نیو کراچی کی عمارت میں گیس کا دھماکا، ایک شخص ہلاک، 6 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
اسکرین گریب
کراچی کے علاقے نیو کراچی ایوب گوٹھ میں رہائشی عمارت میں سوئی گیس کے دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ گھر سے گیس پریشر بڑھانے کی موٹر ملی ہے، شبہ ہے موٹر سے سوئی گیس گھر میں پھیلی تھی، گھر میں کسی نے ماچس جلائی تو دھماکا ہوگیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے سے قریبی مکانات اور دکانوں کو نقصان پہنچا، جس مکان میں دھماکا ہوا وہاں مزدور رہائش پذیر تھے، 5 افراد ملبے کی زد میں آکر اور ایک شخص جھلس کر زخمی ہوا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایک شخص
پڑھیں:
ہانگ کانگ میں رہائشی عمارت میں لگنے والی آگ سے ہلاکتیں 151 تک پہنچ گئیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ہانگ کانگ کے ایک کثیر المنزلہ رہائشی کمپلیکس میں گزشتہ ہفتے لگنے والی آگ میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 151 ہو گئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق حادثے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے اور 40 سے زیادہ افراد اب بھی لاپتا ہیں۔ ابتدائی شواہد کے مطابق عمارت میں ناقص مواد کے استعمال کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیلی، جبکہ بیرونی کھڑکیوں پر لگی پولیسٹرین شیٹس اور حفاظتی جال نے آگ کے پھیلاؤ کو مزید تیز کیا۔
رپورٹس کے مطابق آگ لگنے سے قبل عمارتوں میں مرمت اور تزئین و آرائش کا کام جاری تھا۔ اس سلسلے میں ہانگ کانگ کے انسداد بدعنوانی کمیشن نے تعمیراتی کمپنی کے ڈائریکٹرز اور انجینئر سمیت 14 افراد کو گرفتار کر لیا ہے تاکہ تحقیقات کی جا سکیں۔
پولیس متاثرہ عمارتوں کے اندر جا کر شواہد جمع کر رہی ہے اور حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات میں تین سے چار ہفتے لگ سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ ہانگ کانگ میں یہ آگ اپنی 70 سالہ تاریخ کی بدترین آگ قرار دی گئی ہے، جس نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔