سندھ ہائیکورٹ فردوس شمیم نقوی کو تحقیقات کے لیے طلبی پر برہم
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کو ایف آئی اے کی جانب سے تحقیقات کے لیے طلبی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے این سی سی آئی اے سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ بتایا جائے درخواست گزار کے خلاف کون سے الزامات پر تحقیقات ہو رہی ہیں۔ عدالت نے گرفتاری سے روکنے کے حکم امتناع میں توسیع کردی۔ فردوس شمیم نقوی نے مؤقف اختیار کیا کہ 70 سال کی عمر ہے، بیمار ہوں، مگر بار بار اسلام آباد طلب کیا جا رہا ہے۔ عدالت نے کہا کہ ایف آئی اے کا پیکا سے اب تعلق نہیں، تحقیقات این سی سی آئی اے کرے گی، درخواست گزار کو غیر ضروری تنگ نہ کیا جائے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ا ئی اے
پڑھیں:
درخواست کا فیصلہ نہ کرنے پر جج احتساب عدالت سے وضاحت طلب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251016-08-7
اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب ترامیم کے بعد جعلی بینک اکانٹس کیس کے ملزمان کی جانب سے عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق درخواست کا فیصلہ نہ کرنے پر جج احتساب عدالت سے وضاحت طلب کر لی ۔ فاروق ایچ نائیک نے اصرار کیا کہ ہائی کورٹ کے پاس ٹرائل کورٹ کے جج کے خلاف عدالتی حکم عدولی پرتوہین عدالت کی کارروائی کاا ختیار ہے۔ عدالت نے درخواست پر نیب کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 3 نومبر تک ملتوی کر دی ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ڈویژن بنچ نے جعلی بینک اکانٹس کیس کے ملزمان عبد الجبار اور نجم الزمان کی جانب سے عدالتی حکم کے باوجود نیب کیدائرہ اختیار سے متعلق درخواست کا فیصلہ نہ کرنے پر جج احتساب عدالت کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔