Islam Times:
2025-10-15@14:55:42 GMT

کراچی میں قائم افغان بستی 40 سال کے بعد مسمار

اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT

کراچی میں قائم افغان بستی 40 سال کے بعد مسمار

ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ نے اس ضمن میں بتایا کہ افغان بستی میں ماضی میں تقریباً 30 ہزار افغان باشندے مقیم تھے، جنہیں تین مراحل میں منتقل کیا گیا، فی الحال تقریباً دو ہزار افراد اب بھی علاقے میں موجود ہیں، بستی میں کچھ خالی گھروں پر قبضے کی کوشش کی جا رہی تھی، جس کے باعث فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ سہراب گوٹھ پر قائم افغان بستی کو 40 سال کے بعد مسمار کردیا گیا اور گھروں پر بلڈوزر چلا دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ اور پولیس نے کراچی میں سہراب گوٹھ کے قریب قائم 40 سال پرانی افغان بستی کو مسمار کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، گزشتہ روزسے شروع ہونے والی کارروائی میں رینجرز، پولیس، ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) اور دیگر متعلقہ ادارے شریک ہیں۔ اس موقع پر رینجرز نے علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کر دیئے گئے جبکہ افغان کیمپ جانے والے راستوں پر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔

ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ نے اس ضمن میں بتایا کہ افغان بستی میں ماضی میں تقریباً 30 ہزار افغان باشندے مقیم تھے، جنہیں تین مراحل میں منتقل کیا گیا، فی الحال تقریباً دو ہزار افراد اب بھی علاقے میں موجود ہیں۔ عرفان بلوچ نے کہا کہ بستی میں کچھ خالی گھروں پر قبضے کی کوشش کی جا رہی تھی، جس کے باعث فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ زمین کو مکمل طور پر خالی کرا کر ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے حوالے کر دیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: افغان بستی بستی میں

پڑھیں:

کراچی میں بدامنی عروج پر، امن قائم رکھنے میں حکومت اور پولیس ناکام ہوچکی ہے،  منعم ظفر

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے وکیل سوسائٹی سچل گوٹھ میں گاڑی چھیننے کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان عدنان مگسی کے والد اکبر مگسی سے ملاقات کی اور سانحے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

منعم ظفر خان نے کہا کہ جماعت اسلامی عدنان مگسی کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے،  کراچی میں مسلح ڈکیتیوں کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی روک تھام میں سندھ حکومت اور پولیس کی ناکامی افسوسناک اور شرمناک ہے۔

انہوں نے کہاکہ   دن دہاڑے نوجوان عدنان مگسی کا قتل شہر میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور لاقانونیت کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے اور عوام کو ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی  نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر لوٹ مار، اسٹریٹ کرائمز اور قتل کی وارداتوں میں اضافہ شہریوں میں شدید خوف و ہراس پیدا کر رہا ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے مجرمان کے خلاف مؤثر کارروائی کرنے میں ناکام ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے زور دیا کہ حکومت اور پولیس فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے عدنان مگسی کے قاتلوں کو گرفتار کرے اور شہر میں امن و امان کی بحالی کے لیے مؤثر حکمتِ عملی اپنائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر پولیس اور انتظامیہ اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کرتیں تو عوام کا ریاستی اداروں پر اعتماد مکمل طور پر ختم ہوجائے گا،  جماعت اسلامی کراچی کے شہریوں کے ساتھ کھڑی ہے، ہم ظلم برداشت نہیں کریں گے اور کسی مظلوم کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

اس موقع پر ناظم علاقہ صفورہ احمد فہیم عثمانی، کوآرڈینیٹر صفورہ ٹاؤن حماد بھٹو، اپوزیشن لیڈر صفورہ ٹاؤن سکندر بلوچ، چیئرمین یوسی 2 جمشید علی، پبلک ایڈ کمیٹی علاقہ صفورہ کے صدر علی رضا گبول، نائب صدر امیر تنیو اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • کراچی:ناردرن بائی پاس پرافغان بستی میں آپریشن، 300 سے زائدغیرقانونی مکانات اور دکانیں مسمار
  • کراچی : افغان مہاجرین کی بستی کے خلاف ایکشن
  • کراچی افغان بستی میں آپریشن: 300سے زائد غیرقانونی مکانات اوردکانیں مسمار،متعدد افراد گرفتار
  • کراچی میں بدامنی عروج پر، امن قائم رکھنے میں حکومت اور پولیس ناکام ہوچکی ہے،  منعم ظفر
  • کراچی میں افغان بستی کو 40 سال بعد مسمار کرنے کا آپریشن شروع
  • کراچی، افغان کیمپ کی خالی زمین پر لینڈ مافیا کے قبضے کا خدشہ
  • کراچی: ماڈرن انگلش گرامر لوئر سیکنڈری اسکول لینڈ مافیا کی نذر
  • فی تولہ سونا مہنگا ترین، قیمت نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا
  • حکومت کا بڑا ریلیف پیکج، سیلاب زدہ علاقوں کے 25 لاکھ سے زیادہ گھروں کے بجلی بل معاف