روس کا یوکرین پر بڑا حملہ، 300 ڈرون ، 50 میزائل داغ دیے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کیف: روس نے یوکرین پر ایک بار پھر بڑے پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں جس کے نتیجے میں توانائی، ریلوے اور رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔
یوکرینی صدر ویلادیمیر زیلنسکی کے مطابق روس نے ایک ہی رات میں تقریباً 50 میزائل اور 300 ڈرون فائر کیے ہیں۔
یوکرینی حکام کے مطابق حملوں کا بڑا ہدف توانائی کا شعبہ تھا جس کے باعث مشرقی اور جنوب مشرقی علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔
دارالحکومت کیف اور اس کے نواحی علاقوں میں ایک شخص ہلاک جب کہ متعدد افراد زخمی ہوئے جن میں بچے بھی شامل ہیں۔ مغربی شہر لیوو میں دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور کئی افراد زخمی ہوئے۔
دوسری جانب روسی حکام کا کہنا ہے کہ حملوں میں یوکرین کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔
ماسکو کے میئر سرگئی سوبینن نے دعویٰ کیا کہ یوکرین کی جانب سے داغے گئے تقریباً 20 ڈرون ماسکو کی جانب بڑھتے ہوئے تباہ کر دیے گئے جس کے بعد کچھ دیر کے لیے شہر کے ہوائی اڈوں پر پروازیں معطل کی گئیں۔
یہ حملے روس کے یوکرین پر مکمل حملے کی چوتھی برسی سے چند روز قبل کیے گئے ہیں، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔
مبصرین کے مطابق حالیہ کارروائیاں دونوں ممالک کے درمیان جاری تنازع کو مزید طول دے سکتی ہیں جبکہ عالمی برادری کی جانب سے جنگ بندی کی اپیلیں بدستور جاری ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب آ گیا
لاہور: دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلاب آ گیا ۔ فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق ہیڈ قادر آباد پر پانی کی آمد 2 لاکھ 36 ہزار کیو سک تک پہنچ گئی ہے۔دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی پر درمیانےدرجے کا سیلاب ہے ۔پانی کا بہاؤ بڑھ کر 73 ہزار 635 کیو سک تک پہنچ گیا ۔اس کے علاوہ دریائے کابل میں نوشہرہ میں بدستور نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے جبکہ دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ بیراج پر نچلے درجے کے سیلاب ہیں۔بلوچستان میں سبی ڈویژن کے دریائے لہڑی میں ہیڈگوگی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 95 ہزار 913 کیو سک ریکارڈ کیا گیا ہے۔دوسر ی جانب سیالکوٹ میں دریائے چناب میں پھنسے تمام 5 افراد کو ریسکیوکرلیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق پانچوں افراد کام کے لیے گئے تھے واپسی پر کشتی خراب ہوگئی تھیواضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔