کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیڈی ڈاکٹر جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT
کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیڈی ڈاکٹر مہوش حسنین جاں بحق ہو گئیں۔ لیڈی ڈاکٹر مہوش حسنین ڈیوٹی کے بعد اسپتال سے گھر جا رہی تھی کہ کے ڈی اے میں ڈبل روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس سے وہ جاں بحق ہو گئی۔ پولیس تھانہ کے ڈی اے نے فوری موقع پر لیڈی ڈاکٹر کو اسپتال منتقل کیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی، داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ مزید سخت کر دی گئی ہے۔ ڈی پی او کوہاٹ شہباز الہٰی نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور تفتیشی افسران کو تحقیقات کی ہدایات دیں۔ واقعے کے خلاف ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج شروع کر دیا جس کے باعث کوہاٹ کے اسپتالوں میں تمام ایمرجنسی سروسز معطل ہوگئیں۔ احتجاج کرنے والے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ جب تک ڈاکٹر مہوش کو انصاف نہیں ملتا تب تک پورے صوبے کے اسپتال بند رہیں گے، ملزمان کوفوری گرفتارکیا جائے بصورت دیگر احتجاج جاری رہے گا۔ ڈاکٹر مہوش حسنین کی نماز جنازہ آج دن 3 بجے جنازہ گاہ نمبر 3 سوا لکھ قبرستان کوہاٹ میں ادا کی جائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: لیڈی ڈاکٹر ڈاکٹر مہوش
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ