امن خراب کرنے والوں کیخلاف بلاتفریق کارروائی ہو گی، ساجد علی بیگ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT
وزیرِ داخلہ گلگت بلتستان ساجد علی بیگ نے کہا ہے کہ گستاخِ صحابہ و اہلِ بیت کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج پہلا قدم ہے، ان شاء اللہ گرفتاری بھی ہو گی اور قانون کے مطابق سزا بھی دی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِ داخلہ گلگت بلتستان ساجد علی بیگ نے کہا ہے کہ گستاخِ صحابہ و اہلِ بیت کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج پہلا قدم ہے، ان شاء اللہ گرفتاری بھی ہو گی اور قانون کے مطابق سزا بھی دی جائے گی۔ کسی کو بھی گلگت بلتستان کے پُرامن ماحول کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ جو بھی گلگت بلتستان کے امن کو خراب کرے گا، چاہے اس کا تعلق کسی بھی مسلک سے ہو، اس کے خلاف بلاتفریق قانونی کارروائی ہو گی اور حکومت اس حوالے سے کسی دباؤ کو خاطر میں نہیں لائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نگراں کابینہ امن و امان کے قیام کے لیے بلاتفریق کارروائی کو اپنا فرض سمجھتی ہے۔ ماہِ مقدس کے تقدس کو مدِنظر رکھتے ہوئے عوام الناس سے اپیل ہے کہ امن برقرار رکھیں اور سڑکیں بند کرنے سے گریز کریں کیونکہ اس سے روزہ داروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔ ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔