فیصل آباد میں مقیم 119 افغان مہاجرین رضاکارانہ طورپر پاکستان چھوڑ گئے
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
سٹی 42 : فیصل آباد میں مقیم 119 افغان مہاجرین رضاکارانہ طورپر پاکستان چھوڑ گئے۔
119 افغان مہاجرین نے پاکستان چھوڑنے سے قبل بیان حلفی تھانوں میں جمع کروادیئے۔ افغان مہاجرین کو طورخم بارڈر کے زریعے ڈی پورٹ کیا جائے گا۔
مجموعی طورپر 413 افغان مہاجرین فیصل آباد میں مقیم تھے، انچاس افغان مہاجرین کو گزشتہ روز پشاور بھجوادیا گیا تھا۔
فیصل آباد میں اس وقت 245 افغان مہاجرین کی موجودگی کا امکان ہے، جنہیں تلاش کرنے کیلئے پولیس سرگرام ہے۔
فیصل آباد میں مقیم 119 افغان مہاجروں نے رضا کار انہ طور پر پاکستان چھوڑ دیا
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: افغان مہاجرین فیصل آباد میں
پڑھیں:
16 اکتوبر تک 14 لاکھ 77 ہزار سے زائد افغانیوں کو واپس بھیجا جا چکا، وزیراعظم کو بریفنگ
وزیراعظم کی زیر صدارت افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی سے متعلق اجلاس میں افغان مہاجرین کی وطن واپسی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔فائل فوٹو16 اکتوبر 2025 تک 14 لاکھ77 ہزار 592 افغانیوں کو واپس بھیجا جا چکا، افغانستان کی جانب ایگزٹ پوائنٹس کو بڑھایا جا رہا ہے تاکہ افغانیوں کی وطن واپسی سہل اور تیزی سے ممکن ہو سکے۔
وزیراعظم کی زیر صدارت افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی سے متعلق اجلاس میں افغان مہاجرین کی وطن واپسی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں دی گئی بریفنگ میں کہا گیا کہ افغان مہاجرین کو کسی بھی قسم کی اضافی مہلت نہیں دی جائے گی، افغان مہاجرین کی وطن واپسی جلد یقینی بنائی جائے گی، پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کی مرحلہ وار وطن واپسی شروع کی گئی، پاکستان میں صرف ان ہی افعان باشندوں کو اجازت ہوگی جن کے پاس ویزا ہوگا۔
وزیرِاعظم نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں قیمتی جانوں، اربوں ڈالر کا معاشی نقصان اٹھایا۔
بریفنگ میں کہا گیا کہ پاکستان میں غیر قانونی افغان باشندوں کو پناہ دینا اور انہیں گیسٹ ہاؤسز میں قیام کی اجازت قانوناً جرم ہے، غیر قانونی طور پر موجود افغانی باشندوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے، پاکستان میں موجود افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کے عمل میں عوام کو شراکت دار بنایا جائے گا۔
بریفنگ میں کہا گیا کہ کسی کو بھی افغانیوں کو پناہ دینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
اعلامیے کے مطابق وزیرِاعظم نے غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کے دوران باعزت طریقے سے پیش آنے کی ہدایت کی۔