ٹرمپ کا چین کے ساتھ تجارتی معاملات ختم کرنے پر غور، وجہ کیا بنی؟
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے ساتھ تجارتی تعلقات ختم کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین کی جانب سے امریکی سویا بین کی خریداری بند کیے جانے کے بعد یہ فیصلہ زیر غور ہے۔ ان کے مطابق چین نے جان بوجھ کر امریکی سویابین کی خریداری روکی، جو کہ معیشت دشمن اقدام ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین کے اس رویے کی وجہ سے امریکی کسانوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اور اب چین کے ساتھ کوکنگ آئل سمیت دیگر تجارتی معاملات ختم کرنے پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکہ اپنے لیے آسانی سے کوکنگ آئل تیار کر سکتا ہے، ہمیں اس کے لیے چین پر انحصار کرنے کی ضرورت نہیں۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: چین کے
پڑھیں:
افغان قیادت سے رابطے ہوئے ہیں، معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتے ہیں: فضل الرحمان
افغان قیادت سے رابطے ہوئے ہیں، معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتے ہیں: فضل الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ افغان قیادت سے رابطے ہوئے ہیں، معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتے ہیں۔اسلام آباد میں کنونشن سینٹر میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ ماضی میں پاک افغان کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کیا تھا اب بھی کرسکتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ افغان قیادت سے رابطے ہوئے ہیں، معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتے ہیں، پاک افغان جنگ بندی تو ہوگئی اب زبان بندی بھی ہونی چاہیے، اشتعال کے بجائے معاملات کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ تحریک لبیک کے ساتھ جو سلوک کیا گیا پہلے بھی مذمت کی اب بھی کرتا ہوں، کسی بھی صورت تحریک لبیک کے ساتھ تشدد کا راستہ اختیار نہیں کرنا چاہیے تھا۔ان کا کہنا تھاکہ کشمیر پر افغان وزیر خارجہ کے بیان پر واویلا کرنے کے بجائے کشمیر پر اپنے کردار کو بھی دیکھنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں وزیر اعلی کے انتخاب کا معاملہ عدالت میں ہے، عدالت کو آئین و قانون کے مطابق معاملے کو دیکھنا چاہیے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآئی ایم ایف کی ورلڈ اکنامک آٹ لک رپورٹ جاری، پاکستان میں بیروزگاری میں کمی کی پیشگوئی آئی ایم ایف کی ورلڈ اکنامک آٹ لک رپورٹ جاری، پاکستان میں بیروزگاری میں کمی کی پیشگوئی غزہ کی تعمیرِنو کے لیے 70 ارب ڈالر درکار، کئی ممالک امداد کے لیے تیار ہیں: اقوام متحدہ ٹی ایل پی واقعے پرجعلی خبروں کیخلاف کارروائی شروع، فیک نیوز نیٹ ورکس بے نقاب، مرکزی کرداروں کی فہرست تیار ‘میرا سر شرم سے جھک گیا’، جاوید اختر کی بھارت میں افغان وزیر خارجہ کے استقبال پر سخت تنقید پولیس نے سعد رضوی کے گھر چھاپے میں برآمد ہونیوالے قیمتی سامان اور نقدی کی تفصیل جاری کردی لاہور ٹیسٹ کا تیسرا روز ختم، جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 226 رنز درکارCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم