عوامی تحفظ کیلئے اقدام: سندھ میں ڈینگی و ملیریا سے بچاؤ کی خصوصی مہم شروع
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی ہدایت پر صوبے بھر میں ڈینگی اور ملیریا سے بچاؤ کی ہنگامی مہم کا آغاز کر دیا گیا.عذرا پیچوہو نے تمام اضلاع میں فوگنگ، اسپرے، آگاہی سیشنز اور عوامی مہم تیز کرنے کا حکم جاری کر دیا۔محکمہ اطلاعات سندھ کے ایکس اکاؤنٹ پر کی گئی پوسٹ کے مطابق سندھ میں ڈینگی اور ملیریا سے بچاؤ کی ہنگامی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے اور وزیرصحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز اور متعلقہ محکموں کو ہنگامی بنیادوں پر مؤثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے تمام اضلاع میں فوگنگ، اسپرے، آگاہی سیشنز اور عوامی مہم تیز کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی اور ملیریا سے بچاؤ کے لیے حکومت سندھ کی مشینری متحرک کر دی گئی۔وزیر صحت نے کہا کہ ہر ضلع میں اسپرے، فوگنگ اور آگاہی پروگرامز کو روزانہ کی بنیاد پر یقینی بنایا جائےگا، عوامی تعاون سے جلد اس وبا پر قابو پاسکتے ہیں.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ڈینگی اور ملیریا سے ملیریا سے بچاؤ
پڑھیں:
حیدرآباد: الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے رضاکارشہرمیں انسداد ڈینگی اسپرے میں مصروف ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> سیف اللہ