پنجاب کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دیدی
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پنجاب حکومت نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی عائد کرنے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا اعلان صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے لاہور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بین الاقوامی سطح پر غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے ایک اہم کردار ادا کیا، جسے دنیا بھر میں سراہا گیا ہے۔ تاہم اس نازک موقع پر ایک مذہبی جماعت، یعنی ٹی ایل پی، نے غزہ کے نام پر ملک کے اندر احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا۔
عظمیٰ بخاری کے مطابق، یہ احتجاج اُس وقت شروع کیا گیا جب غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پا چکا تھا۔ احتجاج کے دوران پرتشدد واقعات پیش آئے، سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا، اور عوامی و ریاستی امن کو سبوتاژ کیا گیا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ پولیس کی گاڑیاں جلانے، سڑکیں بلاک کرنے اور عوام کی روزمرہ زندگی میں خلل ڈالنے سے کیا غزہ کے مظلوموں کی کوئی مدد ہوئی؟ ان کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات کرنے والے دراصل ملک و قوم کے خیرخواہ نہیں ہو سکتے۔
وزیر اطلاعات نے مزید بتایا کہ پنجاب کابینہ نے متفقہ طور پر ٹی ایل پی پر پابندی لگانے کی منظوری دے دی ہے، اور اس حوالے سے مکمل سمری وفاقی حکومت کو ارسال کر دی گئی ہے تاکہ مرکزی سطح پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس مذہبی جماعت کے تمام اثاثے تحویل میں لینے کی تیاری کی جا رہی ہے تاکہ ریاست مخالف سرگرمیوں کی روک تھام کی جا سکے۔ حکومت واضح کر چکی ہے کہ وہ کسی بھی قیمت پر انتشار، بدامنی اور قانون شکنی کو برداشت نہیں کرے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ٹی ایل پی
پڑھیں:
گلگت بلتستان انتخابات کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ، 13 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ
اویس کیانی: گلگت بلتستان میں ہونے والے انتخابات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے وفاقی حکومت نے جامع سیکیورٹی پلان کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت مختلف سیکیورٹی اداروں کے ہزاروں اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق انتخابی عمل کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پاک فوج، سول آرمڈ فورسز، پنجاب پولیس، اسلام آباد پولیس، پنجاب رینجرز، فرنٹیئر کور (ایف سی) اور جی بی اسکاؤٹس کے اہلکار فرائض سرانجام دیں گے۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
حکومتی منظوری کے بعد پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 220 اور انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت عمل میں لائی جائے گی۔
سیکیورٹی پلان کے تحت پاک فوج کے 985 جوان، پنجاب پولیس کے 6 ہزار اہلکار، اسلام آباد پولیس کے 1500 اہلکار، پنجاب رینجرز کے 2 ہزار جوان، ایف سی کے ایک ہزار اہلکار جبکہ جی بی اسکاؤٹس کے 1500 اہلکار انتخابی ڈیوٹی انجام دیں گے۔
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات
ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس پولنگ اسٹیشنز اور اہم مقامات پر خصوصی سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے تاکہ ووٹرز محفوظ ماحول میں اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں۔