ناروے؛ امریکی سفارتخانے کے محافظ کو روس اور ایران کیلئے جاسوسی پر قید کی سزا
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
ناروے کی عدالت نے امریکی سفارتخانے کے سیکیورٹی گارڈ کو روس اور ایران کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں مجرم قرار دیدتے ہوئے 3 سال اور 7 ماہ قید کی سزا سنا دی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ مقدمہ ناروے کی حالیہ تاریخ میں حساس نوعیت کے سب سے بڑے خفیہ معلوماتی اسکینڈلز میں سے ایک سمجھا جا رہا ہے۔
امریکی سفارت خانے کے گارڈ پر الزام تھا کہ اس نے متعدد خفیہ دستاویزات، سفارتی روٹس، سیکیورٹی پروٹوکول اور سفارتکاروں کی سرگرمیوں کی معلومات روس اور ایران کے خفیہ اداروں تک پہنچائیں۔
جس کے بدلے میں اسے روسی انٹیلی جنس نے 10 ہزار یورو اور ایرانی انٹیلی جنس نے 0.
ناروے کی خفیہ ایجنسی PST نے اس شخص کو اُس وقت گرفتار کیا جب انٹیلی جنس ذرائع سے معلومات ملیں کہ وہ غیر ملکی ایجنٹوں سے رابطے میں ہے۔
ملزم کی الیکٹرانک ڈیوائسز اور سفارتی رسائی کے ریکارڈ نے شواہد مہیا کیے کہ وہ حساس معلومات فراہم کر رہا تھا۔
عدالت نے قرار دیا کہ یہ جرم قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ تھا۔ ملزم نے ایک اتحادی ملک یعنی امریکا کے ساتھ ناروے کے اعتماد کو بھی ٹھیس پہنچائی۔
اسی بنا پر عدالت نے قید کی سزا سناتے ہوئے کہا کہ ایسے جرائم پر کوئی نرم رویہ نہیں اپنایا جا سکتا۔
امریکی سفارتخانے نے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے ناروے کی حکومت اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کا شکریہ ادا کیا۔
روس اور ایران کی حکومتوں کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا، تاہم ماہرین کے مطابق ان دونوں ممالک پر پہلے بھی یورپ میں خفیہ سرگرمیوں کے الزامات لگتے رہے ہیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: روس اور ایران انٹیلی جنس ناروے کی
پڑھیں:
افغانستان کا حملہ: چین کی اپنے شہریوں کو تاجکستان کے سرحدی علاقے چھوڑنے کی ہدایت
تاجکستان میں چینی شہریوں کی ہلاکت کے حالیہ واقعے کے بعد دوشنبے میں قائم چینی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ فوری طور پر سرحدی علاقوں سے نکل جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: افغان سرزمین سے تاجکستان میں چینی شہریوں پر حملہ، پاکستان کی طرف سے سخت تشویش کا اظہار
تاجک حکام کے مطابق 26 نومبر کی شب افغانستان کی جانب سے تاجکستان کی سرحدی پٹی پر ڈرون کے ذریعے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 3 چینی شہری مارے گئے۔
چینی سفارتخانے نے اپنی ایک اعلامیے میں بتایا کہ یہ حملہ تاجکستان کے جنوب مغربی حصے صوبہ ختلان میں بدھ کی شام پیش آیا جہاں 3 چینی شہری جان سے گئے اور ایک زخمی ہوا۔
مزید پڑھیے: افغانستان سے تاجکستان پر ڈرون حملہ اور فائرنگ، 3 چینی باشندے ہلاک
صورتحال کے پیش نظر سفارتخانے نے تمام چینی باشندوں کو سرحدی خطے سے دور رہنے اور فوری انخلا کی ہدایت کی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق چین نے تاجک حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کی جائیں۔
مزید پڑھیں: وائٹ ہاؤس کے نزدیک فائرنگ، نیشنل گارڈ کے 2 اہلکار شدید زخمی، مشتبہ افغان حملہ آور گرفتار
سفارتخانے نے اپنے بیان میں اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ حملے کے پیچھے کون سی قوت یا گروہ ملوث ہو سکتا ہے جبکہ افغان طالبان رجیم نے بھی ابھی تک اس واقعے پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
افغانستان افغانستان کا تاجکستان پر حملہ تاجکستان چین