اسلام آباد ہائیکورٹ: لاپتہ شہری کیس میں سیکرٹری دفاع و داخلہ طلب، عملدرآمد نہ ہوا تو شوکاز نوٹس کی وارننگ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT
اسلام آباد ہائیکورٹ: لاپتہ شہری کیس میں سیکرٹری دفاع و داخلہ طلب، عملدرآمد نہ ہوا تو شوکاز نوٹس کی وارننگ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2026 سب نیوز
اسلام آباد:(آئی پی ایس) اسلام آباد ہائیکورٹ میں لاپتہ شہری کے کیس میں عدالتی فیصلے پر عملدرآمد سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران اہم پیش رفت سامنے آئی۔ عدالت نے سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری داخلہ کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا اور خبردار کیا کہ حکم پر عمل نہ ہونے کی صورت میں شوکاز نوٹس جاری کیا جا سکتا ہے۔
سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔ درخواست گزار زینب زعیم نے اپنے لاپتہ خاوند کے کیس میں سابقہ عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے کی نشاندہی کی۔
دورانِ سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ اگر عدالت کے فیصلے پر عمل نہ ہوا تو دونوں سیکرٹریز کو شوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ متعلقہ افسران کے خلاف اب تک کیا کارروائی ہوئی، تاہم اس حوالے سے کوئی واضح وضاحت پیش نہیں کی گئی۔
جسٹس کیانی نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل راشد حفیظ سے پوچھا کہ لاپتہ افراد کے حوالے سے اِن کیمرہ بریفنگ دی جائے گی یا نہیں؟ عدالت کا کہنا تھا کہ فیلڈ آفیسر ملٹری انٹیلیجنس یا آئی ایس آئی کا ہو سکتا ہے جو بریفنگ دے سکے۔ اس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مؤقف اپنایا کہ متعلقہ نمائندہ آ کر عدالت کو بریفنگ دے سکتا ہے، تاہم فیلڈ آفیسرز کی دستیابی سے متعلق لاعلمی کا اظہار بھی کیا۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ مذکورہ شخص 2013 میں پہلی بار لاپتہ ہوا تھا اور اب 2026 ہے۔ “ایک آدمی کی اِن کیمرہ بریفنگ کو سمجھنا چاہ رہا ہوں، یہ عدالت قانون کے مطابق چلنا چاہتی ہے۔ اس عدالت اور ڈویژن بنچ دونوں قرار دے چکے ہیں کہ یہ جبری گمشدگی کا کیس ہے۔”
جسٹس کیانی نے کہا کہ ایک معذور شخص کے بارے میں ریاست بتانے کو تیار نہیں۔ اگر وہ دہشت گرد ہے تو اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی اور ٹرائل کیا جائے۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ حکومت اس کی فیملی کو پچاس لاکھ روپے دے چکی ہے، تاہم اگر الزامات ہیں تو باقاعدہ مقدمہ چلایا جائے۔
سماعت کے دوران وزارت دفاع کے نمائندے نے مؤقف اختیار کیا کہ حکومت نے کبھی تسلیم نہیں کیا کہ مذکورہ شخص کسی ایجنسی کی تحویل میں ہے۔ مزید کہا گیا کہ دی گئی رقم معاوضہ نہیں بلکہ پانچ سال سے زائد لاپتہ رہنے کے بعد وزیر اعظم کی منظوری سے بطور معاونت فراہم کی گئی۔ وزارت دفاع کے نمائندے نے اِن کیمرہ بریفنگ کو کیس کے دائرہ کار سے باہر قرار دیا۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ اگر عدالتی حکم پر عمل نہیں ہوا تو کیوں نہ وزیر اعظم کو طلب کیا جائے کہ فیلڈ آفیسرز کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی گئی۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ اگر فیصلے سے اختلاف ہے تو وفاقی آئینی عدالت سے اسے معطل کرایا جائے، جس کا مطلب یہ ہوگا کہ وہاں آپ کی بات نہیں مانی گئی۔
عدالت نے حکومت کو مہلت دیتے ہوئے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر کیس میں معاونت کی جائے۔ کیس کی مزید سماعت 26 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسابق سی ای او خیبر پختونخواہ اکنامک زون کی برطرفی کیخلاف دائر اپیل وفاقی آئینی عدالت میں مسترد سابق سی ای او خیبر پختونخواہ اکنامک زون کی برطرفی کیخلاف دائر اپیل وفاقی آئینی عدالت میں مسترد امریکا میں تاریخ کا ممکنہ بدترین طوفان، دو کروڑ سے زائد لوگوں کے متاثرہونے کا خدشہ، ہزاروں پروازیں منسوخ امریکی سفیر کا اشتعال انگیز بیان، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب طالبان حکومت نے 9/11 سے پہلے جیسے حالات پیدا کر دیے ہیں: صدر مملکت پشین میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشتگرد ہلاک ٹی 20 ورلڈکپ سپر ایٹ مرحلہ، جنوبی افریقا نے بھارت کو 76 رنز سے شکست دیدیCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد شوکاز نوٹس کیس میں ہوا تو
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔