ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس، تنویر الیاس کا سرنڈر، وارنٹ منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک)ایف آئی اے نے سردار تنویر الیاس کے خلاف ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے مبینہ غلط استعمال کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
ڈسٹرکٹ کورٹ اسلام آباد میں سردار تنویر الیاس کےخلاف ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے مبینہ غلط استعمال کے کیس کی سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے سابق وزیراعظم آزادکشمیر کے وارنٹ گرفتاری سرنڈر کرنے پر منسوخ کر دیئے ۔
سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس اپنے وکیل الیاس صدیقی کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے ۔ عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست بھی منظور کر لی ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے سردار تنویر الیاس کی بریت کی درخواست پر دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت سات اپریل تک ملتوی کر دی ۔ ایف آئی اے نے سردار تنویر الیاس کے خلاف ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے مبینہ غلط استعمال کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سردار تنویر الیاس ڈپلومیٹک پاسپورٹ
پڑھیں:
کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔