فائل فوٹو

کراچی میں ناردرن بائی پاس کے قریب افغان کیمپ کی خالی زمین پر لینڈ مافیا کے قبضے کا خدشہ سامنے آیا ہے۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ایسٹ عرفان بلوچ نے افغان کیمپ سے متعلق پولیس چیف کو خط لکھ دیا۔

ڈی آئی جی ایسٹ کے خط میں کہا گیا ہے کہ افغان کیمپ کی خالی زمین سے متعلق ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے)، ڈپٹی کمشنر اور پولیس افسران پر مشتمل کمیٹی بنائی جائے۔

عرفان بلوچ نے خط میں مزید کہا گیا کہ افغان کیمپ کی خالی زمین کا سروے اور اراضی ایم ڈی اے قبضے میں لے۔

انہوں نے خط میں یہ بھی بتایا کہ افغان کیمپ میں 3 ہزار سے زائد گھروں میں 15 ہزار افغان رہائش پذیر تھے، جن میں سے زیادہ تر رہائشی جاچکے جبکہ ڈیڑھ ہزار افغانی تاحال موجود ہیں۔

ڈی آئی جی ایسٹ کے خط میں کہا گیا کہ خالی گھروں کو لینڈ کنٹرول اتھارٹی اپنے قبضے میں لے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: افغان کیمپ کی خالی زمین

پڑھیں:

افغان طالبان سپاہی کے پاک فوج کے سامنے سرنڈر کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی

پاکستان کی بھرپور جوابی کارروائی کے دوران افغان فوج کے طالبان سپاہی کی خود کو پاک فوج کے سامنے سرنڈر کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

ویڈیو میں ایک افغان طالبان کو پاک فوج کے سامنے سرنڈر کرتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ بیشتر افغان طالبان پوسٹیں خالی چھوڑ کر بھاگ چکے ہیں۔

سiکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز کی جانب سے افغانستان کی بلا اشتعال فائرنگ پر رات گئے سے بھرپور اور مؤثر جوابی حملہ جاری ہے۔

پاکستانی فورسز نے کارروائی کے دوران افغان فورسز کی 19 اہم سرحدی پوسٹوں پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

زیرِ قبضہ پوسٹوں پر آگ اور تباہی کے واضح مناظر بھی دیکھے گئے جبکہ متعدد افغان طالبان اور سیکیورٹی اہلکار پوسٹیں خالی چھوڑ کر فرار ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • افغان کیمپ کی خالی زمین و مکانات پر قبضے کا خدشہ، ڈی آئی جی کا کراچی پولیس چیف کو خط
  • افغان کیمپ کی خالی زمین اور مکانات پر قبضے کا خدشہ، ڈی آئی جی کا کراچی پولیس چیف کو خط
  • کراچی: ماڈرن انگلش گرامر لوئر سیکنڈری اسکول لینڈ مافیا کی نذر
  • کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے خلاف بڑی کارروائیاں
  • کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے خلاف کارروائیاں، دو زخمی ڈاکوؤں سمیت 7 ملزمان گرفتار
  • پاکستان کی معیشت کو افغان مافیا سے آزاد کرانا ناگزیر ہے، وزیرِ دفاع خواجہ آصف
  • افغان فورسز کی 19 پوسٹوں پر پاک فوج کا قبضہ
  • غیر معمولی نیلامی: معدوم ہویہ پرندے کا ایک پر 28 ہزار ڈالر میں فروخت
  • افغان طالبان سپاہی کے پاک فوج کے سامنے سرنڈر کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی