال پر حکومت مدد کے لیے شہری تک پہنچ سکے۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ ریاست ہر مشکل وقت میں اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔