یقین ہے کہ یوکرین تنازع حل ہو جائے گا، امریکی نائب صدر
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین فی الحال امن معاہدے پر دستخط کرنے کے لئے تیار نہیں تاہم ان کا ماننا ہے کہ یہ تنازع بالآخر حل ہو جائے گا۔ روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ فی الوقت ہماری تمام کوششوں کے باوجود روسی اور یوکرینی فریق اس مقام پر نہیں پہنچے جہاں وہ کوئی معاہدہ کر سکیں۔
(جاری ہے)
مجھے یقین ہے کہ ہم آخرکار اس مقام تک پہنچ جائیں گے لیکن اس کے لئے مزید محنت درکار ہو گی۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ کچھ پیش رفت کے باوجود یہ تنازع اس سے کہیں زیادہ پیچیدہ نکلا جتنا امریکی انتظامیہ نے سوچا تھا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اب پابندیوں کی بجائے محصولات کو زیادہ مؤثر ہتھیار سمجھتا ہے۔ قبل ازیں روسی صدر پیوٹن سے ٹیلی فونک گفتگو کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ دونوں رہنما جلد ہی ہنگری کے دارالحکومت میں ملاقات کریں گے۔ بعد ازاں امریکی صدر نے وضاحت کی کہ یہ ملاقات ممکنہ طور پر اگلے2 ہفتوں میں ہو سکتی ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
مسئلہ فلسطین حل نہ ہونیکی صورت میں اسرائیل کیساتھ کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرینگے، قطر
اپنے ایک جاری بیان میں ماجد الانصاری کا کہنا تھا کہ فلسطینی فریق، صیہونی قیدیوں کی لاشوں کو ڈھونڈنے کی کوشش کر رہا ہے، اس لئے تل ابیب کے پاس معاہدے سے فرار کا کوئی عذر باقی نہیں بچتا۔ اسلام ٹائمز۔ قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان "ماجد الانصاری" نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کی پاسداری کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مسئلہ فلسطین حل نہ ہوا تو وہ اسرائیل کے ساتھ ابراہیم اکارڈ جیسے کسی بھی معاہدے کا حصہ نہیں بنیں گے۔ ماجد الانصاری نے کہا کہ اسرائیل کو غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے مراحل میں رکاوٹیں کھڑی نہیں کرنی چاہئیں۔ فلسطینی فریق، صیہونی قیدیوں کی لاشوں کو ڈھونڈنے کی کوشش کر رہا ہے، اس لئے تل ابیب کے پاس معاہدے سے فرار کا کوئی عذر باقی نہیں بچتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قطر اور علاقائی شراکت دار کوشش کر رہے ہیں کہ معاہدے کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد دوسرے مرحلے میں داخل ہوا جائے تاکہ غزہ میں جنگ کے مکمل خاتمے کے لئے مستقل امن کے حصول کی سعی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ دوحہ، فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ خطے کے ممالک پر ابراہیم معاہدے میں شامل ہونے کے لئے امریکی دباؤ کے حوالے سے قطری وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی کسی بھی قسم کی بحالی صرف مسئلہ فلسطین کے حل کے بعد ہی ممکن ہے۔ کیونکہ فلسطینیوں کے لئے امن عمل نہ ہونے کا مطلب، خطے میں عدم استحکام ہے۔