بھارتی نژاد تجزیہ کار امریکا میں گرفتار، خفیہ دستاویزات برآمد
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
ایک معروف امریکی تجزیہ کار، جو بھارت اور جنوبی ایشیا کے امور پر طویل عرصے سے مشیر کے طور پر کام کر رہے تھے، کو خفیہ دستاویزات رکھنے اور چینی حکام سے ملاقاتیں کرنے کے الزام میں امریکا میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
رائٹرز کے مطابق عدالت کے دستاویزات کی تفصیلات کے مطابق، 64 سالہ ایشلے ٹیلس نے امریکی قومی دفاع کی حساس معلومات غیر قانونی طور پر اپنے قبضے میں رکھی ہیں۔ ان کے گھر سے جو ویانا، ورجینیا میں ہے، سے ہزاروں صفحات پر مشتمل خفیہ اور انتہائی خفیہ دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔ انہیں ہفتے کے روز گرفتار کیا گیا اور پیر کے روز ان پر الزامات عائد کیے گئے۔ یہ دستاویزات منگل کو منظر عام پر آئیں۔
ٹیلس نے کئی امریکی انتظامیہ کے تحت جنوبی ایشیا کے امور پر مشاورت کی۔ وہ سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کے دور میں قومی سلامتی کونسل کے رکن رہ چکے ہیں، اور ان کا نام ایف بی آئی کی ایک عدالت کی دستاویز میں امریکی محکمہ خارجہ اور پینٹاگون کے ایک غیر معاوضہ مشیر کے طور پر درج ہے۔ اور اس وقت بھی امریکی وزارت خارجہ اور پینٹاگون کے آفس آف نیٹ اسیسمنٹ کے ساتھ منسلک ہیں۔
خفیہ مواد کا انکشاف
ان کی گرفتاری کے بعد سامنے آنے والے عدالتی دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ ٹیلس نے ستمبر اور اکتوبر 2025 کے دوران دفاعی اور وزارت خارجہ کی عمارتوں سے خفیہ مواد حاصل کیا اور اسے اپنے گھر لے آیا۔ ایک سرچ وارنٹ کی بنیاد پر 11 اکتوبر کو ان کے گھر سے خفیہ دستاویزات بڑے پیمانے پر برآمد کی گئی۔ ان میں سے کچھ کاغذات ان کے بیسمنٹ آفس میں ایک ڈیسک میں چھپے ہوئے تھے، جب کہ کچھ کچرے کے تھیلوں میں بھی موجود تھے۔
ایف بی آئی کے مطابق، ٹیلس کا محکمہ خارجہ اور پینٹاگون کے ساتھ کام کرنے کی بنا پر ٹاپ سیکریٹ سیکیورٹی کلیئرنس تھا اور انہیں حساس معلومات تک رسائی حاصل تھی۔
چینی حکام سے ملاقاتیں
ٹیلس کی گرفتاری نے اس لیے مزید توجہ حاصل کی کیونکہ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے چینی حکام سے کئی بار ملاقات کی۔ ایک ملاقات 15 ستمبر 2025 کو ورجینیا کے ایک ریسٹورنٹ میں ہوئی، جہاں انہیں چینی حکام کے ساتھ ایک منیلا لفافے کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔ اس ملاقات کے بعد وہ لفافہ ان کے ساتھ نہیں تھا۔ اس کے علاوہ اپریل 2023 میں بھی ٹیلس اور چینی حکام کے درمیان ایک اور ملاقات ہوئی، جس میں ایران۔چین تعلقات اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز جیسے مصنوعی ذہانت پر بات چیت کی گئی۔
ایشیائی خطے میں ٹیلس کی پوزیشن
ایشلے ٹیلس نے اپنے کیریئر میں امریکی۔بھارتی تعلقات پر اہم تبصرے کیے ہیں۔ حالیہ مہینوں میں انہوں نے بھارت کے عالمی سطح پر بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کے حوالے سے ایک مضمون لکھا تھا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بھارت کی عالمی طاقت بننے کی کوششیں دراصل ایک بلند خواہش سے زیادہ کچھ نہیں ہیں۔
اگر ٹیلس پر عائد الزامات ثابت ہو جاتے ہیں، تو انہیں 10 سال قید اور 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔ امریکی محکمہ انصاف نے کہا ہے کہ یہ الزامات ملکی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں اور ہم اس قسم کے جرائم کے خلاف پوری شدت سے کارروائی کریں گے، کیونکہ یہ معاملہ بہت سنگین نوعیت کا ہے، جو نہ صرف امریکا کی سلامتی بلکہ عالمی تعلقات پر بھی اثر ڈال سکتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: خفیہ دستاویزات چینی حکام ٹیلس نے کے ساتھ
پڑھیں:
دنیا بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم بھارتی شہری مختلف ممالک کیلیے وبال جان بن گئے
امریکا میں آپریشن چیک میٹ کے تحت غیر قانونی طور پر مقیم بھارتی شہری سخت کریک ڈاؤن کی لپیٹ میں ہیں۔
دنیا بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم بھارتی شہری مختلف ممالک کے لیے وبال جان بن چکے ہیں، جس کے نتیجے میں امریکا نے وفاقی امیگریشن نافذ کرنے کی مہم ’آپریشن چیک میٹ‘ کے تحت سخت کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا ہے۔
امریکی کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن کے مطابق آپریشن چیک میٹ کے تحت گرفتار کیے گئے 36 ٹرک ڈرائیوروں میں سے کم از کم 30 بھارتی شہری تھے۔
خود بھارتی جریدے ٹائمز آف انڈیا کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ متعدد افراد کے پاس درست ڈرائیونگ لائسنس تک موجود نہیں تھے ۔ تمام افراد کیخلاف امریکی قانون کے تحت کارروائی کر کے امریکا سے نکالنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔
یوما سیکٹر کے قائم مقام چیف پٹرول ایجنٹ ڈسٹن کاڈل نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر موجود بھارتی ڈرائیورعوامی سلامتی کے لیے سنگین خطرات کا باعث بن سکتے ہیں ۔
سعودی عرب، کینیڈا اور امریکا سمیت بیشتر ممالک جعلی دستاویزات اورفراڈ سمیت متعدد وجوہات کی بنیاد پر بڑی تعداد میں بھارتی شہریوں کو ملک بدر کر چکے ہیں ۔ بھارتی حکام کے اعداد و شمار کے مطابق2021 سے 2025 کے دوران 52 مختلف ممالک سے 171,150 بھارتی شہریوں کو ملک بدر کیا گیا ہے۔
عالمی ماہرین کے مطابق مودی کے نام نہاد شائننگ انڈیا کے دعووں کے باوجود بھارتی شہریوں نےغیر قانونی طور پر ملک سے بھاگ کر بھارت کا پول کھول دیا ہے۔ مختلف ممالک میں ریاست مخالف سرگرمیوں اور سنگین جرائم میں ملوث بھارتی تارکین عوامی سلامتی کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔