لاہور؍ اسلام آباد (نامہ نگار+ خبرنگار+ این این آئی+ آئی این پی) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری نے مسجد رحمت للعالمین کو سیل کرنے کیخلاف درخواست پر اے سی سٹی لاہور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 اکتوبر تک جواب طلب کرلیا۔ تحریک لیبک پاکستان نے موقف اپنایا کہ یتیم خانہ میں مسجد کو غیر قانونی سیل کر دیا گیا۔ سینکڑوں نمازیوں کو نماز پڑھنے سے روک دیا گیا۔ استدعا ہے کہ عدالت مسجد کو ڈی سیل کرنے کا حکم دے۔ لاہور ہائیکورٹ نے کارکنوں کی لاشیں اور زخمیوں کی ہسپتالوں سے علاج معالجے کیلئے تحریک لبیک کی درخواست پر فریقین سے 23 اکتوبر تک جواب طلب کر لیا۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ مریدکے میں مذہبی جماعت کے پر امن مارچ کرنے والے کارکنوں پر آپریشن کیا گیا۔ مریدکے میں 26 گھنٹے مذکرات کے لیے انتظار کیا۔ حکومت کی جانب سے آپریشن میں کارکن ہلاک ہوئے، استدعا ہے کہ لاشیں واپس کرنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت زخمی ہونے والے کارکنوں کا سرکاری ہسپتالوں سے علاج کروانے کا حکم دے۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج عرفان حیدر نے دہشتگردی مقدمات میں ٹی ایل پی کے گیارہ کارکنوں کا 10 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے مذہبی جماعت کے 30سے زائد کارکنان کو شناخت پریڈ کیلئے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ جمعہ کوجج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی عدالت میں 30سے زائد ملزموں کو پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر کی جانب سے شناخت پریڈ کیلئے 14دن کے ریمانڈ کی استدعا کی گئی، عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کر لی۔ واضح رہے کہ مذہبی جماعت کے کارکنان کے خلاف تھانہ شہزاد ٹاؤن اور سنبل میں مقدمات درج ہیں۔ اسلام آباد میں تحریک لبیک پاکستان کے دفاتر، مساجد اور مدارس کے خلاف کارروائی کی گئی۔ وفاقی انتظامیہ نے ٹی ایل پی کے رورل ایریا، مری روڈ، اٹھال چوک میں دفاتر کو سیل کر دیا، مدینہ ٹائون، سملی ڈیم روڈ، بارہ کہو میں بھی آفسز سیل کر دیئے گئے، مرکزی جامع مسجد و مدرسہ انوار مدینہ نئی آبادی بارہ کہو کو بھی بند کر دیا گیا۔ ٹی ایل پی کے شاہ پور، سملی ڈیم روڈ، بارہ کہو میں یو سی سطح کے دفاتر بھی سیل کردیئے گئے، مسجد ممتاز قادری، جامع مسجد سترہ میل مری روڈ بارہ کہو، یوسی 14 میں ٹی ایل پی کا دفتر، مسجد و مدرسہ، سیری چوک پھلگراں میں بھی آفس سیل کردیا گیا۔ وفاقی دارالحکومت میں ٹی ایل پی کارکنوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔ آئی جی اسلام آباد نے تمام ایس ایچ اوز کو ٹی ایل پی کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا، مختلف تھانوں کی حدود میں کارکنان اور قیادت کی پکڑ دھکڑ جاری رہی ہے۔ بارہ کہو رورل ایریا، ترنول، سنگجانی  سے متعدد  ٹی ایل پی کارکنان اور قیادت کو زیر حراست لے لیا گیا۔ لاہور سمیت صوبے بھر میں تحریک لبیک کے مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور سے گرفتار ملزموں کی تعداد 624 ہو گئی۔ اب تک صوبہ بھرمیں تحریک لبیک کے 51 سو سے زائد مظاہرین کی گرفتاریاں عمل میں لائی جا چکی ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مذہبی جماعت کے اسلام آباد تحریک لبیک کا حکم دے ٹی ایل پی بارہ کہو دیا گیا سیل کر

پڑھیں:

پنجاب میں مذہبی جماعت کی 40 مساجد محکمہ اوقاف کے حوالے

حکومت پنجاب نے 40 کے قریب مذہبی جماعت کی مساجد عارضی طور پر محکمہ اوقاف کے حوالے کر دیں۔محکمہ اوقاف کے ذرائع کے مطابق 40 مساجد میں محکمہ اوقاف کے امام پنجگانہ نمازیں ادا کروائیں گے جبکہ متعدد مساجد میں آج محکمہ اوقاف کے امام نماز جمعہ بھی ادا کروائیں گے۔ذرائع کے مطابق جن مساجد میں مسائل کا سامنا ہو وہاں امام محکمہ اوقاف کے ساتھ پولیس بھی تعینات ہوگی۔محکمہ اوقاف کو مساجد عارضی طور پر حوالے کی گئیں۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور سمیت مختلف شہروں میں مذہبی جماعت کے کارکنوں کی گرفتاریاں جاری
  • پنجاب میں مذہبی جماعت کی 40 مساجد محکمہ اوقاف کے حوالے
  • اسلام آباد؛ مذہبی جماعت کے 30 سے زائد کارکنان شناخت پریڈ کیلیے جیل منتقل
  • مذہبی جماعت کا احتجاج، لاہور سے گرفتار ملزمان کی تعداد 624 ہوگئی
  • اسلام آباد میں ٹی ایل پی کے دفاتر، مساجد اور مدارس سیل کر دیے گئے
  • اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ٹی ایل پی کے دفاتر سیل کردیے گئے
  • اسلام آباد میں ٹی ایل پی کے دفاتر، مساجد اور مدارس سیل کر دیے گئے
  • وفاقی انتظامیہ کی وسیع کارروائی،اسلام آباد میں ٹی ایل پی کے دفاتر، مساجد اور مدارس سیل
  • مذہبی جماعت کے پرتشدد مظاہرے پر 2716 کارکنان گرفتار، زخمیوں کو اسپتال سے چھٹی پر پکڑنے کا فیصلہ