وینزویلا میں سی آئی اے کے “خفیہ آپریشن” کی لاطینی امریکہ کی طرف سے مذمت
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
وینزویلا میں سی آئی اے کے “خفیہ آپریشن” کی لاطینی امریکہ کی طرف سے مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 17 October, 2025 سب نیوز
واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ انہوں نے امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی کو وینزویلا میں “خفیہ کارروائیاں” کرنے کا اختیار دے دیا ہے۔ لاطینی امریکی ممالک کے متعدد سیاست دانوں اور بین الاقوامی تنظیموں نے امریکہ کے اس اقدام کی مذمت کی ہے۔
برازیل کے صدر لوئز اینا سیو لولا داسلوا نے کمیونسٹ پارٹی آف برازیل کی کانگریس میں کہا کہ وینزویلا کے عوام اپنی تقدیر کے مالک ہیں اور کسی بھی ملک کے صدر کو وینزویلا کے مستقبل میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔ بولیویا کے صدر لیوس البرٹو کیٹاکورا نے “انسداد منشیات ” کے نام پر وینزویلا کی خودمختاری میں مداخلت کرنے پر امریکہ کی شدید مذمت کی۔ بولیویا کے سابق صدر ایوو مورلس نے اسی دن کہا کہ امریکہ وینزویلا کے تیل پر ہر قیمت پر قبضہ چاہتا ہے اور وینزویلا پر ہر حملہ پورے امریکی براعظم پر حملہ ہے۔
دی بولیویرین الائنس فار دی پیپلز آف آور امریکہ نے 16 تاریخ کو ایک بیان جاری کیا، جس میں امریکی صدر ٹرمپ کے ریمارکس کی شدید مذمت کی گئی ۔ بیان میں لاطینی امریکہ اور کیریبین میں آزادی، خود ارادیت اور امن کے دفاع کے عزم کا اعادہ کیا گیا اور وینزویلا کی حکومت کے موقف اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور یواین سیکرٹری جنرل سے وینزویلا کی اپیلوں کی مکمل حمایت کا مطالبہ کیا گیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجاپان کے سابق وزیراعظم مورایاما تومیچی انتقال کر گئے جاپان کے سابق وزیراعظم مورایاما تومیچی انتقال کر گئے پاک افغان کشیدگی کم کرنےکیلئے تمام وسائل استعمال کریں گے: ایرانی صدر اسرائیلی پابندیاں تباہ سرنگوں میں دفن یرغمالیوں کی لاشیں نکالنے میں رکاوٹ ہیں: حماس چین کا تجربہ دنیا کے لیے قابل تقلید نمونہ فراہم کرتا ہے، ورلڈ فوڈ پرائز فاؤنڈیشن چین جاپانی سیاستدانوں کے یاسوکونی شرائن جانے کی بھرپور مخالفت کرتا ہے ، چینی وزارت خارجہ چین امریکہ تعلقات آج دنیا کے اہم ترین دوطرفہ تعلقات ہیں، چینی وزیر خارجہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
امریکا میں جاسوسی کے الزام میں بھارتی نژاد شہری گرفتار؛ حساس اور خفیہ دستاویز برآمد
امریکا میں خارجہ پالیسی کے ماہر 64 سالہ بھارتی نژاد کو امریکی دفاعی خفیہ معلومات مبینہ طور پر چین کو دینے کے جرم میں حراست میں لے لیا گیا۔
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ورجینا میں بھارتی نژاد ایشلی ٹیلس کو حراست میں لے لیا گیا جن کے گھر سے خفیہ دفاعی دستاویز برآمد ہوئی تھیں۔
یہ حساس دستاویزات بھارتی شہری اس وقت سے جمع کر رہا تھا جب وہ امریکی حکومتی اداروں میں ملازمت کرتا تھا اور اس وقت بھی محکمہ خارجہ میں مشیر تھے۔
امریکی محکمۂ انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دفاعی نوعیت کے یہ حساس دستاوایزت گھر پر رکھنا سنگین جرم ہے۔
محکمہ انصاف کے بقول بھارتی نژاد شہری کے گھر سے ایک ہزار سے زائد ٹاپ سیکرٹ دستاویزات ملی ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزم نے غیر قانونی طور پر امریکی فوجی طیاروں کی صلاحیتوں سے متعلق معلومات بھی جمع کر رکھی تھیں۔
محکمۂ انصاف کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 10 سال قید اور ڈھائی لاکھ ڈالر جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔
دوسری جانب ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ بھارتی شہری نے نے حالیہ برسوں میں چینی حکام سے متعدد ملاقاتیں کی ہیں۔
علاوہ ازیں انھیں گزشتہ دو ماہ میں کئی بار محکمۂ خارجہ اور دفاع کی عمارتوں میں خفیہ دستاویزات پرنٹ کرتے دیکھا گیا۔
امریکی تحقیقاتی ادارے نے مزید بتایا کہ بھارتی شہری خارجہ اور دفاع کی عمارت سے ایک بیگ کے ساتھ باہر آئے۔ شک پر ان کا پیچھا کیا گیا تھا۔
ان کی نگرانی کے دوران سامنے آنے والے شواہد کی بنا پر ہی ان کے گھر چھاپا مار کارروائی گی تھی۔