بھارت کی خودمختاری کا بھانڈا پھوٹ گیا، امریکی دباؤ پر روسی تیل کی خریداری نصف کر دی
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
بھارت کی خودمختاری کا بھانڈا پھوٹ گیا، امریکی دباؤ پر روسی تیل کی خریداری نصف کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 17 October, 2025 سب نیوز
واشنگٹن(آئی پی ایس) :
امریکی دباؤ اور سخت تجارتی شرائط کے بعد بالآخر بھارت نے روس سے تیل کی خریداری میں 50 فیصد کمی کر دی، جس سے ایک بار پھر بھارت کی خود مختار خارجہ پالیسی کا دعویٰ بے نقاب ہوگیا۔
وائٹ ہاؤس کے حکام کے مطابق واشنگٹن اور نئی دہلی کے درمیان حالیہ مذاکرات میں امریکا نے واضح کیا کہ روسی تیل کی درآمدات جاری رہنے کی صورت میں بھارت کو بھاری اقتصادی دباؤ اور اضافی ٹیرف کا سامنا کرنا پڑے گا۔
نتیجے کے طور پر بھارتی ریفائنریوں نے پہلے ہی روس سے تیل کی درآمدات نصف کر دی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی کمپنیاں مرحلہ وار روسی تیل پر انحصار ختم کرنے کی تیاری کر رہی ہیں جب کہ یہ عمل دسمبر سے شروع ہونے کا امکان ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپنجاب میں پاور شیئرنگ، بلدیاتی قانون سازی پر ڈیڈلاک: پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی ملاقات بے نتیجہ پنجاب میں پاور شیئرنگ، بلدیاتی قانون سازی پر ڈیڈلاک: پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی ملاقات بے نتیجہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کیلئے کس کس نے کوالیفائی کیا؟ 20 ٹیموں کی لائن اپ مکمل سپریم کورٹ بار انتخابات: عاصمہ جہانگیر گروپ نے میدان مار لیا،ہارون الرشید صدر منتخب پاکستان امن و استحکام کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتا رہے گا: جنرل ساحر شمشاد تاجروں، علما، سول سوسائٹی نے مذہبی جماعت کی جمعہ کو ہڑتال کی کال مسترد کردی جلا ئوگھیرئوا اور امن تباہ کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے: عطا تارڑCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
دسمبر کے پہلے سیشن میں اسٹاک مارکیٹ کا مضبوط آغاز، اہم سیکٹرز میں خریداری
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کی صبح ایکویٹیز نے ابتدائی مندی سے تیزی سے ریکوری کی، جس کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا اور دسمبر کے پہلے ٹریڈنگ سیشن میں کاروباری سرگرمیوں میں نمایاں بہتری دیکھی گئی۔
دوپہر 12 بج کر 20 منٹ تک بیںچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 760.58 پوائنٹس یعنی 0.46 فیصد اضافے سے 167,438.27 پر ٹریڈ کررہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، ابتدائی سیشن میں سست ٹریڈنگ
مارکیٹ میں آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، فرٹیلائزر، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیز اور آئل مارکیٹنگ کمپنیزسمیت دیگر اہم شعبوں میں نمایاں خریداری دیکھنے میں آئی۔
Market is up at midday ????
⏳ KSE 100 is positive by +618.6 points (+0.37%) at midday trading. Index is at 167,296.3 and volume so far is 131.32 million shares (12:00 PM) pic.twitter.com/8Wy9g4WvrB
— Investify Pakistan (@investifypk) December 1, 2025
انڈیکس پر اثرانداز بڑے اسٹاکس، جن میں ماری پیٹرولیم، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، پاکستان اسٹیٹ آئل، وافی، مسلم کمرشل بینک، نیشنل بینک لمیٹڈ، ماری پیٹرولیم اور نیشنل بینک آف پاکستان سمیت دیگر ہیوی شیئرز مثبت زون میں ٹریڈ کررہے تھے۔
گزشتہ ہفتے بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس 4,574.78 پوائنٹس یعنی 2.8 فیصد اضافے سے 166,677.70 پر بند ہوا۔
یہ اضافہ فرٹیلائزر، بینکس، ٹیکنالوجی و کمیونیکیشن، سیمنٹ اور ای اینڈ پی سیکٹرز میں وسیع پیمانے پر ریکوری کے باعث ممکن ہوا، جس سے مجموعی مارکیٹ سینٹیمنٹ بہتر رہا۔
عالمی سطح پر، ایشیائی اسٹاکس نے سال 2025 کے آخری مہینے کا آغاز قدرے مستحکم انداز میں کیا، کیونکہ امریکی شرحِ سود میں ممکنہ کمی کی توقعات نے رسک ایٹیٹ کو سہارا دیا۔
مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخی بلندی کا ملک کی معیشت سے کتنا تعلق ہے؟
کرنسی مارکیٹ میں جاپانی ین کی مضبوطی نمایاں رہی، جو 155.64 روپے فی ڈالر تک بڑھی۔
اس دوران ایم ایس سی آئی ایشیا پیسیفک انڈیکس 703.19 پر مستحکم رہا اور رواں سال اب تک 23.5 فیصد اضافے کے ساتھ 2017 کے بعد اپنی بہترین سالانہ کارکردگی کی جانب گامزن ہے۔
جاپان کا نکی انڈیکس 1.3 فیصد گر گیا، جب کہ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 1 فیصد سے زائد بڑھ گیا، جس نے خطے کی مجموعی مارکیٹ کو سہارا دیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئل مارکیٹنگ آئل اینڈ گیس اسٹاک ایکسچینج انڈیکس ایشیا ایشیا پیسیفک انڈیکس پاکستان پاکستان اسٹیٹ آئل ٹیکنالوجی و کمیونیکیشن سیمنٹ شرح سود فرٹیلائزر ہانگ کانگ