کے پی میں ڈیڑھ ہزار اسامیوں کے لیے ڈیڑھ لاکھ سے زائد درخواستیں موصول
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے سیکنڈری اسکول ٹیچرز (ایس ایس ٹی) کی اسامیوں کے لیے موصول ہونے والی درخواستوں کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔
کمیشن کے مطابق مختلف مضامین میں ایس ایس ٹی کی مجموعی طور پر 1581 اسامیاں مشتہر کی گئیں، جن کے لیے ایک لاکھ 84 ہزار 583 درخواستیں موصول ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا حکومت کا عمران خان سے وزیر اعلیٰ کی ملاقات کے لیے وفاق اور پنجاب کو مراسلہ
کمیشن کے مطابق درخواست گزاروں سے فیس کی مد میں 18 کروڑ 47 لاکھ 60 ہزار روپے کی آمدنی حاصل ہوئی۔
میل کیٹگریرپورٹ کے مطابق جنرل ایس ایس ٹی میل کی 575 پوسٹوں کے لیے 59 ہزار 410 امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائیں، جبکہ ایس ایس ٹی بائیو کیمسٹری میل کی 184 اسامیوں کے لیے 20 ہزار 812 امیدوار سامنے آئے۔
اسی طرح ایس ایس ٹی فزکس میل کی 186 نشستوں کے لیے 18 ہزار 425 درخواستیں موصول ہوئیں اور ایس ایس ٹی آئی ٹی میل کی 51 اسامیوں کے لیے 7 ہزار 405 امیدواروں نے درخواست دی۔
فی میل کیٹگریفی میل کیٹیگری میں جنرل ایس ایس ٹی کی 289 اسامیوں کے لیے 45 ہزار 663 امیدواروں نے حصہ لیا، ایس ایس ٹی بائیو کیمسٹری فی میل کی 79 نشستوں کے لیے 24 ہزار 302 درخواستیں موصول ہوئیں، ایس ایس ٹی فزکس فی میل کی 179 پوسٹوں کے لیے 6 ہزار 470 امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائیں، جبکہ ایس ایس ٹی آئی ٹی فی میل کی 38 اسامیوں کے لیے 2 ہزار 96 امیدوار سامنے آئے۔
پبلک سروس کمیشن کے مطابق تمام درخواستوں کی جانچ پڑتال جاری ہے جس کے بعد اہل امیدواروں کے لیے امتحانی شیڈول جاری کیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: درخواستیں موصول اسامیوں کے لیے امیدواروں نے ایس ایس ٹی فی میل کی کے مطابق
پڑھیں:
پی پی ایس سی کےذریعے مختلف محکموں میں بھرتی کا معاملہ، نتائج جاری
قیصر کھوکھر : پنجاب پبلک سروس کمیشن کےذریعے مختلف محکموں میں بھرتی کا معاملہ،پولیس، محکمہ صنعت، جنگلات، وائلدلائف بھی بھرتی کیلئے نتائج جاری کردیئے گئے ،سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
پنجاب پولیس کے گوجرانوالہ ریجن میں اسسٹنٹ سب انسپکٹرسروس کوٹہ کی 91 اسامیوں کیلئے امیدواروں کا حتمی نتیجہ جاری کر دیا گیا ہے۔کمیشن نے کل 91 امیدواروں کو صوبائی حکومت کو تقرری کیلئے سفارش کی ہے۔ کامیاب امیدواروں میں مدثر رضا، محمد وارث، غضنفر ریاض، محمد اظہر نصیر، حذیفہ شہزاد، جہانزیب خالد، بابر علی، رضیہ سلطانہ، علی حیدر، عمیر حسن، لبنیٰ بشیر، محمد ظل عثمان، حسن رضااور دیگر شامل ہیں۔ محکمہ انڈسٹریز میں انڈسٹریل ڈیویلپمنٹ آفیسر کی آسامیوں کیلئے بھی حتمی نتیجہ جاری کیا ہے۔اس میں چار امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں، جن میں رب نواز، عمر فاروق عزیز، محمد وسیم مرتضیٰ اور مروہ ارشد شامل ہیں۔محکمہ فاریسٹری میں ایویلیوایشن آفیسر / اسٹیٹسٹیکل آفیسر / اکانومسٹ / ریسرچ آفیسر کیلئے ساجد حسین ولد ذاکر حسین اوکاڑہ کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔
مکہ مکرمہ میں تاریخی ’’کنگ سلمان گیٹ‘‘ منصوبے کا اعلان
Ansa Awais Content Writer