کراچی:ناردرن بائی پاس پرافغان بستی میں آپریشن، 300 سے زائدغیرقانونی مکانات اور دکانیں مسمار WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025 سب نیوز

کراچی (آئی پی ایس )کراچی میں ناردرن بائی پاس پر افغان بستی میں آپریشن کے دوران 300 سے زائد غیر قانونی مکانات اور دکانوں کو مسمار کردیا گیا۔ ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ کے مطابق آج پولیس آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے، پولیس کو مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا لیکن ہم اپنا ٹاسک پورا کریں گے، کل صبح دوبارہ آپریشن شروع ہوگا، آپریشن چند روز تک جاری رہیگا۔

ڈی آئی جی ویسٹ کے مطابق آپریشن کے دوران متعد افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی ویسٹ کا کہنا ہیکہ افغان بستی میں 24 گھنٹے پولیس کی نفری تعینات رہے گی، کسی کو بھی سرکاری اراضی پر قبضہ نہیں کرنے دیا جائیگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرصدر ایف پی سی سی آئی کا سی پیک فیز ٹو کے تحت کاروباری تعلقات کو مزید وسعت دینے پر زور نوجوانوں میں بے چینی،جین زی اور فوج کی خاموش حمایت ،دنیا کے مختلف ممالک میں حکومتوں کی چھٹی حماس نے خود ہتھیار نہ ڈالے تو ہم طاقت کے ذریعے غیرمسلح کردیں گے؛ ٹرمپ عالمی مثبت جائزے پاکستانی معیشت میں پیشرفت کا ثبوت ہیں، وفاقی وزیر خزانہ ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع کر دی طالبان کی درخواست پر پاکستان اور افغانستان کے درمیان 48 گھنٹوں کے لیے جنگ بندی کا اعلان فیلڈ مارشل کی صدر مملکت سے ملاقات، افغان طالبان کے جارحانہ اقدامات پر بریفنگ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: بستی میں

پڑھیں:

کراچی پولیس کی کارروائی، افغان شہریوں کی خالی کیے گئے گھر مسمار کردیے

کراچی پولیس نے سہراب گوٹھ میں افغان شہریوں کے خالی کیے گئے گھر مسمار کردیے ہیں۔

بدھ کے روز کراچی پولیس نے سہراب گوٹھ میں افغانوں کے خالی کیے گئے گھروں کو گرانے کے لیے بڑا آپریشن شروع کیا، یہ کارروائی افغان کیمپ میں کی گئی جہاں ہزاروں افغان باشندے برسوں سے مقیم تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کسی غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کو اب ملازمت یا رہائش نہ دی جائے، حکومت پاکستان کا واضح اعلان

اس آپریشن کا مقصد زمین پر قبضے کی کوشش کرنے والے عناصر کو روکنا ہے، یہ زمین 200 ایکڑ رقبے پر محیط ہے جو ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (MDA) کی ملکیت ہے، یہاں کل 3 ہزار 117 مکانات تھے جن میں سے 200 سے 250 پاکستانی خاندان بھی رہائش پذیر ہیں۔

پہلے یہاں 15 ہزار 680 افغان باشندے رہتے تھے جن میں سے 14 ہزار 296 افغانستان واپس جاچکے ہیں جبکہ باقی 1 ہزار 384 افراد کو مرحلہ وار واپس بھیجا جارہا ہے۔

ویسٹ زون کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (DIG) عرفان علی بلوچ نے بتایا کہ حکومت کی ملکیتی زمین پر تقریباً 3 ہزار مکانات افغانوں کی رہائش کے لیے تعمیر کیے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ زمین پر غیر قانونی قبضے کو روکنے کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی سفارش کی گئی ہے، جس میں ضلعی انتظامیہ، پولیس اور دیگر اداروں کے نمائندے شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بنوں ایف سی لائن حملے میں شامل 5 میں سے 3 خودکش بمبار افغان شہری نکلے

ڈی آئی جی بلوچ نے بتایا کہ یہ افغان کیمپ ملک کا سب سے بڑا کیمپ تھا جہاں ماضی میں تقریباً 30 ہزار افغان رہائش پذیر تھے۔

انہوں نے کہا کہ بیشتر افراد کو وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق تین مراحل میں ان کے وطن واپس بھیج دیا گیا ہے، تاہم تقریباً 2 ہزار افغان اب بھی وہاں مقیم ہیں۔

ان کے مطابق کمشنر کراچی سے بات چیت کے بعد پولیس نے زمین مافیا کے قبضے کو روکنے کے لیے گرانے کا عمل شروع کیا، اور پہلے روز 20 ایکڑ رقبے پر تعمیرات مسمار کی گئیں، انہوں نے بتایا کہ آپریشن آئندہ تین سے چار روز تک جاری رہے گا۔

یاد رہے کہ اکتوبر 2023 میں حکومت نے تمام غیر رجسٹرڈ تارکین وطن کو مہینہ کے آخر تک ملک چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دی تھی، بعد ازاں نومبر میں غیر قانونی غیر ملکی شہریوں، بالخصوص افغانوں کی ملک بدری کے لیے ملک گیر آپریشن شروع کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی جاری،افغان شہری پاکستانیوں کے احسان مند

مارچ 2024 میں حکومت نے دوسری مرحلے کی تیاری کرتے ہوئے تقریباً 10 لاکھ رجسٹرڈ افغانوں کو بھی واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا، اور تمام اضلاع کو ان کے کوائف جمع کرنے کی ہدایت کی۔

رواں سال 31 مارچ افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے لیے پاکستان میں قیام کی آخری تاریخ مقرر کی گئی تھی، جس کے بعد وزارت داخلہ نے متنبہ کیا تھا کہ اس کے بعد اجتماعی ملک بدری کا عمل شروع کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

Karachi we news افغان شہری پاکستان کراچی کراچی پولیس گھر مسمار

متعلقہ مضامین

  • کراچی پولیس کی کارروائی، افغان شہریوں کی خالی کیے گئے گھر مسمار کردیے
  • افغان بستی میں آپریشن، 300 سے زائد غیر قانونی تعمیرات مسمار
  • کراچی : افغان مہاجرین کی بستی کے خلاف ایکشن
  • کراچی افغان بستی میں آپریشن: 300سے زائد غیرقانونی مکانات اوردکانیں مسمار،متعدد افراد گرفتار
  • کراچی: افغان کیمپ میں 300 سے زائد مکانات اور دکانیں گرادی گئیں
  • کراچی میں قائم افغان بستی 40 سال کے بعد مسمار
  • کراچی میں افغان بستی کو 40 سال بعد مسمار کرنے کا آپریشن شروع
  • افغان کیمپ کی خالی زمین و مکانات پر قبضے کا خدشہ، ڈی آئی جی کا کراچی پولیس چیف کو خط
  • افغان کیمپ کی خالی زمین اور مکانات پر قبضے کا خدشہ، ڈی آئی جی کا کراچی پولیس چیف کو خط