ٹرمپ اور پیوٹن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ماسکو /کیئو(صباح نیوز+آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ۔یہ دونوں رہنمائوں کے درمیان رواں برس ہونے والی آٹھویں گفتگو تھی، جو تقریباً ڈھائی گھنٹے
جاری رہی۔گفتگو کے آغاز میں صدر پوتن نے صدر ٹرمپ کو غزہ پٹی کی صورتحال کو معمول پر لانے کی ان کی کامیاب کوششوں پر مبارکباد دی۔ امریکی صدر نے یوکرین میں جلد از جلد جنگ بندی اور امن کے قیام پر زور دیا۔ مجموعی طور پر روس اور امریکا کے صدور کے درمیان یہ ٹیلیفونک رابطہ نہایت مثبت اور تعمیری رہا، اور دونوں رہنمائوں نے مستقبل میں رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔قبل ازیں روسی افواج نے جمعہ کو یوکرین کے مشرقی حصوں ڈنیپروپیٹروفسک اور خارکیف میں تین دیہات پر قبضہ کر لیا ہے، جن میں وہ علاقے بھی شامل ہیں جنہیں کیف نے 3سال قبل ایک غیر متوقع جوابی حملے کے دوران دوبارہ حاصل کیا تھا۔روسی فوج کے مطابق، ان کے دستے نے خارکیف میں واقع پشچانے اور ٹائخے دیہات اور ڈنیپروپیٹروفسک کے پریویلیا دیہات پر قبضہ کیا ہے۔ یہ پیش رفت یوکرین کے لیے ایک بڑا جھٹکا تصور کی جا رہی ہے کیونکہ یہ علاقے پہلے دوبارہ کیف کے کنٹرول میں تھے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے درمیان
پڑھیں:
ٹرمپ اور پیوٹن یوکرینی جنگ بندی کیلیے ہنگری میں ملاقات پر متفق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251018-06-13
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ہنگری میں ملاقات کریں گے۔ یہ پیشرفت دونوں رہنماؤں کے درمیان 2 گھنٹے سے زائد فون پر ہونے والے گفتگو کے بعد سامنے آئی، جسے دونوں نے مثبت اور نتیجہ خیز قرار دیا۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ولادیمیر پیوٹن سے فون پر بات چیت کے بعد ٹروتھ سوشل پر ایک پیغام جاری کیا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ پیوٹن کے ساتھ کال نتیجہ خیز تھی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دونوں ممالک کے اعلیٰ سطح کے مشیر اگلے ہفتے ملاقات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ روسی صدر اور میں پھر طے شدہ مقام بڈاپسٹ میں ملاقات کریں گے تاکہ دیکھ سکیں کہ کیا ہم روس اور یوکرین کے درمیان جاری اس جنگ کا خاتمہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے اعلیٰ سطح کے مشیر اگلے ہفتے ملاقات کریں گے، جس کی قیادت امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کریں گے، تاہم ملاقات کی جگہ کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ پیوٹن کے ساتھ اپنی گفتگو کی تفصیلات وائٹ ہاؤس میں یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلینسکی سے ملاقات کے دوران بیان کریں گے۔ انہوں نے اپنی پوسٹ کا اختتام ان الفاظ کے ساتھ کیا کہ مجھے یقین ہے کہ آج کی ٹیلیفونک گفتگو کے نتیجے میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے بھی اپنے بیان میں بتایا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان فون کال 2گھنٹے سے زیادہ جاری رہی۔کیرولین لیوٹ کا مزید کہنا تھا کہ ٹرمپ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے فوراً بعد امن مذاکرات شروع کرنے پر بڑے کریڈٹ کے مستحق ہیں۔ دوسری جانب پیوٹن کے خصوصی ایلچی نے بھی دونوں رہنماؤں کے درمیان فون کال نتیجہ خیز اور مثبت قرار دی۔ پیوٹن کے خصوصی ایلچی کیریل دیمترییف نے کہا کہ روسی صدر اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان گفتگو مثبت رہی۔ انہوں نے ایکس پر ایک تصویر کے ساتھ پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ کے اقدامات واضح ہیں۔
یوکرین کے علاقے چارنیہل پر روسی ڈرون حملے کے باعث عمارت میں آگ بھڑک رہی ہے