Islam Times:
2025-10-18@09:56:40 GMT
بینظیر ہاری کارڈ پروگرام کے تحت 55.9 ارب روپے کسانوں پر خرچ کیے جائیں گے، شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
ایک بیان میں سینئر صوبائی وزیر سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت گندم کی کاشت کے لیے کسانوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کر رہی ہے تاکہ زیادہ پیداوار حاصل کی جا سکے، گندم کی پیداوار میں اضافہ ملک میں خوشحالی اور خود کفالت کا باعث بنے گا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے گندم کی کاشت کو فروغ دینے کے لیے بینظیر ہاری کارڈ پروگرام کے تحت 55.
انہوں نے کہا کہ بایومیٹرک تصدیق کے ذریعے مکمل شفافیت یقینی بنائی جائے گی اور ڈیجیٹل نظام سے زمین کی جانچ پڑتال بھی ہوگی، ویٹ گروورز پروگرام کے تحت ایسے کسانوں کو ترجیح دی جا رہی ہے جن کے پاس ایک سے پچیس ایکڑ زمین ہے، گندم کی کاشت کے لیے کسانوں کو ایک بوری ڈی اے پی اور دو بوریاں یوریا کھاد فراہم کی جا رہی ہیں۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت گندم کی کاشت کے لیے کسانوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کر رہی ہے تاکہ زیادہ پیداوار حاصل کی جا سکے، گندم کی پیداوار میں اضافہ ملک میں خوشحالی اور خود کفالت کا باعث بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کے اس فیصلے سے چھوٹے کسانوں کو مؤثر انداز میں مدد ملے گی، اس اقدام کا مقصد صرف مالی امداد فراہم کرنا نہیں بلکہ کسانوں کو باعزت طریقے سے خود کفیل بنانا ہے، آئندہ مرحلے میں سندھ حکومت مزید لاکھوں کسانوں کو بینظیر ہاری کارڈ فراہم کرے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ کاشتکار اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بینظیر ہاری کارڈ گندم کی کاشت سندھ حکومت کسانوں کو نے کہا کہ کے لیے رہی ہے
پڑھیں:
فیصل آباد ،ماڈل ہائر سیکنڈری اسکول کے باہر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم کی وصولی کیلیے خواتین کا رش لگا ہواہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251018-05-20