وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ شدت پسند تنظیم تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی) کے خلاف کارروائی کا فیصلہ صوبائی حکومت نے مکمل قانونی طریقے سے کیا ہے، کیونکہ اس گروہ کا ریکارڈ تشدد، قانون شکنی اور ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے سے بھرا ہوا ہے، چند ماہ قبل ٹی ایل پی نے مجھے ریپ اور قتل کی دھمکیاں دی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی کے مطالبات میں فلسطین کا ذکر نہیں تھا، جتھوں سے بلیک میل نہیں ہوں گے، طلال چوہدری

وی نیوز کو خصوصی انٹرویو میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ٹی ایل پی کے خلاف پہلے کیا ہوا، اس کا جواب میں نہیں دے سکتی، میں صرف ابھی کا جواب دے سکتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی یہ گروہ سڑکوں پر نکلتا ہے تو لاشیں گرتی ہیں، ریاست مفلوج ہوتی ہے اور عوامی املاک کو نقصان پہنچتا ہے، اسی لیے قانون کے تحت ایسے گروہوں پر پابندی عائد کی جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کابینہ نے پابندی کی منظوری دے دی ہے اور سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کے دستخط کے بعد وفاقی حکومت کو بھیجی جارہی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اب ملک میں جتھوں کی سیاست نہیں ہوگی، رضوی برادران کو ابھی گرفتار نہیں کیا گیا تاہم ان کی گرفتاری کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ عظمیٰ بخاری کے مطابق انسانی جانوں کا معاملہ ہے، اس لیے احتیاط سے کارروائی کی جارہی ہے۔

’خاص گروپ کی مساجد محکمہ اوقاف کے حوالے کی گئی ہیں‘

مساجد سے متعلق سوال پر وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ مساجد بند کردی گئی ہیں یا عبادت پر کوئی قدغن لگائی گئی ہے۔ صرف اس مخصوص گروہ کی زیرانتظام مساجد کو محکمہ اوقاف کے سپرد کیا گیا ہے۔ ان مساجد میں نماز، اذان اور عبادت معمول کے مطابق جاری رہے گی، البتہ لاؤڈ اسپیکر صرف اذان کے لیے استعمال ہوگا، نفرت انگیزی کے لیے نہیں۔

’ ہزاروں افراد کی جانب سے قتل اور زیادتی کی دھمکیاں دی گئیں‘

دھمکیوں کے حوالے سے عظمیٰ بخاری نے انکشاف کیا کہ چند ماہ قبل انہیں ہزاروں افراد کی جانب سے قتل اور زیادتی کی دھمکیاں دی گئیں، ریپ سے لے کر قتل تک کی دھمکیاں دی گئی، واٹس ایپ اور دیگر ذرائع سے گالیاں اور فون کالز آئیں جس کے باعث ان کا فون کئی دن تک بند رہا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ وہ اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتیں اور نہ ہی شہرت کے لیے کوئی بیان دیتی ہیں۔

’ٹی ایل پی پر پابندی صرف وفاق اور پنجاب کا فیصلہ نہیں، یہ پوری قوم کا فیصلہ ہے‘

مریم نواز کے مؤقف پر بات کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ صرف پنجاب حکومت یا مریم نواز کا مؤقف نہیں بلکہ ان تمام پاکستانیوں کا مؤقف ہے جو ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن دیکھنا چاہتے ہیں اور انتہا پسندی کی سیاست کو مسترد کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی فتنہ کی نئی کال دے رہی ہے، ملک ترقی کرے تو انہیں تکلیف ہوتی ہے: عظمیٰ بخاری

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ رضوی فیملی کی خواتین کو اس وقت حفاظتی تحویل میں لیا گیا تھا کیونکہ حالات قابو سے باہر تھے، تاہم چیف نصرت صاحبہ کے حکم پر انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔

’یہ فیصلہ صرف امن و امان کی بحالی اور قانون کی بالا دستی ہے‘

انھوں نے کہا کہ حکومت کا اس فیصلے سے کوئی سیاسی مقصد وابستہ نہیں، مقصد صرف امن و امان کی بحالی اور قانون کی بالادستی ہے۔ جو لوگ قانون ہاتھ میں لیں گے، ان کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات درج کیے جائیں گے، اگر کوئی صرف سیاست کو سیاست کی طرح کرے تو اس پر کسی کو اعتراض نہیں۔

غزہ سے متعلق سوال پر وزیراطلاعات نے واضح کیا کہ اس تنظیم کے کسی بھی مطالبے کا غزہ سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ ان کے تمام مطالبات اسلام آباد مارچ، مقدمات کے خاتمے اور اپنے کارکنوں کی رہائی سے متعلق تھے، جب غزہ میں امن ہورہا ہے تو یہ لوگ باہر نکل آئے تھے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اب ریاست نے فیصلہ کر لیا ہے کہ ملک میں افراتفری اور شدت پسندی کی سیاست مزید برداشت نہیں کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news پابندی پاکستان پنجاب ٹی ایل پی عظمیٰ بخاری غزہ مارچ وزیراطلاعات.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پابندی پاکستان ٹی ایل پی وزیراطلاعات کی دھمکیاں دی ٹی ایل پی نے کہا کہ انہوں نے کے لیے

پڑھیں:

لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ

پنجاب میں بارشوں کے بعد لاہور کے ڈی ایچ اے میں بھی گھٹنوں گھٹنوں پانی کھڑا ہوگیا۔ رابی پیرزادہ نے بھی اپنے گھر کے قریب کھڑے پانی کی ویڈیو بناتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے شکوہ کر ڈالا۔

رابی پیرزادہ نے اپنے فیس بک پیج پر بارش کے بعد کھڑے ہوئے پانی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کا کیپشن ’’بارش کے بعد لاہور کی صورت حال اور مریم نواز کا ستھرا پنجاب‘‘ دیا ہے۔ اور ویڈیو پر لکھا ہے ’’مریم نواز صاحبہ، دیکھیں لاہور کے ساتھ کیا ہورہا ہے‘‘۔

رابی پیرزادہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’مریم نواز صاحبہ! یہ میں اپنے گھر میں کھڑی ہوں، جو کہ لاہور کے مہنگے ترین علاقے میں آتا ہے، یہ ڈی ایچ اے فیز ون ہے۔ میرے آفس ، میرے اسکول کے اندر بہت نقصان ہوا ہے۔ وہ شعیب صاحب جن سے آپ ساری انفارمیشن لیتی ہیں وہ پتا نہیں کس علاقے میں رہتے ہیں۔ ڈی ایچ اے کا حال بہت خراب ہے۔ مجھے نہیں پتا وہ 960 گاڑیاں کہاں کام کررہی ہیں۔‘‘

https://www.facebook.com/RabiPirzadaMusic/videos/%D8%A8%D8%A7%D8%B1%D8%B4-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%B9%D8%AF-%D9%84%D8%A7%DB%81%D9%88%D8%B1-%DA%A9%DB%8C-%D8%B5%D9%88%D8%B1%D8%AA-%D8%AD%D8%A7%D9%84-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%85%D8%B1%DB%8C%D9%85-%D9%86%D9%88%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%D8%A7-%D8%B3%D8%AA%DA%BE%D8%B1%D8%A7-%D9%BE%D9%86%D8%AC%D8%A7%D8%A8lahore-rain-suthrapunj/1344354571218376/

رابی پیرزادہ نے بارش کے بعد علاقے کی زبوں حالی کا شکوہ کیا۔ بعد ازاں ویڈیو کے کمنٹس میں لکھا ’’یہ ویڈیو ڈی ایچ اے میں ضرور ریکارڈ ہوئی ہے، مگر بارش کے بعد تقریباً پورے لاہور کا یہی حال ہے۔ اس ویڈیو کا مقصد کسی مخصوص علاقے یا ادارے پر تنقید کرنا نہیں، بلکہ اربابِ اختیار تک عوام کی مشکلات پہنچانا ہے تاکہ بروقت اور مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔‘‘

رابی پیرزادہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تاہم کئی صارفین نے کمنٹ کیا کہ شدید بارش کے بعد پانی کا کھڑا ہونا عام بات ہے، جو کہ فوری نہیں نکالا جاسکتا۔ لیکن چند گھنٹوں بعد پانی کی نکاسی کردی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا