پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ کے باہر احتجاج، تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت شریک نہ ہوئی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عمران خان کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے آج سپریم کورٹ کے باہر علامتی دھرنا دیا، تاہم تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت اس میں شریک نہ ہوئی۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج: خیبر پختونخوا میں کہاں کہاں مظاہرے ہوں گے، کون سی اہم شاہراہیں متاثر ہوں گی؟
پی ٹی آئی کے مطابق سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا کی قیادت میں ہونے والے دھرنے کا مقصد عمران خان کو آنکھ کے علاج کے لیے شفا اسپتال منتقل کرنا اور عمران خان کے ذاتی معالجین کو ان تک جیل میں رسائی دینا ہے۔
دھرنے میں اراکین قومی اسمبلی، سینیٹرز اور صوبائی اسمبلی کے اراکین نے شرکت کی، جبکہ وکلا بھی شریک ہوئے۔
اس موقع پر سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے کہاکہ ایک رپورٹ سلمان صفدر کی ہے، اور ایک سرکاری رپورٹ تیار کی گئی ہے، لیکن ہم کسی سرکاری رپورٹ پر اعتبار نہیں کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج چیف جسٹس سے ملاقات نہیں ہو سکی، تاہم دوبارہ اس کے لیے کوشش کی جائےگی، عمران کا صرف آنکھ نہیں پورے جسم کا چیک اپ ہونا چاہیے۔
سلمان اکرم راجا نے کہاکہ علامتی اور اخلاقی دباؤ ہمارا حق ہے اور ہم اسے جاری رکھیں گے۔ پہلے بھی سپریم کورٹ کی مدد سے ہی کچھ پیشرفت ہوئی۔
انہوں نے کہاکہ یہ کہنا کہ قاسم زمان چلے جاتے تو بہتر ہوتا، ایک بے ہنگم بات ہے۔ ریاست کیسے یہ کہہ سکتی ہے کہ اگر فلاں خاندان کا فرد جائے گا تو ہم علاج کرائیں گے؟ عمران خان کا مکمل طبی معائنہ ریاست کی ذمہ داری ہے۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج کے دوران فیک نیوز کی بھرمار، عالمی ادارے کی رپورٹ میں انکشاف
واضح رہے کہ آج کے احتجاج میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی و سینیٹ اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کی دوسری قیادت بھی شریک نہیں تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی تحریک تحفظ آئین پاکستان چیف جسٹس ملاقات سپریم کورٹ احتجاج سلمان اکرم راجا وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان تحریک انصاف پی ٹی ا ئی تحریک تحفظ آئین پاکستان چیف جسٹس ملاقات سپریم کورٹ احتجاج سلمان اکرم راجا وی نیوز تحریک تحفظ آئین پاکستان سلمان اکرم راجا سپریم کورٹ پی ٹی آئی کے لیے
پڑھیں:
مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور فوری طور پر لڑائی روکنا ناگزیر ہے۔ اپنے ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ اب واپس پلٹنے کا وقت آ گیا ہے اور ہر جگہ جنگ و جدل کا خاتمہ ہونا چاہیے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔
انہوں نے زور دیا کہ بحری راستوں پر آزادانہ آمدورفت بحال کی جائے، کیونکہ عالمی تجارت اور علاقائی استحکام کے لیے محفوظ بحری گزرگاہیں انتہائی اہم ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔