ماحولیاتی تبدیلی‘ تنازعات معاشی عدم مساوات‘ غربت بڑھا رہے ہیں: بلاول
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
اسلام آباد (نیٹ نیوز) بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی، تنازعات اور معاشی عدم مساوات دنیا بھر میں غربت بڑھا رہے ہیں۔ غربت کے خاتمے کے عالمی دن پر سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ غربت، عدم مساوات اور سماجی ناانصافی کے خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ روٹی، کپڑا اور مکان کے تحت پیپلز پارٹی اپنی جدوجہد کو جاری رکھے گی۔ قائد عوام اور شہید محترمہ نے عوام کے حقوق کی جدوجہد میں زندگیاں وقف کردیں۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام خواتین کو بااختیار بناتا اور خاندانوں کو سہارا دیتا ہے۔ یہ پروگرام نسل در نسل چلتی خاندانوں کی غربت کے چکر کو توڑ سکتا ہے۔ عالمی برادری کو ان مسائل کو دیکھنا ہوگا جو لاکھوں انسانوں کو مایوسی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔ یہ وقت عالمی سطح پر جغرافیائی تقسیم سے بالاتر ہو کر انسانی بنیادوں پر مشترکہ اقدامات کرنے کا ہے۔ دنیا کو مشترکہ اقدام کرنا ہوں گے تاکہ ایک منصفانہ، مساوی اور پائیدار عالمی نظام تشکیل دیا جاسکے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
اسلامی ممالک کابل، اسلام آباد کشیدگی میں مؤثر ثالث بن سکتے ہیں،افغان سفیر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان میں افغانستان کے سفیر سردار احمد شکیب نے کہا ہے کہ امارتِ اسلامی افغانستان ہمیشہ سے تنازعات کے پرامن حل اور مذاکرات کو ترجیح دیتی آئی ہے۔
افغان میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں افغان سفیر نے بتایا کہ ماضی میں متعدد مذاکراتی ادوار اسلامی ممالک کی ثالثی سے آگے بڑھے ہیں اور مستقبل میں بھی انہی ممالک کا کردار کسی بھی مسئلے کے حل میں اہم ثابت ہوسکتا ہے۔
سردار احمد شکیب کا کہنا تھا کہ افغانستان خطے میں امن کا خواہاں ہے اور ان کے نزدیک اسلامی ممالک کابل اور اسلام آباد کے درمیان موجود تنازعات کے حل میں مؤثر اور قابلِ اعتماد ثالث بن سکتے ہیں۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ امارتِ اسلامی نے ہمیشہ مذاکرات کو ہر دوسرے راستے پر فوقیت دی ہے۔