امریکا میں خارجہ پالیسی کے ماہر 64 سالہ بھارتی نژاد کو امریکی دفاعی خفیہ معلومات مبینہ طور پر چین کو دینے کے جرم میں حراست میں لے لیا گیا۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ورجینا میں بھارتی نژاد ایشلی ٹیلس کو حراست میں لے لیا گیا جن کے گھر سے خفیہ دفاعی دستاویز برآمد ہوئی تھیں۔

یہ حساس دستاویزات بھارتی شہری اس وقت سے جمع کر رہا تھا جب وہ امریکی حکومتی اداروں میں ملازمت کرتا تھا اور اس وقت بھی محکمہ خارجہ میں مشیر تھے۔

امریکی محکمۂ انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دفاعی نوعیت کے یہ حساس دستاوایزت گھر پر رکھنا سنگین جرم ہے۔

محکمہ انصاف کے بقول بھارتی نژاد شہری کے گھر سے ایک ہزار سے زائد ٹاپ سیکرٹ دستاویزات ملی ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزم نے غیر قانونی طور پر امریکی فوجی طیاروں کی صلاحیتوں سے متعلق معلومات بھی جمع کر رکھی تھیں۔

محکمۂ انصاف کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 10 سال قید اور ڈھائی لاکھ ڈالر جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ بھارتی شہری نے نے حالیہ برسوں میں چینی حکام سے متعدد ملاقاتیں کی ہیں۔

علاوہ ازیں انھیں گزشتہ دو ماہ میں کئی بار محکمۂ خارجہ اور دفاع کی عمارتوں میں خفیہ دستاویزات پرنٹ کرتے دیکھا گیا۔

امریکی تحقیقاتی ادارے نے مزید بتایا کہ بھارتی شہری خارجہ اور دفاع کی عمارت سے ایک بیگ کے ساتھ باہر آئے۔ شک پر ان کا پیچھا کیا گیا تھا۔

ان کی نگرانی کے دوران سامنے آنے والے شواہد کی بنا پر ہی ان کے گھر چھاپا مار کارروائی گی تھی۔

 

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بھارتی نژاد

پڑھیں:

پاکستان کیساتھ دوستی آہنی ہے، پاک امریکا تعلقات سے ہمارے مفادات کو کوئی نقصان نہیں؛ چین

چین نے ایک بار پھر پاکستان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوست ملک نے یقین دلایا ہے کہ امریکا کے ساتھ تعلقات سے ہمارے مفادات کو نقصان نہیں پہنچے گا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے معمول کی پریس بریفنگ میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کیا۔

ترجمان چینی وزارتِ خارجہ کے بقول پاکستان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ امریکا کے ساتھ تعلقات یا ممکنہ معدنیاتی تعاون سے چین کے مفادات، اسٹریٹیجک اعتماد اور دوطرفہ شراکت داری کو کسی صورت متاثر نہیں ہوگی۔

انھوں نے حال ہی میں گردش کرنے والی اُن میڈیا رپورٹس کی سختی سے تردید کی جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان نے امریکا کو ایسے معدنیاتی یا ریئر ارتھ نمونے دکھائے جو چین کے حساس منصوبوں یا مفادات سے متعلق ہوسکتے ہیں۔

چین کے ترجمان نے مزید کہا کہ یہ رپورٹس پاک چین دوستی کو کمزور کرنے کی ناکام کوشش ہے۔ ایسی خبریں یا تو غلط معلومات پر مبنی ہیں یا جان بوجھ کر پھیلائی گئی ہیں تاکہ پاکستان اور چین کے درمیان بداعتمادی پیدا کی جائے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے ان افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی امریکا کو دکھائے گئے جن معدنیات کا زکر کیا جا رہا ہے وہ چین کے کسی منصوبے سے منسلک نہیں ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین ایک دوسرے کے سدا بہار اسٹریٹیجک شراکت دار ہیں۔ہماری آہنی دوستی ہر آزمائش میں پوری اتری ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے حکومتی پالیسی بیان کرتے ہوئے واضح کیا کہ چین کے حالیہ ریئر ارتھ ایکسپورٹ کنٹرول اقدامات کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ اقدام دراصل چین کے اپنے برآمدی کنٹرول کے نظام کو قوانین اور ضوابط کے مطابق بہتر کرنے کے لیے اُٹھایا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • امریکا میں جاسوسی کرنے پر بھارتی نژاد گرفتار:حساس دستاویزات برآمد
  • اسلام آباد پولیس کی کارروائی، شہری کے قتل اور اغوا میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار
  • بھارتی نژاد تجزیہ کار امریکا میں گرفتار، خفیہ دستاویزات برآمد
  • بھارتی نژاد امریکی دفاعی ماہر ایشلے ٹیلس گرفتار
  • ایران میں دو فرانسیسی شہریوں کو اسرائیل کیلیے جاسوسی کے الزام میں طویل قید
  • پاکستان کیساتھ دوستی آہنی ہے، پاک امریکا تعلقات سے ہمارے مفادات کو کوئی نقصان نہیں؛ چین
  • ایران میں 2 فرانسیسی شہریوں کو اسرائیل کیلیے جاسوسی کے الزام میں قید کی سزائیں
  • پاکستان اور امریکا کے روابط سے پاک چین دوستی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، چینی دفتر خارجہ
  • سب سے تیز فِسٹ بمپنگ کا عالمی ریکارڈ: امریکی شہری نے دنیا کو حیران کر دیا