پاک افغان کشیدگی کے تناظر میں خیبرپختونخوا کے اضلاع مردان اور صوابی میں قائم افغان مہاجرین کے 5 کیمپ مکمل طور پر خالی کرالیے گئے ہیں۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق  مردان میں قائم جلالہ، کاگان اور باغیچہ کیمپ جب کہ صوابی میں 2 دیگر کیمپوں کو مہاجرین سے خالی کرایا گیا ہے۔

محکمہ افغان کمشنریٹ کے مطابق ان پانچ کیمپوں میں مقیم مجموعی طور پر 8,990 خاندانوں پر مشتمل 52,125 افغان شہری اپنے وطن واپس روانہ ہو گئے ہیں۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق یہ عمل حکومتی پالیسی کے تحت منظم انداز میں مکمل کیا گیا، جس کے دوران نقل مکانی کرنے والے مہاجرین کو بنیادی سہولیات فراہم کی گئیں۔

ذرائع نے بتایا کہ کمشنر مردان نے اس سلسلے میں تفصیلی رپورٹ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو ارسال کردی ہے، جس میں کیمپ خالی کرانے کے عمل، واپس جانے والے خاندانوں کی تعداد اور ان کے سفری انتظامات سے متعلق تفصیلات شامل ہیں۔

افغان کمشنریٹ نے خالی کرائے گئے تمام کیمپوں کے انتظامی امور کمشنر مردان کے حوالے کر دیے ہیں، جو اب ان مقامات کو حکومتی تحویل میں لے کر آئندہ کے استعمال سے متعلق فیصلہ کریں گے۔

واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں میں دونوں ممالک کے درمیان تناؤ میں اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث پاکستان میں موجود افغان شہریوں کی واپسی کے عمل میں تیزی آئی ہے۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

پڑھیں:

مردان میں اہم سیاسی شخصیت کی سگریٹ فیکٹری پر چھاپہ، فیکٹری سیل

ایف بی آر نے مردان میں سگریٹ فیکٹری پر چھاپے کے دوران غیر قانونی سگریٹ کے 62 کارٹن ضبط کر کے فیکٹری سیل کردیا۔یف بی آر ذرائع کے مطابق ان لینڈ ریونیو ٹیم نے مردان میں سگریٹ کی فیکٹری پر چھاپہ مارا گیا جس کے دوران غیر قانونی سگریٹ کے 62 کارٹن ضبط کر لیے گئے۔ایف بی آر کے مطابق ضبط شدہ سگریٹ پر ٹیکسز ادا نہیں کئے گئے تھے جس پر فیکٹری کو سیل کر کے مالکان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔مقامی ذرائع کے مطابق سیل کی گئی سگریٹ فیکٹری سینیٹر دلاور خان کی ہے اور سیاسی شخصیت کے دباؤ کے باوجود فیکٹری پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ایف بی آر ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق غیر قانونی سگریٹس بنانے والی فیکٹریوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں جس کے دوران کوئی سیاسی دباو قبول نہیں کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب سینیٹر دلاور خان نے جیونیوز کو بتایا کہ وہ گاؤں نہیں گئے اور ان کو اپنی فیکٹری پر چھاپے کے حوالے سے کوئی علم نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب ٹریفک پولیس متحرک، 24 گھنٹے میں 8 کروڑ 42 لاکھ سے زائد کے جرمانے
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ کر دیا : واشنگٹن پوسٹ
  • خیبر پختونخوا میں افغان مہاجرین کے کیمپ اب تک قائم ہیں: وزیر داخلہ محسن نقوی
  • بلوچستان‘ سب سے بڑے گردی جنگل کیمپ سے 70 ہزار افغان افغانستان بھیج دیئے گئے
  • چاغی :گردی جنگل کیمپ سے تمام 70 ہزار افغان مہاجرین کو افغانستان بھیج دیا گیا
  • گردی جنگل کیمپ سے تمام 70 ہزار افغان مہاجرین کو افغانستان بھیج دیا گیا، خالی گھر مسمار کرنے کا عمل شروع
  • ملک کا سب سے بڑا افغان مہاجر کیمپ خالی، گھروں کی مسماری شروع
  • ہم انشاءاللہ دوبارہ پاکستان آئیں گے، سکندر رضا کا وطن واپسی پر ٹوئٹ
  • مردان میں اہم سیاسی شخصیت کی سگریٹ فیکٹری پر چھاپہ، فیکٹری سیل
  • ٹریفک کی خلاف ورزیاں؛ 48گھنٹوں میں 7کروڈ12لاکھ روپے سے زائد کے چالان