گل پلازہ، اہم حقائق کمشن کے ریکارڈ پر لانا ضروری، فریق بنایا جائے: ایم کیو ایم
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT
کراچی (کامرس رپورٹر) سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمشن نے گل پلازہ کی عمارت سے محفوظ نکلنے والے 6 افراد کو طلب کر لیا ہے جبکہ متحدہ قومی موومنٹ نے کمیشن کی کارروائی میں فریق بننے کی درخواست جمع کرا دی ہے۔ جسٹس آغا فیصل کی سربراہی میں سانحہ گل پلازہ جوڈیشل کمیشن کی جانب سے سانحے میں زندہ بچ نکلنے والے 6 شہریوں کو طلب کر لیا ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ نے کمیشن کی کارروائی میں فریق بننے کی درخواست جمع کرا دی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سانحہ گل پلازہ سے متعلق اہم حقائق ایسے ہیں جو کمیشن کے ریکارڈ پر لانا ضروری ہیں۔ متحدہ قومی موومنٹ کے وکیل طارق منصور نے موقف اپنایا کہ حکومت سندھ کی جانب سے اصل حقائق منظر عام پر نہیں لائے جا رہے۔ انہوں نے کہا کہ 19 فروری کی کارروائی کے دوران ڈی جی ایس بی سی اے نے حقائق پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: گل پلازہ
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔