بلاول بھٹو — فائل فوٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی، تنازعات اور معاشی عدم مساوات دنیا بھر میں غربت بڑھا رہے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے غربت کے خاتمے کے عالمی دن پر سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ غربت، عدم مساوات اور سماجی ناانصافی کے خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ روٹی، کپڑا اور مکان کے تحت پیپلز پارٹی اپنی جدوجہد کو جاری رکھے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ قائدِ عوام اور شہید محترمہ نے عوام کے حقوق کی جدوجہد میں زندگیاں وقف کردیں۔ غربت میں کمی لانے کے لیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام متعارف کروایا، جو غربت کے خلاف سب سے مؤثر اور شفاف سماجی تحفظ کا نظام ہے۔

انہوں نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام خواتین کو بااختیار بناتا اور خاندانوں کو سہارا دیتا ہے۔ یہ پروگرام نسل در نسل چلتی خاندانوں کی غربت کے چکر کو توڑ سکتا ہے۔

چیئرمین پی پی  کا یہ بھی کہنا ہے کہ عالمی برادری کو ان مسائل کو دیکھنا ہوگا جو لاکھوں انسانوں کو مایوسی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔ یہ وقت عالمی سطح پر جغرافیائی تقسیم سے بالاتر ہو کر انسانی بنیادوں پر مشترکہ اقدامات کرنے کا ہے، دنیا کو مشترکہ اقدام کرنا ہوں گے تاکہ ایک منصفانہ، مساوی اور پائیدار عالمی نظام تشکیل دیا جاسکے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بلاول بھٹو

پڑھیں:

قوم کی روح پر 18 اکتوبر 2007 کا دن ہمیشہ کیلئے نقش ہو چکا ہے؛ بلاول بھٹو

سٹی 42 : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ قوم کی روح پر 18 اکتوبر 2007 کا دن ہمیشہ کیلئے نقش ہو چکا ہے،کاروانِ بینظیر پر حملہ کرنے والے جمہوریت کی روشنی کو بجھانا چاہتے تھے مگر ہمارے شہداء کے لہو نے اسے مزید جلا بخش دی۔

 سانحہ کارساز کی 18ویں برسی پر بلاول بھٹو نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ دن تھا جب 30 لاکھ سے زائد لوگوں نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا وطن واپسی پر تاریخی استقبال کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہی وہ دن تھا جب 180 بہادر جیالوں نے جمہوری پاکستان کے خواب کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، آمریت اور دہشت گردی نے گٹھ جوڑ کر کے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے کارواں پر ہولناک حملہ کیا۔

فیصل آباد میں مقیم 119 افغان مہاجروں نے رضا کار انہ طور پر پاکستان چھوڑ دیا

 بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ہم شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور کارساز کے شہداء کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • قوم کی روح پر 18 اکتوبر 2007 کا دن ہمیشہ کیلئے نقش ہو چکا ہے؛ بلاول بھٹو
  • قوم کی روح پر 18 اکتوبر 2007 کا دن ہمیشہ کے لیے نقش ہوچکا ہے: بلاول بھٹو زرداری
  • ماحولیاتی تبدیلی‘ تنازعات معاشی عدم مساوات‘ غربت بڑھا رہے ہیں: بلاول
  • غربت کا خاتمہ صرف سماجی تقاضا نہیں بلکہ ہماری قومی اور اخلاقی ذمہ داری ہے، گورنر سندھ
  • ماحولیاتی تبدیلی، تنازعات و معاشی عدم مساوات دنیا بھر میں غربت بڑھا رہے ہیں، بلاول بھٹو
  • دنیا میں تبدیلی کی فصل اگاتے ’خوراک کے سورما‘
  • بلاول بھٹو کی وفد کے ہمراہ وزیرِ اعظم ہاؤس آمد
  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خوراک کا عالمی دن منایا جارہا ہے
  • اعظم سواتی کا بلاول بھٹو کے بیان کا خیرمقدم