کراچی : افغان مہاجرین کی بستی کے خلاف ایکشن
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
کراچی میں 40 سال سے زائد عرصےسےقائم سب سے بڑی افغان بستی کومسمارکرنےکےلیےگرینڈ آپریشن جاری ہے۔افغان بستی میں ہیوی مشینری کی مدد سےخالی اور خستہ حال گھروں اور دیواروں کو توڑا جارہاہے، جبکہ رینجرز، پولیس، ایم ڈی اے اور دیگر تمام اداروں کے افسران بھی موقع پر موجود ہیں۔دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ڈی آئی جی ویسٹ نے خالی پلاٹوں پر قبضہ سے متعلق خط لکھا تھا، جبکہ افغان بستی میں رہائش پزیر بیشتر افغان فیملیز چند روز قبل کراچی سے افغانستان روانہ ہوچکی ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
جعلی خبروں اور جھوٹے بیانیوں کے پھیلاؤ پر حکومت کا سخت ایکشن
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251015-08-6
اسلام آباد ( آن لائن) تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے حالیہ واقعے کے بعد جعلی خبروں، ڈیپ فیک ویڈیوز اور جھوٹے بیانیوں کے پھیلاؤ پر حکومت نے سخت ایکشن کا اعلان کرتے ہوئے فیک نیوز نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق پی سی سی آئی اے کے تحت مرکزی کرداروں کی فہرست تیار کر لی گئی ہے اور ان کے خلاف فوجداری
مقدمات درج کیے جائیں گے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اور خصوصی یونٹس کی جانب سے آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں اہم گرفتاریاں متوقع ہیں۔ حکومتی ذرائع کے مطابق ڈیپ فیک لیبارٹری فعال کر دی گئی ہے، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی جعلی ویڈیوز اور آڈیوز کی فارنزک جانچ کر رہی ہے۔ تمام بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے کہ جعلی مواد 24 گھنٹوں میں ہٹایا جائے۔بار بار خلاف ورزی کرنے والے اکاؤنٹس کی مستقل معطلی کی سفارش کی گئی ہے۔عوام کو خبردار کیا گیا ہے کہ غیر مصدقہ ویڈیوز یا آڈیوز شیئر کرنے پر بھی قانونی کارروائی ہو سکتی ہے۔حکومتی ترجمان نے واضح کیا ہے کہ ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز اور جھوٹے مواد پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جا رہی ہے۔ ایسے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔اوورسیز نیٹ ورکس کی ٹریسنگ شروع کر دی گئی ہے، اور سفارت خانوں کے ذریعے کارروائی زیر غور ہے۔بیرونِ ملک مقیم ملوث افراد کے خلاف ریڈ نوٹس اور قانونی کارروائی کے آپشنز پر بھی غور جاری ہے۔ٹی وی چینلز، یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا بلاگرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی خبر یا کلپ کی دوہری تصدیق کے بغیر اسے نشر نہ کیا جائے۔گمراہ کن ہیش ٹیگز اور ٹرول سیلز کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن شروع کیا جا رہا ہے۔مالی معاونت فراہم کرنے والے افراد اور اداروں کی ٹرانزیکشن اسکریننگ کا عمل بھی جاری ہے۔فیک نیوز کی نشاندہی کے لیے سرکاری ہیلپ لائن 1919 کو فعال کر دیا گیا ہے، جہاں کوئی بھی شہری جعلی خبروں کی اطلاع دے سکتا ہے۔