اسحاق ڈار سے یورپی خارجہ امور چیف کا ٹیلیفونک رابطہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کایا کالس نے پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو فون کر کے ان سے گفتگو کی اور ہر طرح کی دہشت گردی کے خلاف واضح طور پر ای یو کی جانب سے مذمت کی۔
اس حوالے سے برسلز سے جاری کردہ پیغام میں کایا کالس نے نے کہا کہ میں نے پاکستان کے وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو فون کیا کہ دہشت گردی کی تمام کارروائیوں کی واضح مذمت کی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کے ساتھ جھڑپیں دونوں طرف سے جانیں لے رہی ہیں اور خطے کو نئے عدم استحکام کی طرف دھکیلے جانے کا خطرہ ہے۔
انہوں نے مزید پیغام دیا کہ یہ ضروری ہے کہ جنگ بندی میں توسیع کی جائے اور تمام فریقین تناؤ کم کریں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
یورپی یونین کی سابق خارجہ پالیسی کی سربراہ دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار
بیلجئین اخبار بروسل ٹائمز نے منگل کے روز لکھا کہ تین مشتبہ افراد، جن میں موگیرینی بھی شامل ہیں، بیلجیم پولیس کی جانب سے یورپی یونین کی سروس فار ایکسٹرنل ایکشن (EEAS) اور کالج آف یورپ پر چھاپے کے بعد گرفتار کیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ بیلجیم پولیس نے یورپی یونین کی سابق خارجہ پالیسی کی سربراہ فیدریکا موگیرینی کو دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے بین الاقوامی شعبے کی رپورٹ کے مطابق فیدریکا موگیرینی، جو یورپی یونین کی سابق اعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ امور تھیں، ان پر مالی بدعنوانی کے مقدمے کے سلسلے میں دھوکہ دہی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ انہیں برسلز میں ہونے والی ایک مالیاتی کرپشن کیس کی تحقیقات کے دوران بیلجیم پولیس نے پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا۔ بیلجئین اخبار بروسل ٹائمز نے منگل کے روز لکھا کہ تین مشتبہ افراد، جن میں موگیرینی بھی شامل ہیں، بیلجیم پولیس کی جانب سے یورپی یونین کی سروس فار ایکسٹرنل ایکشن (EEAS) اور کالج آف یورپ پر چھاپے کے بعد گرفتار کیے گئے۔ یہ کارروائی نوجوان سفارتکاروں کے لیے یورپی یونین کے مالی تعاون سے چلنے والے ایک تربیتی پروگرام میں ممکنہ دھوکہ دہی کی تحقیقات کا حصہ ہے۔