سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ؛ ایک ہی دن میں آسمان پر جا پہنچا
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ؛ ایک ہی دن میں آسمان پر جا پہنچا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 October, 2025 سب نیوز
کراچی(آئی پی ایس) سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں بہت بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج جمعہ کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں اچانک 141 ڈالر کا بڑا اضافہ ہونے کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 358 ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ کے اثرات مقامی سطح پر بھی نظر آئے جہاں صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 14 ہزار 100 روپے کا بڑا اضافہ ہوا اور نئی قیمت 4 لاکھ 56 ہزار 900 روپے فی تولہ ہوگئی۔
اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 12 ہزار 089 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 91 ہزار 718 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 167روپے کے اضافے سے 5ہزار 504روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 143روپے کے اضافے سے 4ہزار 718روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی ہے۔
عالمی سطح پر سال 2026ء میں فی اونس سونے کی قیمت 5ہزار ڈالر کی سطح پر آنے کی پیشگوئیوں، چین برازیل بھارت سعودی عرب دبئی سمیت دیگر ممالک کے سینٹرل بینکوں کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ اور امریکا روس جرمنی میں گولڈ کوائن کی عمومی خریداری سرگرمیوں نے سونے کو قابل اعتماد اور محفوظ دھات کا تصور دیدیا ہے جس سے سونے کی عالمی ومقامی قیمتیں تاریخ کی نئی بلندیوں پر پہنچ گئی ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرزون فائیو ہاؤسنگ اسکیم کا معاملہ پھر گرم، سی ڈی اے نے او پی ایف کے خلاف نوٹس جاری کر دیا،کاپی سب نیوز پر پاکستان کے ساتھ تجارت کھولو ؛ افغانی تاجر اپنی حکومت پر برس پڑے سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر بڑا اضافہ صدر ایف پی سی سی آئی کا سی پیک فیز ٹو کے تحت کاروباری تعلقات کو مزید وسعت دینے پر زور الیکٹرک گاڑیوں اور بیٹری سبسڈی پر بھارت کے خلاف چین کی جانب سے ڈبلیو ٹی او میں مقدمہ دائر پاکستان اور ویتنام کا تجارتی مستقبل انتہائی روشن ہے، عاطف اکرام شیخ ریئر ارتھ اور دیگر متعلقہ اشیاء پر برآمدی کنٹرول کے اقدامات ایک جائز قدم ہیں، چینی وزارت تجارتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
پڑھیں:
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سے کیا گیا ہے جو آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک نافذ العمل ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا بڑا اضافہ کیا گیا تھا۔