data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: میٹا نے پی ٹی اے کے اشتراک سے آن لائن دھوکہ دہی سے متعلق آگاہی مہم “کیا یہ اصلی ہے؟” کا آغاز کر دیا ہے۔

میٹا نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور تعلیمی پلیٹ فارم EYEYAH! کے تعاون سے ایک نئی سوشل مہم اور انٹرایکٹو آن لائن تجربہ “کیا یہ اصلی ہے؟” متعارف کرایا ہے۔ اس مہم کا مقصد پاکستان میں بڑھتی ہوئی آن لائن فراڈ اور دھوکہ دہی کے طریقوں سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔

یہ اقدام ایشیاء پیسیفک (APAC) خطے کی ایک وسیع مہم کا حصہ ہے، جو 15 سے زائد ممالک میں شروع کی جا رہی ہے تاکہ محفوظ ڈیجیٹل تجربات کو فروغ دیا جا سکے۔

مہم میں صارفین کو سات عام اقسام کی آن لائن دھوکہ دہی کے بارے میں آگاہ کیا جا رہا ہے، جن میں رومانوی، شاپنگ، نقالی، سرمایہ کاری، ملازمت، اکاؤنٹ ہیکنگ اور جعلی پیغامات شامل ہیں۔ اسے دلچسپ، بصری اور کھیل کے انداز (گیمیفائیڈ) میں تیار کیا گیا ہے تاکہ لوگ خطرے کی علامات کو آسانی سے پہچان سکیں۔

اس موقع پر چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان HI(M), SI نے کہا کہ پی ٹی اے ایک محفوظ اور باخبر ڈیجیٹل ماحول کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اشتراک ڈیجیٹل خواندگی بڑھانے اور صارفین کو آن لائن دھوکہ دہی سے محفوظ رکھنے کے لیے پی ٹی اے اور میٹا کی مشترکہ کوششوں کا تسلسل ہے۔

میٹا کی ہیڈ آف پاکستان پبلک پالیسی دانیا مختار نے کہا کہ،

“میٹا پاکستان میں اپنی کمیونٹی کے تحفظ کے لیے سنجیدہ ہے۔ ہم اپنے پلیٹ فارمز سے دھوکے بازوں کو ہٹانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، مگر چونکہ ایسے عناصر اپنے طریقے بدلتے رہتے ہیں، اس لیے صارفین کو تعلیم اور آگاہی دینا ضروری ہے۔ اس مہم کے ذریعے ہم لوگوں کو ایک دلچسپ اور انٹرایکٹو انداز میں یہ سکھانا چاہتے ہیں کہ وہ دھوکہ دہی کی پہچان کیسے کریں اور خود کو محفوظ رکھیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ میٹا پی ٹی اے کی شراکت داری کا شکر گزار ہے جو اس آگاہی مہم کو ملک بھر میں وسعت دینے اور کمیونٹی کو ڈیجیٹل طور پر بااختیار بنانے میں مدد کر رہی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: آن لائن دھوکہ دہی پی ٹی اے کے لیے

پڑھیں:

کے پی اسمبلی میں صوبہ ہزارہ کیلئے درکار آئینی عمل شروع کرنے سے متعلق مشترکہ قرارداد متفقہ طور پر منظور

قرارداد کا مقصد ہزارہ ڈویژن کو علیحدہ صوبے کا درجہ دینے کے لیے آئینی و انتظامی تقاضے مکمل کرنا ہے۔ قرارداد حکومتی رکن نذیر عباسی نے ایوان میں پیش کی جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن احمد کنڈی اور جمعیت علمائے اسلام  کے رکن سجاد اللہ نے قرار داد کی حمایت کی۔  اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی نے صوبہ ہزارہ کے قیام کے لیے درکار آئینی عمل فوری طور پر شروع کرنے سے متعلق مشترکہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ قرارداد کا مقصد ہزارہ ڈویژن کو علیحدہ صوبے کا درجہ دینے کے لیے آئینی و انتظامی تقاضے مکمل کرنا ہے۔ قرارداد حکومتی رکن نذیر عباسی نے ایوان میں پیش کی جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن احمد کنڈی اور جمعیت علمائے اسلام  کے رکن سجاد اللہ نے قرار داد کی حمایت کی۔  قرارداد کی منظوری کے دوران مختلف ارکان نے صوبہ ہزارہ کے تاریخی، انتظامی اور عوامی پہلوؤں کو اجاگر کرتے ہوئے اسے عوامی مطالبہ قرار دیا۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت نئے صوبے کے قیام کے لیے تمام ضروری مشاورت، انتظامی اقدامات اور قانونی تقاضے بروقت اور مؤثر انداز میں مکمل کرے۔  قرارداد میں حکومت کو ہدایت کی گئی ہے کہ نئے صوبے کے ڈھانچے، حدود اور انتظامی لائحہ عمل کی تشکیل کے لیے جامع سفارشات مرتب کرکے متعلقہ آئینی و قانونی فورمز کو پیش کی جائیں۔ ایوان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ آئینی عمل کی تکمیل میں کسی بھی قسم کی تاخیر سے گریز کیا جائے اور اس معاملے کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • یورپی یونین کی سابق خارجہ پالیسی کی سربراہ دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار
  • نادرا کا تاریخی اقدام , پیدائش و اموات کی 100 فیصد رجسٹریشن کیلئے مربوط نظام فعال
  • پاکستان فِن ٹیک کا نیا پاور ہاؤس بننے لگا، ڈیجیٹل بینکنگ اور آن لائن ادائیگیوں میں تیز رفتار ترقی
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائلین کیلئے آن لائن شکایتی نظام متعارف کرادیا
  • اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائلین کی شکایات کے ازالے کیلئے آن لائن سسٹم متعارف کرا دیا
  • خیبر پختونخوا اسمبلی ،  ہزارہ صوبے کے قیام کیلئے درکار آئینی عمل فوری شروع کرنے سے متعلق مشترکہ قرارداد منظور
  • کے پی اسمبلی میں صوبہ ہزارہ کیلئے درکار آئینی عمل شروع کرنے سے متعلق مشترکہ قرارداد متفقہ طور پر منظور
  • پی ٹی آئی کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی خبروں کی شدید مذمت
  • ایڈز سے بچاؤ کا عالمی دن، صحت کی سہولیات ہر شہری تک پہنچائیں گے: وزیراعظم
  • دینی طلباء کیلئے سمارٹ لرننگ کی اہمیت