مردان اور صوابی سے افغان مہاجرین کے 5 کیمپ خالی کرا لیے گئے
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
مردان اور صوابی سے افغان مہاجرین کے 5 کیمپ خالی کرا لیے گئے۔پاک افغان کشیدگی کے باعث افغان مہاجرین کے مردان میں 3 جب کہ صوابی میں 2 کیمپ خالی کر ائے گئے ہیں۔ مردان سے خالی کرائے گئے کیمپوں میں جلالہ کیمپ، کاگان کیمپ اور باغیچہ کیمپ شامل ہیں۔افغان کیمپوں میں مقیم 8990خاندان اور 52125 افراد افغانستان روانہ کردیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے کمشنر مردان نے چیف سیکرٹری کو رپورٹ بھی ارسال کردی ہے۔افغان کمشنریٹ نے خالی کیمپ کے انتظامی امور کمشنر مردان کے حوالے کردیے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ
کراچی (سٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں افغان شہریوں کے لیے مبینہ طور پر جعلی شناختی دستاویزات تیار کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے نے مقدمے میں گرفتار چار ملزم انعام الحق، فیاض احمد سانگی، جنید اور محمد عمر کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم افغان شہریوں کے لیے جعلی شناختی دستاویزات بنانے کی غرض سے سرکاری ریکارڈ میں رد و بدل کرتے تھے۔ عدالت نے ملزموںکو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔