واشنگٹن:

امریکی دباؤ اور سخت تجارتی شرائط کے بعد بالآخر بھارت نے روس سے تیل کی خریداری میں 50 فیصد کمی کر دی، جس سے ایک بار پھر بھارت کی خود مختار خارجہ پالیسی کا دعویٰ بے نقاب ہوگیا۔

وائٹ ہاؤس کے حکام کے مطابق واشنگٹن اور نئی دہلی کے درمیان حالیہ مذاکرات میں امریکا نے واضح کیا کہ روسی تیل کی درآمدات جاری رہنے کی صورت میں بھارت کو بھاری اقتصادی دباؤ اور اضافی ٹیرف کا سامنا کرنا پڑے گا۔

نتیجے کے طور پر بھارتی ریفائنریوں نے پہلے ہی روس سے تیل کی درآمدات نصف کر دی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی کمپنیاں مرحلہ وار روسی تیل پر انحصار ختم کرنے کی تیاری کر رہی ہیں جب کہ یہ عمل دسمبر سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں گفتگو کے دوران فخر سے دعویٰ کیا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے روسی تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ وہ بھارت کے روس سے تیل لینے پر ناخوش تھے لیکن اب یہ معاملہ حل ہوچکا ہے۔

دوسری جانب بھارت کی وزارت خارجہ نے حسبِ روایت حقیقت چھپانے کی کوشش کرتے ہوئے اس اعتراف کی تردید کی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: روسی تیل تیل کی

پڑھیں:

کپتان بدلے لیکن نہ بدلی تو بھارت کی قسمت، ٹاس ہارنے کا نیا ریکارڈ قائم

کئی کپتان بدلے لیکن بھارت کی قسمت نہ بدلی، بھارتی ٹیم نے ون ڈے کرکٹ میں مسلسل ٹاس ہارنے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔

رانچی میں جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گئے تین ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں بھارت کے قائم مقام کپتان کے ایل راہول بھی ٹاس ہار گئے۔

یہ بھارتی ٹیم کا مسلسل 19واں ون ڈے میچ ہے جس میں وہ ٹاس نہ جیت سکی۔

بھارتی ٹیم کے ٹاس ہارنے کا سلسلہ 2023 میں شروع ہوا تھا جو اب تک جاری ہے۔

اس سے قبل مسلسل سب سے زیادہ ٹاس ہارنے کا ریکارڈ نیدرلینڈز کی ٹیم کے نام تھا جو مارچ 2011 سے اگست 2013 تک 11 ٹاس ہاری تھی۔

متعلقہ مضامین

  • یاسین ملک کو سزا دلانے کا بھارتی منصوبہ
  • بھارتی وزیر دفاع کی ہرزہ سرائی
  • ہر میڈیا چینلز میں جائیں گے، ہم نے بھارتی میڈیا سے بات کی بھارتی حکومت سے نہیں، علیمہ خانہر میڈیا چینلز میں جائیں گے، ہم نے بھارت کے میڈیا سے بات کی حکومت سے نہیں، علیمہ خان
  • پاک بھارت جنگ نے بھارتی فلمی فینٹسی کلچر کو بےنقاب کردیا: جمال شاہ
  • صوبائی خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا،بلاول بھٹو
  • بھارتی وزیر دفاع کے پاکستان مخالف بیان پر کینیڈا میں سکھوں کا مظاہرہ
  • بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد
  • یورپ کی ذہنی موت اور ٹوٹ پھوٹ کا آغاز
  • کپتان بدلے لیکن نہ بدلی تو بھارت کی قسمت، ٹاس ہارنے کا نیا ریکارڈ قائم
  • پاکستان سے ہزیمت آمیز شکست، بھارت کا روس سے مزید ایس-400 میزائل خریدنے کا فیصلہ