اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ بینظیر ہنرمند پروگرام بی آئی ایس پی کے مستحق خاندانوں کو غربت سے نجات دلانے کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے،تقریباً ایک کروڑ مستحق خاندان بی آئی ایس پی کے کیش ٹرانسفر پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے غربت کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر جاری پیغام میں کیا۔

سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ غربت کے خاتمے، خواتین کو بااختیار بنانے اور پائیدار ترقی کے اہداف کے مطابق جامع اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے کام کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی پاکستان کے سب سے اہم سماجی تحفظ کے پروگراموں میں سے ایک ہے اوراس کا شمار دنیا کے نمایاں سماجی فلاحی اقدامات میں ہوتا ہے جو غریب ترین گھرانوں کو سماجی تحفظ اور خود انحصاری و وقار کی راہیں ہموار کرکے لاکھوں زندگیوں میں مثبت تبدیلی لا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ غربت صرف آمدنی کی کمی نہیں بلکہ یہ خودمختاری اور مساوی مواقع کی کمی ہے، بی آئی ایس پی نے پاکستان بھر میں لاکھوں خواتین کو نہ صرف مالی بلکہ گھریلو، برادری اور سیاسی فیصلوں میں بھی بااختیار بنایا ہے۔سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ حال ہی میں شروع کیا گیا بینظیر ہنرمند پروگرام بی آئی ایس پی کے مستحق خاندانوں کو غربت سے نجات دلانے کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے، اس پروگرام کا افتتاح 21 جون کو شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر ایوان صدر میں صدر آصف علی زرداری نے کیا تھا، بینظیر ہنرمند پروگرام کا مقصد مستحقین کو مارکیٹ سے ہم آہنگ مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے تاکہ ان کے روزگار کے مواقع بڑھیں اور یہ معاشی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں، یہ اقدام ایک خوشحال اور مساوی پاکستان کے لیے محترمہ بینظیر بھٹو کے وژن کو آگے بڑھا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت تقریباً 1 کروڑ مستحق خاندان بی آئی ایس پی کے کیش ٹرانسفر پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں، اس کے علاوہ پروگرام کے دیگر اقدامات جیسے بینظیر نشوونما اور بینظیر تعلیمی وظائف مستحق خاندانوں کو انحصار سے خود انحصاری کی طرف بڑھنے میں مدد فراہم کر رہے ہیں۔سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ بی آئی ایس پی ادائیگیوں کے نظام کو ڈیجیٹلائز کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہا ہے تاکہ مالی امداد مستفید خواتین تک براہ راست، شفاف اور موثر طریقے سے پہنچ سکے۔

انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری اور وزیرِاعظم شہباز شریف کے وژن کی رہنمائی میں ہم بہت جلد بی آئی ایس پی کے تمام مستحقین کے لیے بینک اکائونٹس اور ڈیجیٹل والٹ اکائونٹس کھولنے جا رہے ہیں تاکہ مالی امداد محفوظ طریقے سے اور غیر ضروری انسانی مداخلت کے بغیر ان تک پہنچ سکے، یہ ڈیجیٹل تبدیلی شفافیت، احتساب اور مالی شمولیت کو مزید مضبوط کرے گی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سینیٹر روبینہ خالد نے کہا مستحق خاندانوں کو بی آئی ایس پی کے انہوں نے کہا کہ رہے ہیں رہا ہے کے لیے

پڑھیں:

18 اکتوبر 2007ء کا دن قوم کی روح پر ہمیشہ کیلئے نقش ہوچکا ہے، بلاول بھٹو زرداری

ایک بیان میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور کارساز کے شہدا کے مشن کو آگے بڑھائیں گے تاکہ ایک ایسا پاکستان تعمیر ہو جہاں جمہوریت، مساوات اور انصاف کی حکمرانی ہو۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ کارساز کے شہدا کو ان کی 18ویں یوم شہادت کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہدا کے ناقابلِ شکست حوصلے، غیر متزلزل وفاداری اور پاکستان کے جمہور و جمہوریت کے لیے ان کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کیا ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ 18 اکتوبر 2007ء کا دن قوم کی روح پر ہمیشہ کے لیے نقش ہو چکا کہ یہ وہ دن تھا جب 30 لاکھ سے زائد لوگوں نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا وطن واپسی پر تاریخی استقبال کیا اور 180 بہادر جیالوں نے جمہوری پاکستان کے خواب کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا۔ 

انہوں نے کہا کہ آمریت اور دہشت گردی نے گٹھ جوڑ کرکے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے کارواں پر ہولناک حملہ کیا، اس کاروانِ بینظیر پر حملہ کرنے والے جمہوریت کی روشنی کو بجھانا چاہتے تھے، مگر ہمارے شہدا کے لہو نے اسے مزید جلا بخش دی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور کارساز کے شہدا کے مشن کو آگے بڑھائیں گے تاکہ ایک ایسا پاکستان تعمیر ہو جہاں جمہوریت، مساوات اور انصاف کی حکمرانی ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے شہدا کا لہو آج بھی ایک پرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کی جانب ہمارے سفر کو روشن کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • فیصل آباد ،ماڈل ہائر سیکنڈری اسکول کے باہر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم کی وصولی کیلیے خواتین کا رش لگا ہواہے
  • 18 اکتوبر 2007ء کا دن قوم کی روح پر ہمیشہ کیلئے نقش ہوچکا ہے، بلاول بھٹو زرداری
  • ماحولیاتی تبدیلی، تنازعات و معاشی عدم مساوات دنیا بھر میں غربت بڑھا رہے ہیں، بلاول بھٹو
  • بینظیر ہاری کارڈ پروگرام کے تحت 55.9 ارب روپے کسانوں پر خرچ کیے جائیں گے، شرجیل میمن
  • غربت کا خاتمہ عزتِ نفس اور انصاف کا تقاضا ہے، وزیراعلیٰ سندھ
  • حسینہ واجد 1400 مرتبہ سزائے موت کی مستحق ہیں: چیف پراسیکیوٹر بنگلادیش
  • رواں سال شرحِ نمو3فیصد سے زائد، ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا ہدف 11 فیصدمقرر، سینیٹر محمد اورنگزیب
  • گھٹنوں کی تکلیف سے نجات کا آسان نسخہ، چہل قدمی اور سائیکل چلانا مؤثر ثابت
  • پنجاب حکومت کا مستحق جوڑوں کے لیے انوکھا تحفہ