وفاقی حکومت کا سلمان بٹ پر عائد پابندی کا نوٹس، اعلیٰ سطحی انکوائری کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
سٹی 42 : اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کے کوچ پر تاحیات پابندی کے معاملے پر وفاقی حکومت ایکشن میں آگئی۔
وفاقی حکومت نے سلمان بٹ پر عائد پابندی کا نوٹس لے لیا۔ سلمان بٹ پر پابندی کے معاملے کی اعلیٰ سطحی انکوائری کا حکم بھی دے دیا گیا۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ کو فوری اور جامع انکوائری کی ہدایت کردی گئی۔
ایتھلیٹکس فیڈریشن کے متنازع فیصلے کی وجوہات اور محرکات کی مکمل چھان بین ہوگی۔ پی ایس بی کو انکوائری رپورٹ سے وزارتِ بین الصوبائی رابطہ کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایف بی آر ملازمین کی کارکردگی کا پول کھل گیا
یاد رہے کہ ایتھلیٹکس فیڈریشن نے سلمان بٹ پر تاحیات پابندی عائد کی تھی۔ سلمان بٹ نے فیڈریشن کے الزامات کو بے بنیاد اور انتقامی قرار دیا تھا۔
یہ بھی یاد رہے کہ سلمان بٹ نے ارشد ندیم کی راہنمائی جاری رکھنے کا اعلان کر رکھا ہے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
خیبر پختونخوا حکومت کا این اے 18 ہری پور ضمنی انتخابات کی انکوائری کا فیصلہ
خیبر پختونخوا حکومت نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 ہری پور میں ضمنی انتخابات کی انکوائری کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے این اے 18 ہری پور ضمنی انتخابات کی انکوائری کا فیصلہ کر لیا اور پارٹی کو انکوائری کا اختیار دے دیا ہے۔
شفیع جان کے مطابق ضمنی الیکشن میں کلاس فور سے لیکر ڈپٹی کمشنر تک کی مکمل انکوائری ہوگی، کسی بھی اہلکار یا افسر کے ملوث ہونے پر سخت تادیبی کارروائی ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ ہمیں یقین ہے کہ صوبائی حکومت کے ماتحت ملازمین اور افسران دھاندلی میں ملوث نہیں، پھر بھی شفافیت کیلیے انکوائری کر رہے ہیں۔
شفیع جان نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھیج رہے ہیں جبکہ پریذائیڈنگ افسران کے بیانات اور بیان حلفی قلمبند کیے جا رہے ہیں۔